Shehzad Iqbal said:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت بہت شکریہ فصیح بھائی کہ آپ نے مزید تفصیل سے لکھا، یقینا آپ کا ساتھ ہمیشہ سے جہاں باعثِ طمانیت ہوتا وہیں باعثِ فخر بھی ہوتا ہے۔
ذاتی طور پہ بہت کچھ جانتا ہوں آپ کے بارے میں ، آپ کو درپیش آنے والی مشکلات کے بارے میں ،اور پھر جب ان سب حالات و واقعات کو دہراتا ہوں تو اس بات کا شرح صدر ہی ہوتا ہے کہ آپ کو اللہ پاک نے خاص توفیق عطاء فرمائی ہے کہ آپ درپیش آنے والی ہر مشکل کے باوجود بھی اپنے مشن پر ڈٹے رہے۔۔
اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں کی عافیت نصیب فرمائے اور اپنے ہر ہر مشن میں کامیابی نصیب فرمائے۔۔آمین
جزاک اللہ شہزاد بھائی، جو کچھ بھی کیا اللہ پاک کے دین کے لیے کیا اور صرف اللہ پاک کی خصوصی مہربانی سے ہی کیا- آپکی محبتوں اور اخلاص کا بے حد احترام کرتا ہوں، شکریہ- ان شاء اللہ یہ سفر جاری رہے گا اور اینٹی دجال مشن کا کام بھی بھرپور طریقے سے آگے بڑھے گا- رہا حاسدین و مخالفین کا تو اب ان شاء اللہ انکی نہیں چلے گی۔ اللہ پاک نے چاہا تو نہ صرف ہمارا یہ کام آگے جائے گا بلکہ مقاصد بھی پورے ہونگے۔
Bookmarks