توقیربھائی آپ کا تھریڈ پڑھنے کا یہ فائدہ ہوا کہ آج جب ہمارے منیجر صاحب نے ساتھ پیجز لا کر دیے کہ ان کو جلدی سے ٹائیپ کر دو تو پہلے تو سوچا کہ کیا پریشانی ہے فوٹو کاپی کرا لیں ۔۔میرے سر مار دیے ٹائپ کر دو۔۔جیسے ہی سر کی بات آئی تو عقلِ سلیم نے کام کرنا شروع کر دیا کہ توقیر بھائی کا تھریڈ کس کام آئے گا۔
میں نے وہ پیجیز لیے اسکینر کے زریعے اسکین کیا اور فارمیٹ ٹیف رکھا۔۔وہ بھی یاد سے۔۔
پھر فکر لگی کہ سوفٹ وئیر بھی انسٹال ہے کہ نہیں ۔۔فورا جا کر چیک کیا تو اپ ڈیٹ ہونے کی وجہ سے انسٹال تھا
ورنہ الگ سے انسٹال کرنا پڑتا۔۔بچ گیا وقت انسٹال کرنے کا بھی
اب تو خوشی کے مارے آپ کو دعا دے رہا تھا کہ آپ نے تھریڈ لکھ کر ایک نیا کام سیکھا دیا ہم سب کو
ان پیجز کو اسکین کیا تھوڑی بہت ایڈیٹینگ کی اور باس کو لے جاکر دیا تو وہ بھی حیران رہ گئے
اور پوچھنے لگے آج کل تمھاری ٹائیپینگ کی اسپیڈ کیا ہے؟
میں نے بھی بتا دیا کہ کمپیوٹر پر تو70 سے 80 الفاظ فی منٹ ہے
مگر یہ کام ایک گُر کے زریعے سر انجام دیا ہے
آپ کی ٹپ نے لمبی خواری سے بچا لیا آج تو
---------
اب آپ کوئی اردو والی ٹپ بھی شئیر کریں تو مستقبل محفوظ ہوجائے
اس طرح کی پریشانی سے بھی
اتنی پیاری اور اہم معلومات ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ
توقیر بھائی سب سے پہلے اس بہترین تھریٹ کی مبارک باد آپ کو
جو ہمارے اکثر ممبر کے لے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوا ہے
میں یہ کام ایچ پی او سی آر سوفٹویر کے ذریعہ انجام دیتا ہوں
کیوں کے ہمارے آفس میں ٹائپسٹ بہت ہی لیزی ہے
اور ایک دن میں نے اس کو ٹائمس آف انڈیا کا ارٹکل ٹائپ کرنے کو کہا
اس نے دوسرے دن کام کردیا اور پیسہ بھی مانگے میں نے کہا کس چیز کے پیسہ اس نے کہا میں نے یہ کام ایک جاب ورک کرنے والے سے کرویا اس وقت میں چھوٹے پوسٹ پر تھا اور نیا بھی تھا اس آفس میں میں نے ایک دوسٹ جو اخبار میں کام کرتے تھے ان کو کہا کے آج آفس میں ایسا ہوا ہے تب میرے دوست نے ایچ پی او سی آر کے متعلق تمام فوائد بیان کئے
یہ 2007 کی بات تھی اس سے لے کر آج تک میرے آفس میں اسطرح کے تمام کام اس سوفٹویر کی مدد سے انجام پاتے ہیں
لیکن آپ کا یہ تھریٹ تو بغیر کسی سوفٹویر کی مدد سے چلتا ہے
ہاں ایم ایس آفس اس میں استعمال ہوتا ہے لیکن وہ تو ہر سسٹم میں پہلے ہی سے موجود ہوتا ہی ہے
حسیب بھائی نے جو سوال کیا اس کا جواب یہ ہے کہ اس قسم کا سوفٹویر پر کام چل رہ ہے
دہلی کی اردو اکاڈمی اس پر کام کررہی ہے جو شاہد جلد ہی مکمل ہوجائے
کیوں کے حکومت کی طرف سے کام کرنے والے ادارے بہت ہی لیزی ہوتے ہیں
لیکن ابھی تک اس قسم کا کوئی بھی سوفٹویر بازار میں موجود نہیں ہے
واہ کیا کمال چیز شیئر کی ہے آپ نے
جزاک اللہ
اس سے میرا ایک کام بہت بہت آسان ہو جائے گا
جو میںکسی اور طریقے سے کرتا تھا
آپ کا بہت بہت شکریہ اللہ آپ کو اور ہمت اور طاقت دے اس طرح کی اچھی اچھی شیئرنگ کرنے کے لیے
آمین
Bookmarks