اجزاء:۔
آلو : آدھا کلو چھیل کر باریک کدو کش کر لیں
پھیکا کھویا : ایک پیالی
بادام : دس عدد
پستے : دس عدد
ان دونوں چیزوں کو گرم پانی میں*بھگو کر چھلکا اُتار لیں اور باریک کاٹ لیں۔
چینی : دو پیالی
چھوٹی الائچی : آٹھ عدد
زردہ کا رنگ : چُٹکی بھر
گھی : چار کھانے کے چمچے
ترکیب :۔
سب سے پہلے کدو کش کیئے ہوئے آلو زردہ کے رنگ کے ساتھ تین منٹ کے لیے گرم پانی میں*ڈال کر نکال لیں اور چھلنی میں*رکھ لیں*تاکہ پانی اچھی طرح نکل جائے۔
aیک دیگچی میں*گھی ڈال کر الائچی ڈال دیں۔ جب الائچی کی خوشبو آنے لگے۔ تو چینی ڈال دیں۔
جب شیرا بن جائے تو پہلے آلو، کھویا پھر میوہ ڈال کر ہلکی آنچ میں*دم پر رکھ دیں یہ خیال رکھیں کہ حلوہ بلکل خشک نہ ہو جائے۔
Bookmarks