بھارت، سوائن فلوسےہلاکتوں کی تعداد 3 سو
نئی دلی : بھارت میں سوائن فلو سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تین سوزائد ہوگئی جبکہ تقریباًدس ہزارافراد متاثرہیں۔ وزارت صحت کے بیان کے مطابق تین اگست سے اب تک سوائن فلو کے باعث تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ نو ہزار آٹھ سو اکہتر افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبے مہاراشٹر میں ایک سو اٹھارہ افراد اس موذی مرض کا نشانہ بنے۔
Bookmarks