nice poetry bhai aur Sultana api ko Boht boht mubarak ho meri taraf se bhi.. thanks all itdzzz
السلام علیکم
آپ سب کی محبتوں اور دعاؤں کو سمیٹ کر بہت اچھا لگ رہا ہے
اللہ آپ سب کی نیک دعائیں حاجتیں اور نیتیں پوری کرے
آمین
آپ سب کی پوسٹس نے میرے لئے یہ ایک اور یادوں بھرا تھریڈ بنا دیا ہے
اللہ اپ سب کو جزا دے
آمین
اپنا بہت بہت خیال رکھیں
اور دعاؤں میں یاد رکھے
اللہ حافظ
سُلطانہ مُصطفٰی
نوٹ: شُکریہ اس لئے نہیں کیا گیا کہ پیار کے لین دین میں اس لفظ کا کوئی کام نہیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دوستو یہ آئی ٹی دنیا بھی بہت عجیب ہے یہ نام کی دنیا ہی نہیں بلکہ واقعتا ایک ایسا فورم ہے جس میں ایک دنیا بسی ہوئی ہے جہاں ہمیں ایسے نایاب رشتے مل جاتے ہیں کہ جن سے رشتہ لفظی سے بڑھ کر قلبی احترام کا ہوجاتا ہے۔۔۔ آپ کچھ دیر کے لیے غور کریں تو آپ کو بہت سے ایسے بھائی ملیں گے جن پہ آپ کو فخر ہوگا بہت سے ایسے دوست ملیں گے جن کی دوستی مثالی ہوتی ہے اور پھر ایسی بہنیں ملیں گی جن کا نام دیکھ کر آنکھ میں ایک احترام آجائے۔۔ سلطانہ مصطفی ان ہی بہنوں میں سے ایک بہن ہیں جن کے لیے یہ ایک تھریڈ بنایا گیا اور آپ لوگوں کے پیارے بھرے ریپلائی نے اس کو یاد گار بنادیا۔۔۔
اللہ پا ک ہماری اس دنیا کو اسی طرح شاد وآباد رکھے اورسلطانہ مصطفی کو زندگی ہر ایک خوشی نصیب فرمائے اس یاد میں میں فاطمہ آپی کو بھی سلام کرتا ہوں کہ اگر سسٹر سلطانہ کے چھوٹی بہن ہونے پہ فخر ہے تو فاطمہ آپی کے ساتھ ہونے پہ مجھے فخر ہے ۔۔۔آپ دونوں کے لیے تہہ دل سے ڈھیر ساری دعائیں۔
انھی یادوں کو سمیٹتے ہوئے تھریڈ کو کلوز کیا جاتا ہے۔
آپ سب کے رپیلائی اور اتنے پرخلوص جذبات کے لیے بہت بہت شکریہ ۔۔۔
Bookmarks