انتباہ
آئی ٹی دنیا کے اسلام سیکشن مں صرف مسلم فرقوں اور مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے اراکین کو تبلیغی مضامین پیش کرنے کی اجازت ہے اور اسلام سیکشن کے قوانین میں جو بھی سہولیات برائے مضامین کی ترسیل اور بحث و مباحثہ دی گئی ہیں وہ صرف اور صرف مسلم فرقوں اور مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والوں کے لئے ہیں۔
قادیانی تمام دنیا کے مشترکہ فیصلے اور قرآن و حدیث کی رو سے نیر دنیا کے کئی ممالک بشمول پاکستان کی عدالتوں سے متفقہ طور پر غیر مسلم فرقہ قرار پا چکے ہیں اس لئے اس فرقے کو اسلام سیکشن میں نہ تو کسی قسم کا تبلیغی مضمون پیش کرنے کی اجازت ہے اور نہ ہی اسلامی اور مذہبی بحث و مباحثے میں حصہ لینے کی اجازت ہے۔
اگر مستقبل قریب میں آئی ٹی دنیا پر غیر مسلم افراد کے لئے کسی قسم کا خصوصی سیکشن بنایا گیا یا انہیں کسی خاص قانون کے تحت مذکورہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت ملی تو اس میں قادیانیوں کی شمولیت پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔
اگر کسی قادیانی رکن کی جانب سے کسی قسم کا تبلیغی مضمون یا بحث و مبحثے پر مبنی کوئی تحریری سامنے آئی تو اسے نہ صرف حذف کر دیا جائے گا بلکہ اس قسم کی حرکت بار بار کرنے والے ممبر کو بین بھی کیا جاسکتا ہے۔
اس لئے تمام ممبران سے یہ گذارش ہے کہ اگر انہیں قادیانی افراد کی جانب سے مذکورہ بالا تفصیل کے خلاف کوئی تحریری نظر آئے تو اسکی فوری رپورٹ کریں تاکہ ایسی تمام تحریروں کو حذف کیا جائے اور اس ضمن میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے والے اراکین کو بین کیا جاسکے
شکریہ
Bookmarks