شادی سے پہلے کی شاعری پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
شوہر کی شاعری۔۔۔شادی کے کچھ عرصہ بعد
تمھیں جب ملیں کبھی فرصتیں، میرے سَر سے جؤئیں نکال دو
میں کھجا کُھجا کے بہت تھک گیا ہوں، مجھے اینٹی لائس ،شیمپو اُدھار دو
جو رہ گئے ہیں چار بال، اُنھیں پھر سے میں سنوار لوُں
نہیں کوئی نیا بُرش اگر، تو کوئی ٹوٹی کنگھی ہی نکال دو۔
وہ جو تم نے پھیری تھیں اُنگلیاں، میرے بال اب تک ہیں چپک رہے
میں پھر سے ایک بار نہا سکوں، تم بارشوں کی جو دعا کرو۔
تیری آہٹوں کی اب تلک، میری سماعتیں ہیں منتظر
کوئی نیو سینڈل پہن لو اب، یہ جوگرز اب تو اُتار دو۔
یہ کچے رنگ کی قبائیں ہیں، کہیں دُھوپ اِن کو جلا نہ دے
پرسوں جو چھت پر لٹکائے تھے، وہ کپڑے اَب تو اُتار لو۔
میری وحشتوں کو قرار دو، میرے صبر کا نہ امتحان لو
جو گھنٹوں سے ہے پک رہا، مجھے کچا سالن ہی نکال دو۔
تمھیں جب ملیں کبھی فرصتیں، میرے سَر سے جؤئیں نکال دو
میں کھجا کُھجا کے بہت تھک گیا ہوں، مجھے اینٹی لائس شیمپو اُدھار دو
Bookmarks