Results 1 to 11 of 11

Thread: اجلی اور خوبصورت آنکھیں

  1. #1
    Friend_Sania's Avatar
    Friend_Sania is offline Senior Member+
    Last Online
    24th May 2012 @ 05:52 PM
    Join Date
    18 Jun 2011
    Location
    Maan Ki Aghosh
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    1,804
    Threads
    199
    Credits
    821
    Thanked
    148

    Default اجلی اور خوبصورت آنکھیں

    اجلی اور خوبصورت آنکھیں

    کہتے ہیں کہ آنکھیں دل کا دروازہ ہیں۔ جو کچھ دل میں ہوتا ہے آنکھوں سے عیاں ہو جاتا ہے۔ بہت کم ایسے لوگ ہیں جن کی دلی کیفیات آنکھوں سے عیاں نہیں ہو پاتیں ورنہ تو ہمیشہ ہی آنکھیں چغلی کھا جاتی ہیں۔ آنکھیں زندگی کو روشن ہی نہیں رکھتیں شخصیت کا آئینہ بھی ہیں اور چہرے کی خوبصورتی کا ایک اہم سمبل بھی ہیں۔ بعض لوگوں کو قدرت کی طرف سے بے حد حسین آنکھیں عطا ہوتی ہیں اتنی حسین کہ بس دل چاہے کہ دیکھتے ہی رہیں ایسی ہی آنکھوں پر شاعر غزلیں لکھتے نہیں تھکتے اور مصور ان کی تصویر کشی کرنے کو اپنے فن کا مقصد سمجھتے ہیں۔ ایسی آنکھوں کے مالک یقینا بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں کہ جو دیکھے، دیکھتا ہی رہ جائے مگر وہ لوگ جن کی آنکھیں اتنی خوبصورت نہیں ہوتی ہیں وہ بھی اپنی آنکھوں کی قدر و قیمت سے بخوبی واقف ہوتے ہیں اس لیے کہ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے تو وہی بتا سکتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہیں۔ خوبصورت آنکھیں رکھنے کی خواہش ہر کسی میں پائی جاتی ہے لیکن یہ خواہش خواتین میں زیادہ شدید ہوتی ہے اس لیے وہ میک اپ کے ذریعے انہیں خوب سے خوب تر بنانے کیلئے کوشاں رہتی ہیں۔ مختلف ادوار میں آنکھوں کے میک اپ کے انداز بدلتے رہتے ہیں۔ اگلے وقتوں میں آنکھوں کے اندر کا جل یا سرمہ لگا کر آنکھوں کے میک اپ کو مکمل سمجھا جاتا تھا۔ پھر وقت بدلا میک اپ کا اسٹائل بدلا تو کلوپٹرا سٹائل کا کاجل لگایا جانے لگا۔ اس کے بعد آنکھوں سے قدرے باہر کی طرف پنسل لگانے کا رواج ہوا۔ کچھ عرصے بعد یہ طریقہ بھی متروک ہو گیاتو اس کے بدلے آنکھ کے اوپر والے پپوٹے پر کاجل کی گہری لکیر بنائی جانے لگی۔ پھر اس سے بھی طبیعت اکتا گئی تو ایک بار پھر آنکھوں میں کاجل کی بہت ہلکی سی کلیر اور اس کے ساتھ ہی مسکارا لگا کر پلکوں کو گھنا اور نمایاں کرنے کا رواج ہو گیا۔ اس کے علاوہ مصنوعی پلکیں لگانا بھی فیشن میں شامل ہوتا گیا۔ اب کچھ عرصے سے آئی شیڈ و لگانے کا بھی فیشن ہو گیا ہے۔

    آنکھیں قدرت کی پیش بہا نعمت ہیں لیکن بعض افراد اس کی صحت مندی پر بالکل دھیان نہیں دیتے جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلد خراب ہو جاتی ہیں ۔ آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضاء کی طرح بھرپور توجہ چاہتی ہیں ۔ انکی مناسب دیکھ بھال سے آپ نہ صرف اپنی بینائی درست رکھ سکتے ہیں ۔ بلکہ اس سے اعصابی راحت بھی ملتی ہے ۔

    آج کے ٹپس کارنر میں آنکھوں کے حوالے سے چند کار آمد ٹوٹکے اور ورزشوں کا ذکر ہے آزما کر دیکھیے آپ نہ صرف اپنی بینائی میں نمایاں فرق محسوس کریں گی بلکہ آپ کی آنکھیں اجلی اور روشن ہو جائیں گی۔

    ٭ کھانا کھا کر آنکھوں پر گیلا کپڑا پھیرنا بینائی کے لئے مفید رہتا ہے۔

    ٭ شوقیہ عینک لگانے اور ناک کے بال اکھاڑنے سے گریز کریں اس سے نظر کم زور ہو جاتی ہے۔

    ٭ مرچیں اور کھٹائی کا زیادہ استعمال آنکھوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو تا ہے اس سے نظر کمزور ہو جاتی ہے۔

    ٭سر پر بار بار کنگھی کرنے کی عادت آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

    ٭ دھوپ میں بیٹھ کر پڑھنے اور سینے پرونے سے نظر خراب ہو جاتی ہے۔

    ٭ بالوں کو تیز گرم پانی سے دھونا اثر انداز ہو سکتا ہے ہمیشہ نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔

    ٭ سورج کی طرف براہ راست دیکھنا ، آنکھوں کے لئے نقصان دہ البتہ چاند کی طرف گھنٹہ نصف گھنٹہ دیکھنا بینائی تیز کرتا ہے۔

    ٭ہر صبح آنکھیں اور چہرہ باسی ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اس سے بینائی بڑھے گی اور کیل مہاسے بھی ختم ہوں گے۔

    ٭ پشت کے بل لیٹ کر یا تکیہ لگا کر پڑھنا بینائی کو تباہ کر دیتا ہے۔

    ٭کھیرے کے پتلے پتلے قتلے کاٹ کر آنکھوں پر پانچ سے دس منٹ رکھیں تھوڑی دیر بعد قتلے ہٹا کر آنکھیں سادے پانی سے دھو لیں ۔ آنکھوں کی چمک بڑھانے کے لئے یہ نسخہ بہترین ہے۔

    ٭ صبح کے وقت عرق گلاب کے چھینٹے آنکھوں پر مارنے سے ان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    ٭خالص شہد آنکھوں میں لگانے سے نظر تیز ہوتی ہے ۔

    ٭ پانی ابال کر ٹھنڈا کر لیں اس میں نمک ڈال کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں روزانہ اس پانی سے آنکھیں دھوئیں۔

    ٭ نیم گرم دودھ روئی میں بھگو کر چند منٹ آنکھوں پر رکھیں پھر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں ۔ آنکھوں میں قدرتی چمک اور خوبصورتی آ جائے گی۔

  2. #2
    shining moon is offline Senior Member+
    Last Online
    13th August 2012 @ 01:57 PM
    Join Date
    12 Jul 2011
    Gender
    Female
    Posts
    288
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    10

    Default

    nice sharing

  3. #3
    Fatima Iqbal's Avatar
    Fatima Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    28th May 2021 @ 07:59 PM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Location
    JEDDAH ,SAUDI A
    Gender
    Female
    Posts
    23,336
    Threads
    1155
    Credits
    1,495
    Thanked
    4053

    Default


  4. #4
    waqasahmad1's Avatar
    waqasahmad1 is offline Advance Member
    Last Online
    14th May 2023 @ 11:51 PM
    Join Date
    27 Nov 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    8,021
    Threads
    280
    Credits
    73
    Thanked
    599

    Default

    nice sharing

  5. #5
    Waqar Rasheed's Avatar
    Waqar Rasheed is offline Advance Member
    Last Online
    17th October 2023 @ 07:18 PM
    Join Date
    13 Jul 2010
    Location
    Lahore
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    12,751
    Threads
    610
    Credits
    301
    Thanked
    2647

    Default

    ary wah itna text Good Sharing

  6. #6
    mahhi is offline Junior Member
    Last Online
    30th September 2011 @ 08:35 PM
    Join Date
    10 Jul 2011
    Location
    Rawalpindi
    Age
    35
    Gender
    Female
    Posts
    11
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Amazing tips for women i like it

  7. #7
    shaziakenwal is offline Member
    Last Online
    26th July 2011 @ 08:32 PM
    Join Date
    21 Jul 2011
    Location
    Lahore
    Age
    33
    Gender
    Female
    Posts
    109
    Threads
    16
    Thanked
    0

    Default

    amzing yar

  8. #8
    Gun slinger's Avatar
    Gun slinger is offline Senior Member+
    Last Online
    10th November 2013 @ 07:46 PM
    Join Date
    16 Feb 2010
    Gender
    Female
    Posts
    1,326
    Threads
    64
    Credits
    0
    Thanked
    107

    Default

    zabrdast thread...!!
    congrats k dongry..!!!
    aik cheez meri trf sy add kr lain k acha daikhain, acha sochain... ghalat cheezain dekhny sy ankhain andr ko dhans jati hn or by ronq dikhti hn..!! chahy apki diet achi he ho...!!!

  9. #9
    Sultana's Avatar
    Sultana is offline Advance Member
    Last Online
    5th November 2022 @ 02:49 PM
    Join Date
    02 Feb 2009
    Location
    ☼☼&
    Gender
    Female
    Posts
    36,591
    Threads
    1438
    Credits
    1,255
    Thanked
    4214

  10. #10
    mevi is offline Senior Member+
    Last Online
    11th February 2016 @ 09:54 PM
    Join Date
    14 Aug 2010
    Gender
    Female
    Posts
    295
    Threads
    12
    Credits
    950
    Thanked
    16

    Default

    nice sharing

  11. #11
    Nighat pk is offline Senior Member+
    Last Online
    10th July 2018 @ 10:57 PM
    Join Date
    31 May 2011
    Location
    riyadh
    Gender
    Female
    Posts
    51
    Threads
    11
    Credits
    0
    Thanked
    8

    Default

    it's really good. i like it.

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 13th January 2015, 03:22 PM
  2. Replies: 31
    Last Post: 4th August 2011, 02:54 PM
  3. Replies: 4
    Last Post: 13th October 2009, 04:35 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •