السلام علیکم
اُمید ہے سب خیریت سے ہونگے
آپ سب کے لئے آج ایک ایسی چیز کی ترکیب لائیں ہوں جوکہ
کھانے پینے کے شوقین لوگوں کوبے حد پسند ہے
یہ چیزیں عموماًکھانے کے بعد کھائی جاتی ہیں
کوئی اسے میٹھے کے طور پر کھاتا ہےتو کوئی
فارغ وقت میں
میں نے اپنی بہنوں کو بنا کر دی تھیں تب ساتھ میں آپ سب کے لئے فوٹو شوٹ بھی کر لیا
تا کہ اپنے فورم کے دوستوں سے بھی شئیر کر سکوں
ان کو بنانے کے لئے جو اجزاء درکار ہیں وہ کچھ یوں ہیں
نئے چاول ایک کلو
گُڑ تین پاؤ
دیسی گھی یا آئل ایک پاؤ
خُشک میواہ جات
جیسے
مونگ پھلی
ناریل
بادام
طریقہ کار کچھ یوں ہے
نئے چاولوں کو پیس کر آٹا بنا لیں جو کہ گندم کے آٹے سے موٹا اور سوجی سے تھوڑا زیادہ باریک ہو
چاولوں میں موٹے کُٹے ہوئے میواہ جات مکس کر لیں
رہنمائی کے لئے تصویر ملاحظۃ کریں
Bookmarks