زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا آلہ تیار



تائیپی : تائیوانی سائنس دان نے زلزلہ کی آمد سے چند سکینڈ قبل متنبہ اور چوکنا کرنے والا الارم نما آلہ تیار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ تائیوانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل تائیوان یونیورسٹی کے شعبہ ارضیاتی سائنس کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر ووہہ من نے یہ آلہ تیار کیا ہے جو کہ جسامت میں لیپ ٹاپ کا تیسرا حصہ ہے ۔ وویہہ من نے بتایا کہ اس آلے کو ایک کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کیاجاسکتا ہے جبکہ یہ آلہ لفٹ کے ساتھ لگائے جانے کی صورت میں زلزلہ سے 15 سکینڈز قبل لفٹ کو روک سکتا ہے وو نے بتایا کہ یہ آلہ ارضیاتی ارتعاش کی ان لہروں کی بنیاد پر بنایاگیا ہے جو کہ عمودی اور افقی طورپر حرکت کرتی ہیں یہ آلہ زیادہ تیزی سے حرکت کرنے والی ان عمودی لہروں کا فوری طورپر پتہ چلا لیتا ہے جو کہ افقی طورپر چلنے والی لہروں سے بھی زیادہ شدت والی اورتیزی سے حرکت کرتی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آلہ 300 ڈالرز کی قیمت کا ہے اورآئندہ دوسال تک مارکیٹ میں آجائے گا۔