امريکہ کی جانب سے بلوچستان کی عليحدگی پسند تنظيموں کی مبينہ امداد کے حوالے سے جن سازشوں کا ذکر کيا جاتا ہے وہ اس لحاظ سے مضحکہ خيز اور منفرد ہيں کہ اس غير منطقی دليل کے اہم کردار خود اس بات سے بے خبر ہيں کہ امريکہ نہ صرف ان کی حمايت کر رہا ہے بلکہ انھيں فنڈز بھی فراہم کر رہا ہے۔
بصورت ديگر آپ ان کی جانب سے احتجاجی ريليوں اور امريکہ پر تنقيدی بيانات کی کيا توجيہہ پيش کريں گے؟
مورخہ 6 مئ 2009 کو جب پاکستان کے صدر آصف زرداری اور امريکی صدر باراک اوبامہ کے درميان ملاقات جاری تھی تو وائٹ ہاؤس کے باہر بلوچستان کی عليحدگی پسند تنظيموں کے اراکين نے ايک احتجاجی ريلی نکالی جو وائٹ ہاؤس سے شروع ہو کر واشنگٹن ميں امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کی عمارت کے باہر اختتام پذير ہوئ۔
http://www.nowpublic.com/world/prote...-baluch-people
مختلف ويب سائٹس پر جو بيانات بلوچ ليڈروں کی جانب سے ديے گۓ، ان ميں سے کچھ يہاں پيش کر رہا ہوں۔
"براک اوبامہ کی امريکی انتظاميہ پاکستانی جرنلز کی بليک ميل اور چودھراہٹ سے مرعوب ہو کر دب گئ ہے"۔
"پاکستان آرمی امريکی عوام کے ٹيکس کے پيسے طالبان تک پہنچا رہی ہے اور پاکستان کا نظام چلانے کے ليے امريکی دولت اور بلوچ وسائل کو استعمال کر رہی ہے"۔
"ہم اقوام متحدہ پر زور ديتے ہيں کہ امريکی اسلحے سے غير قانونی ہلاکتوں اور ہماری عورتوں، بچوں اور سياسی کارکنوں کی گمشدگی کی تحقيقات کرائ جائيں۔"
ايک ليڈر نے امريکی سيکريٹيری آف اسٹيٹ ہيلری کلنٹن پر "پاکستانی عوام" کی اصطلاح استعمال کرنے پر تنقيد کی اور کہا کہ وہ غلطی پر ہيں انھيں ديار غير ميں بسنے والے پاکستانيوں کو ايک قوم قرار نہيں دينا چاہيے۔
اے – ايف – بی کے صدارتی کونسل ممبر نبی بلوچ نے کہا کہ ان کی تنظيم امريکہ کے قانون ساز اراکين سے مستقل رابطہ کرتی رہے گی تا کہ بلوچستان ميں مناسب کاروائ کے ليے حمايت حاصل کی جا سکے۔
ريلی کے شرکا نے اس بات پر زور ديا کہ بلوچستان ميں ہلاکتوں کے بارے ميں امريکہ ميں شعور اجاگر کرنے کے ليے مزيد کام کی ضرورت ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوۓ اس ريلی کا انعقاد کيا کيا ہے تا کہ صدر اوبامہ اور ان کی انتظاميہ کی توجہ اس اہم معاملے کی جانب مبذول کرائ جا سکے۔
کيا يہ احتجاجی ريليياں، بيانات اور طرز فکر کسی ايسی تنظيم کے موڈ اور جذبات کے عکاس ہيں جنھيں کسی بھی سطح پر امريکی حکومت سے مدد، حمايت يا فنڈز مل رہے ہیں؟
اگر ايسا ہوتا تو يہ لوگ وائٹ ہاؤس اور امريکی اسٹيٹ ڈيپارپمنٹ کے باہر کھڑے ہو کر نہ تو احتجاجی ريلياں نکال رہے ہوتے اور نہ ہی امريکی اہلکاروں کو اپنی تنظيموں کے وجود کے بارے ميں شعور دينے کے ليے بيانات دے رہے ہوتے۔
خقيقت يہ ہے کہ امريکہ پاکستان کی سالميت کی حمایت کرتا ہے اور گزشتہ چند سالوں سے دی جانے والی امداد اس بات کا واضع ثبوت يہ ہے
ذوالفقار – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
Bookmarks