پا جی انٹرویو سیکشن میں آئے گا کیا مطلب؟۔
یہ جو معصوم بچے نے اس دھاگے میں ایک سو ستتر پوسٹس کی ہیں وہ کیا انٹرویو سیکشن میں آ کے کرنے کی بجائے مالم جبہ کی چوٹی پر تین سو میٹر اونچائی پو موجود "چیر" کے درخت کے دوسری طرف لگے ہوئے بینچ پر بیٹھ کر کی ہیں؟۔
یا بی آر بی نہر میں ناک پکڑ کے اور سر پانی سے اوپر نکال کے نہاتے ہوئے کی ہیں؟۔
یا ہدوانے کو خریدنے، اس کا سر پھاڑنے، اس کو کھانے کے عمل کے دوران کی ہیں؟۔
یا موبائل کمپنی کا ہیپی آور والا پیکج کروا کے اس ایک گھنٹے کے اندر ایک سو ستتر پوسٹس کی ہیں؟۔
پا جی، انٹرویو سیکشن میں آیا ہی تھا بچہ، اور ادھر آ کے ہی کی ہیں نا یہ سب پوسٹس۔
پا جی تسی تے نعرے ہی لانے شروع کر چھڈے۔
۔”آوے گا بھئی آوے گا۔ معصوم بچہ آوے گا“۔
ویسے پا جی، ایک بات سنو، کان آگے کرو۔۔۔ ارے ارے، نہیں دندی کاٹتا، ایک کان کی بات بتانی ہے، باہر نہ نکل جائے۔
پا جی یہ جہاں "آوے کا آوا" ہی بگڑ کے معصوم بچے کو پھنسانا چاہتا ہو، وہاں ”آوے گا بھئی آوے گا۔ معصوم بچہ آوے گا“ جیسے نعرے نہ لگایا کرو۔
ورنہ یہ آوے کا آوا، غصے کا لاوا ہی لاوا بن کے معصوم بچے پر گر سکتا ہے۔
Bookmarks