آم کا اچار
آم کی آمد آمد ہے سوچا آپ کو اچار بنانے کی ترکیب بتاتا چلوں
اجزاء


ڈھائی کلو کچے آم
ایک پاؤ نمک
آدھا چھٹانک سونف
ایک چھٹانک میتھی کے بیج
ایک چھٹانک سرخ مرچ
آدھا چھٹانک رائی
حسبِ ضرورت تیل
آدھا چھٹانگ سونٹھ
آدھا چھٹانک کلونجی
آدھا چھٹانگ ہینگ
ایک چھٹانک ہلدی پسی ہوئی




ترکیب
سب سے پہلے تمام مصالحہ جات کو اچھی طرح کوٹ لیا جائے سوائے میتھی کے بیج کے میتھی کے بیج الگ رکھ لیں۔
کٹے ہوئے مصالحے میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ملاکر ملیدہ تیّار کر لیں۔
آموں کی ڈنڈیاں چاقو سے صاف کر لی جائیں اور آموں کو دھو کر ان کی چار پھانکیں اس طرح کریں کے وہ علیحدہ نہ ہوں بلکہ چاروں آپس میں جڑی رہیں۔۔
اس کے بعد پھانکوں کی گھٹلیاں نکال کر پھینک دیں۔ اور ان کی جگہہ تیل ملا ہوا مصالھہ بھر دیں۔
انہیں آپ کسی برتن میں رکھتے جائیں ۔
اب جس برتن میں اچار ڈالنا چاہتے ہوں مصالحہ بھرے آم اسُ میں ڈال دیئے جائیں اور باقی مصالحہ اور میتھی کے بیح بھی مرتبان میں ڈال کر ڈھکن بند کرکے اسُ کے منہ پر کپڑا باندھ کر دھوپ میں رکھ دیا جائے تاکہ پانی اچھی طرح خشک ہو جائے۔
روزانہ اس کو ہلا کر دیکھتے رہیں اور کم از کم چار دن تک اس کو دھوپ میں رکھیں اور جب پانی اچھی طرح خشک ہو جائے تو سرسوں کا تیل ڈال دیں ۔
تیل اتنی مقدار میں ہونا چاہئے کہ تمام آم اچھی طرح اس میں ڈوب جانے چاہئیں۔
چار پانچ دن میں لذیذ ترین اچار تیّار ہو جائے گا۔
انشاء اللہ آم کے اچار کی مزید ترکیبوں کے ساتھ پھر حاظر ہوں۔