السلام علیکم ، امید ہے سب دوست خیریت سے ہونگے- ہماری یونیورسٹی میں پچھلے ہفتے سیلزگالا منعقد کیا گیا تھا جس میں منیجمنٹ سائنسز کی دو کلاسز نے حصہ لیا اپنے ٹیچرز کے احکامات پر- ہماری کلاس بھی ان میں شامل تھی ،، لہٰذا ہماری کلاس کے بھی مختلف گروپس بنائے گئے اور ہر گروپ نے کسی نہ کسی چیز کے سٹال لگائے- سب کو کہا گیا تھا کہ مختلف کمپنیز مختلف اداروں میں جانا ہے اور سپونسرشپس کیلیے تگ و دو کرنی ہے اور سپونسرشب لینی ہے اور اس طرح آپ اپنے خرچے نکال سکتے ہیں،، میں نے ایک ہائوسنگ سوسائیٹی والوں سے سپونسرشپ لی اور دوسری جوسز کی کمپنی سے- اللہ کے کرم سے بہت اچھے ماحول میں ہماری انڈرسٹینڈنگ ہوئی--
میں جس گروپ میں تھا اس میں سے دو لڑکوں نے کون آئس کریم کا بندوبست کیا ،، اس کے علاوہ ٹیلی نور پاکستان سے بات چیت کی،، جبکہ جوسز کا بندوبست میں نے کیا اور جن صاحب سے میری بات ہوئی تھی انھوں نے جوسز کے کاٹنز مجھے فراہم کر دیے اور میں نے ان دو دنوں میں جوسز وغیرہ سیل کیے- اس کے بعد کا مرحلہ رپورٹ سبمٹ کرانے کا ہے جو کلاس کے گروپس کروا دینگے اور اپنی لاگت اور اپنا منافع یا نقصان وغیرہ وہاں بتائیں گے- میں نے سوچا کہ کچھ تصویریں اپنے دوستوں سے شئیر کر لی جائیں- امید ہے یہ مختصر سا تعارف کافی ہوگا اور آپ کو میری کاوش پسند آئے گی-
اور شروع میں آپ بینرز دیکھ سکتے ہیں جن میں ہمارے ساتھ تعاون کرنے والوں کے نام وغیرہ لکھے ہوئے ہیں
Bookmarks