السلام وعلیکم
محترم یہ سوال میں نے چیلنج دیکھ کر نہیں بس اپنی معلومات شئیر کرنے کے لیے پڑھا تھا۔
مگر اب جواب اس لیے دے رہا ہوں کہ شاید کسی کو اچھا لگے۔
دیکھیں محترم
مثال کے طور پر آپ ایک کاغذ پر پین سے کچھ لکھیں تو آپ جب اُس کاغذ کو پلٹ کر دیکھیں گے تو ایک چیز نوٹ کریئے گا۔کہ اُس کے اوپر پین کے ابھرئے ہوئے الفاظ ملے گے۔
اگر کچھ دیر کے لیے فرض کر لیں اُس کی سیاہی مٹا دی جائے اور جب ہم اُس کاغذ کو غور سے دیکھیں تو وہ الفاظ ہمیں اُبھرئے ہوئے نظر ضرورآئیں گے۔
بس اس بات کو سمجھانے کے لیے ہی ہارڈ ڈسک کی بات سمجھ آئے گی۔
اب آتے ہیں ہارڈ ڈسک کی طرف ہم ہارڈ ڈسک کا ڈیٹا جب فارمیٹ کر دیتے ہیں تو وہ ڈیٹا رہتا ہارڈ ڈسک میں بس شو نہیں ہوتا ۔
اگر کوئی ڈیٹا ریکوری سافٹوئیر چلاتے ہیں تو وہ شو ہو جاتے ہیں۔
وہ کیسے شو ہوتا ہے۔
اس کو بھی سمجھ لیں۔
جیسے کے اُوپر ایک پین لکھنے کے بعد اُس کی سیاہی صرف مٹائی تھی مگر وہ الفاظ اُبھرے ہوئے شو ہوتے ہیں جب اُس الفاظ پر ہم سیاہی دوبارہ بھر دیں تو وہ الفاظ ہمیں شو ہو جائیں گے۔
بلکل اس طرح ڈیٹاریکوری سافٹوئیر ڈیٹا پر ایک طرح سے سیاہی کا کام کرتا ہے جس سے ڈیٹا شو ہو جاتا ہے۔
اُمید ہے آپ کی سمجھ آ گئی ہو گی۔
مثال فرضی دی گئی تھی۔
شکریہ
[FONT="Jameel Noori Nastaleeq"][CENTER][COLOR="Blue"][SIZE="5"][B]Coming Soon...:)[/B][/SIZE][/COLOR][/CENTER][/FONT]
Bookmarks