ایسا کرم ہو جائے
دین اسلام کا بول بالا ہو جائے
ہر فرد شریعت کا
پابند ہو جائے
مساجد آباد ہو جائیں
اولاد ہماری
فرمانبردار ہو جائے
ایسا کرم
اے میرے پروردگار
ہوجائے
عورتیں باپردہ ہوں
جھکی نگاہیں
مردوں کی ہوں
فلموں ڈراموں سے
چھٹکارا ہو جائے
ایسا کرم
اے میرے پروردگار
ہو جائے
زندگی ہماری
قرآن کریم کے
اصولوں میں بسر ہو
اللہ کی محبت میں
یہ دل سرشار ہو جائے
ایس کرم
اے میرے پروردگار
ہو جائے
Bookmarks