السلام علیکم میرے بھائیو اور بہنوں.
اسلام میں زکواۃ فرض ہے جو ہر صاحب نصاب سال گزرنے کے بعد ادا کرے گا.
یہ زکواۃ مندرجہ ذیل لوگوں کا حق ہے .
1)فقراء
یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی گزراوقات کے لئے دوسروں کے مدد کے محتاج ہوتے ہیں.
2)مساکین
یہ وہ لوگ ہیں جو حددرجہ مفلس ہوتے ہیں مگر شرم اور غزت نفس کی وجہ سے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے.
3)عاملین زکواۃ
یہ لوگ زکواۃ کی رقم اکٹھی کرنے اور اس کا حساب کتاب کرنے پر مامور ہوتے ہیں.
4)مولفۃ القلوب
اسلام کی طرف راعب کرنے اور تالیف قلب کی حاطربعض لوگوں کو زکواۃ دیاجاتاتھا مگر بعدمیں حضرت عمر رض نے یہ مد حتم کردی تھی.
5)رقاب
جو غلام اپنے آقاسے معاہدہ کرے کہ اگروہ اسے اتنی رقم دے تووہ اسے آزاد کرے گا.
ایسے غلام کو زکواۃ کی رقم دیناجائز ہے.
6)غارمین
جو لوگ قرض تلے دبے ہوتے ہیں اور اسے ادا کرنے کے قابل نہ ہوں.
7) فی سبیل اللہ
اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے غاز یوں کو زکواۃ دیناجائز ہے.
8)ابن السبیل
مسافروں کی اعانت زکواۃ کی رقم سے کی جاسکتی ہے.
مندرجہ بالا آٹھ مصارف زکواۃ کہلاتے ہیں.
طالب دعا
Bookmarks