السلام علیکم معزز دوستو!۔ آپ کی خدمت میں ایک بہت ہی اچھے تحفے کے ساتھ حاضر خدمت ہوں ۔
دوستو روز مرہ زندگی میں ہم اسی وقت کامیاب ہو سکتے ہیں۔ جب ہماری چوبیس گھنٹوں کی زندگی اللہ کے احکامات اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں کے مطابق بسر ہو۔ اللہ کے یہ احکام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے دین کہلاتے ہیں۔ اب اس دین میں کیا ہے اس کو سیکھنا پڑتا ہے۔ اور اس کو سیکھنے میں ہمیں فضائل جاننا جس حد تک ضروری ہے اس سے کہیں زیادہ مسائل جاننا ضروری ہے۔ کہ ہمارا کوئی عمل ایسا نہ ہو جو دین کے طریقے سے ہٹ کر انجام پائے۔
حضرت مولانا یوسف لدھیانوی رحمتہ اللہ نے انیس سو اٹھتر سے غالباً روزنامہ جنگ میں آپ کے مسائل اور ان کا حل کے عنوان سے لوگوں کے مسائل کے جوابات دینا شروع کئے جو حضرت کی شہادت سن دو ہزار تک جاری رہا۔اور اس دوران لوگوں نے خوب فیض اٹھایا ۔
حضرت کے یہ کالمز جو کہ لوگوں کے دینی مسائل کے جوابات پر مشتمل ہیں۔ کتابی صورت میں شائع ہوئے۔ اور جس کی کل ملا کر دس جلدیں ہیں۔
آج میں ان دس جلدوں کو آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں
ترتیب وار ڈاونلوڈ کر لیں