Results 1 to 8 of 8

Thread: پل اور زندگی ۔۔۔۔

  1. #1
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default پل اور زندگی ۔۔۔۔

    پل اور زندگی ۔۔۔۔


    آج انسان مادیت کی کشتی میں سوار ۔۔۔۔ خود غرضی کے چپو چلاتا۔۔۔ فریب کے جال بچھاتا اور لالچ کے موتیوں کی تلاش میں مگن۔۔۔۔ زندگی بناتا نظر آتا ھے۔اور جب لوگوں سے ان کے اس عمل کے بارے میں دریافت کیا جاۓ تو جواب ملتا ھے که سب یهی کرتے هیں۔ اگر حساب کے دن کا پوچھو۔ تو جواب ملتا هے که ابھی بڑی زندگی پڑی ھے۔ بڑھاپے میں توبه کرلیں گے۔ آج هر شخص جو حب الوطنی ھونے کا دعویدار ھے۔ اپنے گریبان میں جھانکے تو بڑا بھیانک منظر پاتا ھے۔ شاید اسی لیے اپنے گریبان میں جھانکنے کی بجاۓ دوسروں پر تنقید کا سهارا لیتا ھے۔ شاید هر شخص اپنے اپنے فرائض سے غافل اور اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال میں مگن ھے۔ سیاستدان ھے تو اپنی سیاست کو دوام دینے اور اپنی تجوریوں کو بھرنے میں مگن۔ قانون دان ھے تو سب سے زیاده قانون کی دھجیاں اڑاتا اور اپنوں کے لیے قانونی تحفظ کے خول چڑھاتا نظر آتا ھے۔ پولیس میں ھے تو عوام کو تحفظ دینے کی بجاۓ ظلم کے تمام ریکارڈ توڑتا پاتا ھے۔ طالب علم ھے تو غیر تعلیمی سرگرمیوں میں ملوث۔ بس سٹاپوں پر اپنی بهنوں کے لیے ایک مسئله۔ کمره امتحان میں نقل کو اپنا حق و بدتمیزی اور بد تهذیبی کو اپنی تھذیب سمجھتا نظر آتا ھے۔ کسٹم میں هے تو ایسےمال کی تلاش میں ھے جس سے اسے رشوت میسر آسکے۔ غرض هر شخص اپنی ذاتی تسکین کی خاطر قومی مفادات کو داؤ پر لگا کر ملکی معیشت کو کھوکھلا کرتا نظر آتا ھے۔

    افسوس!!!!!!۔ یه انسان جو آج مادیت کو اپنی منزل اور زندگی کو دائمی سمجھ بیٹھا ھے۔ شاید زندگی کی اصل حقیقت سے بالکل بے خبر ھے۔ گو همیں اپنی زندگی طویل نظر آتی ھے۔ لیکن کائنات کی حرکت میں اسکی حیثیت ایک پل سے زیاده نهیں۔ آیۓ هم اپنی زندگی کو سائنس کی نظر سے دیکھیں۔ سائنس دانوں کے مطابق اگر هم ایک بهت بڑے کیمرے سے پوری کائنات کی تصویر اتاریں اور هر پانچ هزار سال بعد اسی طرح تصویریں اتار کر دس منٹ کی فلم تیار کرلیں تو کائنات ایک زنده شے کی مانند حرکت کرتی ھوئ محسوس ھوگی۔، یادرھے که انسانی آنکھ کے سامنے ایک سیکنڈ میں 16 تصاویر گزاری جائین تو وه شے حرکت کرتی ھوئ محسوس ھوتی ھے۔

    اس لحاظ سے همارے اسی هزار سال کائنات کے ایک سیکنڈ کے برابر بنتے ھین۔ جهاں تک انسانی عمر کا تعلق ھے تو وه 50 یا 60 سال هوتی ھے۔ یه زندگی کائنات کی زندگی کے ایک پل سے بھی کم ھے۔ همارا تو جنم بھی ایک هی هوتا ھے۔ کیونکه همارا اسلامی عقیده بھی ایک هی زندگی پر ایمان رکھتا ھے۔ تو پھر اس پل کی زندگی میں کوئ ایسا کام کیا جاۓ جس کے خلاف همارا ضمیر باربار ملامت کرے۔، حالانکه هماری موت سے خدا همیں روزانه آگاه کرتا ھے۔ بلکه هم هر روز موت کا شکار ھونے کے باوجود اس زندگی کی ناپائداری کو محسوس نهیں کرتے۔ اکثر ذهنوں میں یه سوال ابھر سکتا ھے که یه روزانه کی موت سے کیا مطلب؟۔۔۔۔ یه موت روزانه خواب کی صورت میں همارے سامنے آجاتی هے۔ کیونکه هم جب خواب دیکھ رهے هوتے هیں تو اس وقت وه خواب اپنی جگه ایک زندگی ھوتا ھے، هم اکثر خواب میں اپنی من پسند اشیاء حاصل کرکے مضبوطی سے تھام لیتے هیں که کهیں وه هم سے چھن نه جاۓ۔ مگر دوسرے هی لمحے هماری آنکھ کھل جاتی هے۔ اور همارے خواب کی موت آجاتی هے۔ خواب کی یه موت همیں روزانه هماری زندگی کی موت کا پیغام پهنچاتی ھے۔ جس طرح هم خواب میں خواب ماننے کیلیے تیار نهیں ھوتے۔ لیکن خواب کے ختم ھوتے هی اس کی بے حقیقی کا احساس ھوتا ھے شاید اگلے هی پل۔ یهی بات هم اپنی زندگی کے لیے محسوس کرنے والے هیں۔ همارا فرض هے که زندگی کے اس پل میں خالق حقیقی کے شکر گزار ھوں۔ جس نے همیں ایک جائداد ایک بے عیب انسان اور ایک مسلمان بنایا۔ جب خدا نے همیں تخلیق کیا تو اس وقت همارا کردار شفاف اور دامن پاک تھا۔ مگر افسوس آج سرشرم سے جھکا جاتا ھے۔

    هم مادیت کو اپنی لازمی ضرورت سمجھتے هوۓ، اس میں غرق ھوتے جارهے هیں۔ اپنی محرومیون کے لیے رب سے شکوه کرتے هیں شاید همیں معلوم نهیں که هماری ضرورتوں کو همارا رب هم سے کهین بهتر جانتا ھے۔ همیں شاید معلوم نهین که خدا تو هماری ضرورتوں سے اس وقت بھی بخوبی آگاه هوتا ھے جب هماری پرورش ماں کے پیٹ میں ھورهی ھوتی هے۔ اس وقت هم هم نهیں ھوتے لیکن وه خالق مصروف عمل ھوتا ھے۔ دیکھنے کیلیے آنکھیں، چلنے کے لیے پاؤں، سوچنے سمجھنے کے لیے دماغ جیسا کمپیوٹر عطا کرتا ھے۔ همارے اندر ایک دل دھڑکاتا ھے۔ غرض خدا اس وقت هم پر نعمتوں کے دروازے کھول دیتا ھے۔ جب همیں اپنی کسی ضرورت کا کوئ علم نهیں ھوتا۔ افسوس!!!! جس خالق نے همیں اتنی توجه سےبنایا اور همیں زندگی بخشی اسی زندگی میں هم نے خالق کے بتاۓ ھوۓ اصولوں کو روند ڈالا۔ خالق کی عطاء کرده نعمتوں پر شکر گزار ھونے کی بجاۓ هم نے اپنی طاقت پر گھمنڈ کرنا شروع کردیا۔ نه جانے خالق کو اتنا افسوس ھوتا ھوگا اپنی تخلیق کے اس طرز عمل پر۔۔۔۔۔۔ کائنات کھربوں سال سے قائم ھے اور نه جانے کتنے کھربوں سال تک چلے گی۔ اس کائنات کے اس پل میں هم زنده هیں لیکن زندگی کی اهمیت سے ناواقف هیں، کبھی کسی قبرستان سے گزر کر تو دیکھیں کتنے بلنگ بانگ دعوے کرنے والے کتنے مغرور کتنے غاصب کتنے راشی وه لوگ جو دوسروں کو چین نه لینے دیتے تھے۔ اب کسی قدر خاموش اور بے بس منوں مٹی تلے دبے پڑے ھیں۔ ان لوگوں کی قبروں کی خاموش چیخوں کو ذرا غور سے سنیۓ۔ یه بار بار هم سے کهه رهی هیں که خدارا نیکی، عبادت، همدردی، محبت، اخوت، ایثار کے جو کام کرنے هیں کر لیجیۓ۔ کیونکه اگلے هی پل تم بھی اس قدر خاموش اور بے حرکت هوجاؤ گے۔ اور پھر کبھی نیک عمل کے لیے زندگی نه پاسکو گے۔ ذرا سوچۓ تو یه لڑائ یه لالچ یه غرور یه خود غرضی، اور یه مفادات کیسے۔۔۔ آیۓ هم سب عهد کریں که اس پل کو جو همیشه کے لیے صرف یادیں چھوڑ کرجانے والا ھے۔ اس خوبصورتی سے بتا دیں که همارا خالق اپنی اس تخلیق پر ناز کرسکے۔

  2. #2
    Sultana's Avatar
    Sultana is offline Advance Member
    Last Online
    5th November 2022 @ 02:49 PM
    Join Date
    02 Feb 2009
    Location
    ☼☼&
    Gender
    Female
    Posts
    36,591
    Threads
    1438
    Credits
    1,255
    Thanked
    4214

    Default

    kya baat ha
    kahan say chapey maar rahy ho g?
    really its nice one

  3. #3
    Raim's Avatar
    Raim is offline Senior Member+
    Last Online
    16th February 2010 @ 07:39 PM
    Join Date
    29 May 2006
    Location
    Paradise
    Posts
    351
    Threads
    16
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    bohat hoob bro thanx

  4. #4
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default

    Quote Sultana said: View Post
    kya baat ha
    kahan say chapey maar rahy ho g?
    really its nice one


    Don't Worry Jahan Se Aap Chapay Marti Ho Wahan Se Nehi Mary
    Thanks for comments and Liking this sharing


  5. #5
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default

    Quote Raim said: View Post
    bohat hoob bro thanx


    Pasand karne Ka shukriya


  6. #6
    Fatima Iqbal's Avatar
    Fatima Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    28th May 2021 @ 07:59 PM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Location
    JEDDAH ,SAUDI A
    Gender
    Female
    Posts
    23,336
    Threads
    1155
    Credits
    1,495
    Thanked
    4053

    Default

    NICE .....SHARING

  7. #7
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default

    Quote Fatima Iqbal said: View Post
    NICE .....SHARING


    Thanks Aapi For Pasand this Sharing



  8. #8
    taib's Avatar
    taib is offline Senior Member
    Last Online
    24th January 2018 @ 04:30 PM
    Join Date
    25 May 2010
    Location
    Sibi
    Age
    45
    Gender
    Male
    Posts
    1,378
    Threads
    124
    Credits
    89
    Thanked
    68

    Default

    veri nice
    [SIGPIC][/SIGPIC]

Similar Threads

  1. Replies: 30
    Last Post: 20th April 2022, 09:54 PM
  2. Replies: 27
    Last Post: 11th February 2016, 10:47 PM
  3. Replies: 5
    Last Post: 22nd March 2015, 02:19 PM
  4. Replies: 24
    Last Post: 6th February 2015, 08:44 PM
  5. Replies: 1
    Last Post: 17th December 2014, 02:57 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •