Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 12 of 33

Thread: Sakoon (Must read)

  1. #1
    nasirnoman is offline Senior Member
    Last Online
    25th November 2017 @ 05:24 PM
    Join Date
    17 Dec 2008
    Posts
    912
    Threads
    55
    Credits
    1,074
    Thanked
    518

    Default Sakoon (Must read)

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ !

    زندگی میں ہر انسان کی ایک ہی جستجو ہوتی ہے
    کہ کسی طرح زندگی میں سکون و قرار آجائے
    اس سکون و قرار حاصل کرنے کے لئے انسان دولت اکھٹی کرتا ہے
    پھر ایک اچھا سا گھر لیلتا ہے ۔۔۔ تاکہ زندگی میں سکون آجائے
    پھر سوچتا ہے کہ گھر تھوڑا بڑا ہو اور بڑے بڑے کمرے ہوں جہاں آرام سے زندگی بسر ہو
    پھر یوں بھی کرلیتا ہے
    اس کے بعد ایک اور خواہش اس کے سامنے کھڑی ہوتی ہے کہ گھر میں ائیر کنڈیشن بھی لگا لوں
    تاکہ رات آرام اور سکون سے بسر ہو
    ایک اور خواہش جو زندگی کے ساتھ ساتھ چلتی ہے کہ کاروبار بہتر سے بہتر ہو تاکہ ضروریات زندگی اور لائف اسٹائل بہتر سے بہتر انداز میں ہوسکے
    پھر وہ ایک بنگلا لے لیتا ہے جہا دنیا کی تمام آسائشیں میسر ہوتیں ہیں
    پھر ہر ماہ دو ماہ میں بیرون ملک گھومنے پھرنے بھی جاتا رہتا ہے تاکہ سکون مل سکے

    اب اس شخص کے پاس دولت بھی ہے ۔۔۔۔۔ عزت بھی ہے ۔۔۔۔ شہرت بھی ہے ۔۔۔۔ شاندار بنگلا بھی ہے ۔۔۔۔ کمروں میں اسپلٹ بھی ہیں ۔۔۔۔۔ بہترین سے بہترین ائیر کنڈیشن گاڑیا بھی ہیں ۔۔۔۔ بہت خوبصورت بیوی بھی ہے ۔۔۔۔ اولادیں بھی ہیں ۔۔۔۔ کاروبار دن بدن ترقیوں کی منازل طے کرتا جارہا ہے ۔۔۔۔۔ اتنا پیسا ہے کہ دنیا کے کسی ملک میں جا کر دل کھول کر اپنی خوہشیں پوری کرنا معمولی بات ہے ۔۔۔۔۔ دولت کے انبار اکھٹے ہوگئے جو نسلوں تک آرام سے زندگی گذار سکے ۔۔۔۔

    کیا خیال ہے دوستو! یہی سب کچھ ہی انسان کی تمنا ہوسکتی ہے نا ????

    اورایک انسان کی دنیاوی جستجو یہیں تک ہے نا ???

    اور انسان کی تمام تر جستجو زندگی میں سکون حاصل کرنے کے لئے ہے نا ???

    اور کس لئے ہوسکتی ہے ?

    روٹی کھانے کے لئے ???
    وہ کروڑوں یااربوں جمع کرنے کے بعد بھی چند روٹی سے زیادہ نہیں کھا سکتا ۔

    خواہشات کی تکمیل کے لئے ????
    تو وہ بھی صرف اپنے نفس کو تسکین پہنچانے کے لئے ہی ہوتا ہے ۔

    اولاد کے لئے ???
    تو اس کا تعلق بھی نفس کی تسکین کے سبب سے ہے
    کہ ہمارے بچے بھی کسی محرومی کا شکار نہ ہوں اور ہماری طرح بہترین سے بہترین زندگی گذاریں

    غرض یہ کہ آپ آپ کو ایک انسان کی ان تمام چیزوں کی جستجو کے لئے بھاگ دوڑ کی طرف نظر ڈالیں گے
    اور جب اُس کے مقصد کی طرف دیکھنا چاہیں گے تو آپ کو جواب "سکون کی تلاش "کے سوا کچھ نہ ملے گا

    لیکن دوستو ! حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انسان جتنا بھی ان چیزوں کی طرف دوڑلگاتا ہے
    اور جتنا زیادہ ان چیزوں کو حاصل کرتا جاتا ہے
    اتنا ہی سکون اس کی زندگی سے دور چلا جاتا ہے

    اس کی بے شمار مثالیں آپ اپنے آس پاس دیکھ سکتے ہیں
    کہ دولت کے انبار پر،نرم و نازک بستر پر ،ائیر کنڈیشن روم میں آٹھ گھنٹے کی نیند کے لئے دوائیاں لینی پڑتی ہیں
    کروڑ پتی یا ارب پتی ۔۔۔۔ کھانے میں ابلا ہوا یا پرہیزی کھانا استعمال کرتا ہے

    بیرون ممالک سیر و تفریح کرکے سکون کی تلاش میں جانے والا راتوں کو جاگ کر اپنے کروڑوں اور اربوں کے کاروبار کی فکر میں گھلتا رہتا ہے

    اولاد کی خاطر اپنا تن من دھن لٹانے والا ۔۔۔۔۔ دن رات ایک کردینے والا ۔۔۔۔ کاروبار کی بھاگ دوڑ اپنی اولاد کے ہاتھ میں دینے ہی ایک بے کار سی چیز بن جاتا ہے ۔۔۔۔ جس کے آخری ایام اولڈ ہاوس میں گذرتے ہیں

    اور اگر ایسا نہ بھی کرے تب بھی

    وہ بیوی بچے جن کے خاطر اس نے دن رات ایک کرکے اتنی دولت کے انبار لگائے ۔۔۔۔ وہ ہر روز اس کے مرنے کے خواب دیکھنے لگتے ہیں


    یہ ایک موٹی سی مثال ہے ۔۔۔۔ اس کے بعد جو جو شخص اپنا یہ ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے جس جس لیول پر ہے
    وہ اپنے اپنے مسائل اور زندگی کی بے سکونی کا بخوبی اندازہ لگا سکتا ہے

    تو پھر انسان کی فطرت کو جس چیز کی تلاش ہوتی ہے ۔۔۔۔ اور جس چیز کے لئے انسان اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کردیتا ہے ۔۔۔۔ جس چیز کے لئے انسان کتنا ہی جائز نا جائز کرتا ہے ۔۔۔۔ اپنی زندگی کا مقصد بنا کر اپنی پوری زندگی اس مقصد پر قربان کردیا ہے ۔۔۔۔ اور سب کچھ حاصل کرکے بھی اس نعمت سے محروم رہتا ہے

    تو پھر آخر یہ زندگی کا سکون کہاں مل سکتا ہے ?
    اور کیسے ملتا ہے ?
    لوگ اس سکون کے لئے کروڑوں اربوں خرچ کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں لیکن اس کے باوجود اس نعمت سے محروم ہیں ???

    کیوں کہ دوستو ! اگر سکون دولت ،عزت شہرت اور مال و متاع میں موجود ہوتا تو یقینا آپ کو امیر و امراء میں نظر آجاتا

    یا آپ سب اپنا اپنا محاسبہ کرلیں کہ کون کتنا دولت مند اور عزت و شہرت والا ہے
    اور اُس کی زندگی کتنا سکون ہے ???

    دوستو! آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ عظیم نعمت کہاں موجود ہے ??
    الحمد للہ اس تحریر کو پڑھنے والے مسلمان ہیں
    (نوٹ اگر کوئی غیر مسلم بھی اس سوال کا جواب جاننا چاہے تو ہمیں یہیں میسج کرے ان شاء اللہ اس کو بھی یہ حقیقت ثابت کردیں گے )
    اور الحمد للہ ہم سب کا عقیدہ ہے کہ قرآں پاک رب کا سچا کلام ہے

    وہ رب کریم جس نے انسان کی تخلیق کی ۔۔۔۔ یقینا خالق سے زیادہ مخلوق کی ضرورت سے کون واقف ہوسکتا ہے

    تو آئیے دیکھتے ہیں کہ رب العالمین انسان کی زندگی کا سکون کہاں بتاتا ہے ۔
    ارشاد باری تعالیٰ ہے :
    الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ اللَّـهِ ۗ أَلَا بِذِكْرِ اللَّـهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ (الرعد 28 پارہ 13)
    ترجمہ :وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کے دلوں کو الله کی یاد سے تسکین ہوتی ہے خبردار! الله کی یاد ہی سے دل تسکین پاتے ہیں

    ابن کثیر رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ جو اللہ کی طرف جھکے ،اس سے مدد چاہے ،اس کی طرف عاجزی کرے ،وہ راہ یافتہ ہوجاتا ہے ،جن کے دلوں میں ایمان جم گیا ہے ،جن کے دل اللہ کی طرف جھکتے ہیں ،اس کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں ،راضی خوشی ہوجاتے ہیں اور فی الواقع ذکراللہ اطمینان دل کی چیز بھی ہے ،ایمانداروں کے لئے خوشی نیک فالی اور آنکھوںکی ٹھنڈک ہے ،ان کا انجام اچھا ہے ،یہ مستحق مبارکباد ہیں ،یہ بھلائی کو سمیٹنے والے ہیں ان کا لوٹنا بہتر ہے ان کا مال نیک ہے

    دوستو! بس یہیں ہے حقیقی سکون

    بے شک خالق کائنات نے ،خالق انس و جن نے یہاں سکون رکھا ہے

    پس جو جتنا رب کی تابعداری کرتا جائے گا اُس کی زندگی سکون سے بھرتی جائے گی

    پھر بظاہر حالات کیسے بھی ہوں گے

    چاہے وہ روکھی سوکھی چٹنی ہی کیوں نہ کھاتا ہوگا ۔۔۔۔ چاہے اس کا بستر سخت چٹان ہی کیوں نہ ہوگی
    لیکن اُس کو وہ حقیقی سکون کی دولت میسر ہوگی جو لاکھوں کروڑوں خرچ کرکے بھی نہ حاصل ہوسکتی ہے
    اُس کا مال و متاع اولاد بیوی بچے ہر ہر چیز اُس کے لئے باعث تسکین ہوجائے گی

    دنیا میں لوگ اپنے جسمانی سکون کی تلاش میں جستجو کرتے ہیں
    جبکہ انسان کے سکون کی اصل حقیقت روح کے سکون میں ہے

    اور جب روح سکون میں ہوتی ہے تو جسمانی جیسی بھی کیفیت ہو لیکن ایسا شخص ہر حال میں اطمینان محسوس کرتا ہے

    جبکہ جسمانی سکون حاصل کرنے کی کتنی ہی جدوجہد کرلی جائے کتنی ہی خواہشات پوری کرلی جائیں کتنی ہی آسائشیں اکھٹی کرلی جائیں لیکن جب تک روح کو سکون میسر نہ ہوگا تب تک انسان کی ہر کوشش بے کار ثابت ہوگی
    اور ایسا شخص تمام تر آسائشیں اور خواہشات کی تکمیل کے باوجود بھی بے چین اور بے قرار رہے گا

    جو ہر شخص اپنے آس پاس بلکہ اپنی خود کی زندگی کو بھی سامنے رکھ کر سمجھ سکتا ہے

    اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین

    (ضروری گذارش اگر کسی کو ہمارے لکھنے یا سمجھنے میں کوئی کوتاہی نظر آئے تو ہمیں ضرور مطلع فرمائے تاکہ ہم اپنی اصلاح کرلیں نیز اگر کسی کو کوئی بات سمجھنے میں دشواری ہو تو بلا جھجک سوال پیش کریں ان شاء اللہ ہم جواب دینے کی کوشش کریں گے )

    والسلام

    ناصر نعمان
    [URL="http://www.itdunya.com/showthread.php?p=1482439&posted=1#post1482439"][SIZE="4"]Pakistan k masail or un ka yaqini or mustaqil hal
    Once Must Read
    Hosakta hai apko apkey masail k Hal bhi mil jaey[/SIZE][/URL]

  2. #2
    Adilawan's Avatar
    Adilawan is offline Senior Member+
    Last Online
    26th April 2015 @ 11:52 AM
    Join Date
    28 Apr 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,685
    Threads
    107
    Credits
    0
    Thanked
    119

    Default

    nice sharing

  3. #3
    zainbutt15's Avatar
    zainbutt15 is offline Advance Member
    Last Online
    7th February 2023 @ 11:20 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    New York U S A
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    5,007
    Threads
    29
    Credits
    86
    Thanked
    485

    Default

    Excellent Sharing Brother
    Keep it Up
    Bismilla Ki Barkat
    Business without a sign
    is sign of NO Busniess

  4. #4
    Reehab is offline Senior Member
    Last Online
    12th November 2018 @ 06:28 PM
    Join Date
    29 May 2009
    Location
    Dammam
    Gender
    Male
    Posts
    2,448
    Threads
    40
    Credits
    1,150
    Thanked
    449

    Default

    Jazakallah nasir bhayee bhut khoobsoorti se aap ne smjhaya he . thax for sharing

  5. #5
    Join Date
    01 Mar 2006
    Location
    Nazimabad
    Age
    36
    Posts
    932
    Threads
    20
    Thanked
    210

    Default

    کافی لمبی مگر بہت ہی جامع تحریر ہے آپ کی اللہ پاک بس دلوں میں اتار دیں یہ باتیں جزاک اللہ خیر

  6. #6
    IT.BOY's Avatar
    IT.BOY is offline Senior Member
    Last Online
    17th November 2017 @ 12:13 PM
    Join Date
    26 Dec 2007
    Location
    *MAA KI AGOOSH*
    Gender
    Male
    Posts
    28,374
    Threads
    651
    Credits
    998
    Thanked
    3079

    Default

    [FONT="Jameel Noori Nastaleeq"][CENTER][COLOR="Blue"][SIZE="5"][B]Coming Soon...:)[/B][/SIZE][/COLOR][/CENTER][/FONT]

  7. #7
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ و بر کاتہ
    Jazak Allah

  8. #8
    quranosunnah is offline Member
    Last Online
    30th July 2010 @ 10:10 AM
    Join Date
    20 May 2010
    Age
    34
    Posts
    11
    Threads
    0
    Thanked: 1

    Default

    Jazak.Allah

  9. #9
    Kiraan is offline Member
    Last Online
    23rd May 2010 @ 09:40 AM
    Join Date
    09 May 2010
    Posts
    155
    Threads
    0
    Thanked
    8

    Default

    Nasir Bhae muje kuch sawal karne hain...

  10. #10
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Jazak allah nasir bhaio jazak allah .... Boht ehm tehreer.. Boht zabardast tehreer... Allah paak aap ko ajar e azeem de .. Ameen.

    Allah paak hum sub ko siraat e mustaqeem per chalaaye... Aur sub ko apney deen per amal karney ka jazba himmat aur toufeeq de..ameen

  11. #11
    Shehzad Iqbal's Avatar
    Shehzad Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    26th November 2023 @ 06:28 PM
    Join Date
    16 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    28,463
    Threads
    2271
    Credits
    11,705
    Thanked
    5385

    Default

    جزاک اللہ
    بہت پیاری شیئرنگ ہے

  12. #12
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default

    جزاک اللہ بھائی سیدھی دل میں اُتری تحریر
    بے شک آپ نے صیح طرف اشارہ کیا ماشا ئ اللہ

Page 1 of 3 123 LastLast

Similar Threads

  1. Sakoon e qalb
    By ABDULLAH. in forum Ibadat
    Replies: 18
    Last Post: 2nd March 2014, 10:15 PM
  2. Sakoon chahye..??
    By Zara112 in forum Baat cheet
    Replies: 16
    Last Post: 1st December 2013, 05:13 PM
  3. Sakoon Aur Ishq!!!!!!
    By rizwan_kiyani in forum Design Poetry
    Replies: 4
    Last Post: 19th August 2012, 06:14 PM
  4. Kab Tak Ro Sakoon Gaa????
    By muzafarmohsin in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 13
    Last Post: 19th August 2009, 11:57 AM
  5. Aaramm o Sakoon ....
    By BossisBack in forum Tanz-o-Mazah
    Replies: 2
    Last Post: 19th June 2009, 10:23 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •