Shehzad Iqbal said:
اگلے مہمان کے لیے اپنے نیٹ رائیڈر بھائی کو لاتے ہیں۔
شکریہ شہزاد بھائی آپ نے مجھے لانے کا کہا میں آگیا آپ نے موقعہ دیا مجھے شکریہ
یہ رہے جوابات میرے بھائی
سوال نمبر 1۔ پہلا روزہ کتنی عمر میں رکھا تھا اور تب کیسا لگا رہا تھا؟؟
جواب: بھائی پہلا روزہ تو مجھے یاد نہیں کب رکھا تھا امی سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ جب میں 5 سال کا تھا تب رکھا تھا اور ایسا رکھا تھا کہ امی نے مجھے بتایا کہ سحری کھالو اور دوپہر بارہ بجے بچوں کا روزہ کھل جاتا ہے تو اس سے پہلے ہی ہم نے پانی پی لیا تھا یعنی روزہ توڑ لیا تھا
اور الحمد للہ 1988سے اب تک چاہئے آندھی آئے یا طوفان یا کوئی دکھ ہو یا بیماری اللہ تبارک تعالی کا لاکھ کروڑ احسان ہے کہ روزے پورے چل رہے ہیں یعنی اتنے سالوں میں رمضان المبارک میں کوئی روزہ نہیں چھوڑا اور یہ اس وجہ سے کہ اس وقت میں ایٹ سے نائن کلاس میں پہنچا تھا اور تبلیغی جماعت میں ایک روزہ اور تین روزہ کے خوبصورت اور شاندار تجربہ سے گزر رہا تھا یعنی تبلیغی جماعت سے جڑا تھا اور پھر رائے ونڈ جاپہنچا تھا زندگی میں پہلی بار میں گھر سے اتنی دور گیا تھا اور اس کے بعد اللہ تبارک تعالی کا بہت شکر ہے کہ دین کو سمجھنا اور آسان فرمادیا میرے اللہ نے اور روزہ کیا ہوتا ہے اس کی قدر کرنا آگیا مجھے ۔
سوال نمبر 2۔ سحری میں کس ڈش کا ہونا آپ لازمی سمجھتے ہیں کہ اس کے بغیر سحری ادھوری لگتی ہے؟؟
جواب : بھائی اللہ کا شکر ہےاللہ تبارک تعالی کا لاکھ لاکھ احسان ہے کہ سحری اور افطاری میں جو بھی ہوتا ہے وہ ایسا ہوتا ہے کہ کبھی کسی چیز کی کمی محسوس نہیں ہونے دی میرے اللہ نے تمام نعمتوں کو اس ماہ میں سحری و افطاری میں کھایا اور الحمد للہ کھارہے ہیں کوئی ایسی چیز کی مانگ نہیں جس کے بغیر سحری ادھوری لگے۔
سوال نمبر3۔ افطاری میں خصوصی تیاری کرتے ہیں یا سادہ خوراک پسند ہے؟
جواب:نہیں بھائی کوئی خصوصی تیاری نہیں لیکن افطاری میں پکوڑے ہونا ہمارے گھر بھر کی شرط ہے اور یہ اتنی پرانی شرط ہے اور اس کی وجہ کہ میرے والد مرحوم اللہ تبارک تعالی انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے انہیں بے حد پسند تھے اس وجہ سے اور مجھے اس کے ساتھ سموسے اچھے لگتے ہیں اور بس کوئی خاص نہیں اور باقی اللہ کا شکر ہے کہ شاید پورے سال ہم سب کو اتنی نعتمیں کھانے کو نہیں ملتی ہوگی جتنی اللہ تبارک تعالی کے احسان و کرم سے شاید تمام مسلمان رمضان کے دوران افطاری کے وقت کھاتے ہونگے یعنی پھل ، چاٹ و دیگر لوازمات تو تمام ہی چیزیں خصوصی ہوجاتی ہیں ۔
سوال نمبر4۔ رمضان کے حوالے سے یادگار واقعہ؟
جواب:رمضان کے حوالے سے یادگار واقعہ ہممممممم بچپن کا ہے سناتا ہوں مگر مذاق کوئی نہیں اڑانا جی بچپن میں ہمارے آبائی گھر کے سامنے ایک مسجد تھی تو سحری کے وقت وہاں پر بچے نعتیں پڑھتے تھے ہم کو بھی شوق ہوا کیونکہ میرے بڑے بھائی وہاں نعتیں پڑھا کرتے تھے اس وقت میں تھری میں پڑھتا تھا تو ہم بھی نعت پڑھنے کے شوق میں وہاں پہنچ گئے (اُس زمانے میں ایسی نعتیں جو آج کل میوزک اور ببیک گرائونڈ میں ہوتا ہے ایسی نہ تھی بہت سادہ اور بہت دل اثر ہوتی تھی اور آج بھی ویسے ہی مقبول و عام ہے وہ نعتیں) مائیک پر پڑھنے کا شوق کھینچ کر لے گیا اب جب نعت شروع کی تو تھوڑی سی پڑھی تھی باقی بھول گئے نعت اور جو شرمندگی کا عالم تھا بس جی مت پوچھو بھیا جی تمام بچے اور وہاں پر بڑے ہمیں دیکھ رہے تھے اور ہم چپ کھڑے تھے اور پھر جو ریکارڈ ہمارا لگا محلے بھر میں
سوال نمبر5۔ رمضان کے حوالے سے آئی ٹی دنیا کے ممبر کے لئے کوئی نصیحت کوئی ہدایت؟
جواب: بھائی اللہ اکبر نہ ہی ہمارے ایسے اعمال کے کسی کو نصیحت کرسکے اور نہ ہی ایسا منہ کہ کوئی ہدایت والی بات کرسکے صرف ایک بات کہنا چاہونگا کوئی نصیحت یا ہدایت نہیں ایسے ہی
اس بابرکت مہینے میں کوشش کیجئے گا کہ کوئی روزہ نہ چھوڑیں نہ توڑیں اس کا اجر اللہ اکبر کیونکہ اللہ تبارک تعالی نے خود وعدہ کیا ہے کہ میں دونگا یعنی ایسا اجر ہوگا کہ انسانی سوچ کبھی اس تک نہیں پہنچ سکتی اور کیونکہ اس مہینہ میں نیکی کے تمام اعمال کے ثواب دو گنا ہوکر ملتے ہیں بس سمجھ لیجئے کیا کرنا ہے کوشش کیجئے اس ماہ مبارک میں اپنے اعمال اور اپنی روٹین اور اپنا اخلاق اور اپنا عمل درست کرلیں انشا اللہ تعالی جزاک اللہ
آخر میں اپنے تمام ممبرز سے دعا کی خصوصی درخواست کرونگا شہزاد اقبال بھائی کی والدہ مرحومہ کے لئے جن کا حالیہ ابھی دو ماہ بیشتر انتقال ہوا ہے کہ اللہ تبارک تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائیں اور شہزاد بھائی کو صبر و جمیل دیں کیونکہ شاید یہ پہلا رمضان ہوگا جو ماں جی کا ساتھ ان کے ساتھ نہیں ہوگا آمین ثم آمین یا رب العالمین ہم سب کے حیات اور مرحوم والدین کو اپنے خصوصی کرم و نظر کی امان میں کرلیجئے جو حیات ہے ان کا سایہ تادیر ہم پر قائم و دائم رکھنا میرے مولا ان کو صحت و عافیت کی زندگی اور جنت والی ابدی زندگی عطا کرنا میرے مولا ہمیں اپنے والدین کا فرمانبردار بنادیں جو ان کے نافرمان بن رہے ہیں یا بن چکے ہیں ان کو والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنادیں یا میرے مولا کرم فرمادیں رحم فرمادیں آمین ثم آمین
Bookmarks