Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 18

Thread: دجال حقیقت یا صرف ایک مفروضہ

  1. #1
    Sahil_Jaan's Avatar
    Sahil_Jaan is offline V.I.P
    Last Online
    13th April 2024 @ 08:40 PM
    Join Date
    05 Jan 2008
    Gender
    Male
    Posts
    14,710
    Threads
    673
    Credits
    11,234
    Thanked
    1925

    Thumbs down دجال حقیقت یا صرف ایک مفروضہ

    السلام علیکم
    دوستو دجال کے بارے میں یہ آرٹیکل پڑھنے سے پہلے یہ پڑھیں
    یہ وکی پیڈیا سے لیا گیا ہے
    دجال اولاد آدم میں سے ایک مرد ہے جو آخری زمانے میں آئے گا۔ دجال کے کے فتنہ سے حضرت نوح علیہ السلام سے لے کر ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تک تمام انبیاء نے اپنی امتوں کو ڈرایا۔ لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے فتنہ سے ڈرانے کے ساتھ اس کی بہت سی نشانیاں بھی بتلائی ہیں۔ اور یہ بھی فرمایا کہ:تین علامات اگر ظاہر ہوجائیں تو کسی کا ایمان قبول نہ کیا جائے گا:مغرب کی طرف سے سورج کا نکلنا،دجال اور دابۃ الارض کا ظہور۔[1] عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : آدم کی تخلیق سے لیکر قیامت قائم ہونےتک کوئی معاملہ دجال کے فتنے سے بڑھ کر نہیں ہے[2]۔

    اب جو آرٹیکل میں آپ کے بتانے لگا ہوں وہ میں نے ایک سائٹ پر پڑھا ہے تو اس کو پڑھنے کے بعد مجھے اس بات کی کنفیوزن ہو گئی ہے کہ کیا واقعی دجال ہے یا صرف ایک مفروضہ ہے اسی پر آپ سب لوگوں کے تبصرے درکار ہیں تاکہ لوگ جنہوں نے یہ آرٹیکل پڑھا شبہات کا شکار ہو چکے ہوں گے تو ان کی راہنمائی کی جائے
    حالانکہ میں بخوبی جانتا ہوں کہ جو کچھ حدیث پاک اور قرآن پاک میں بیان کیا گیا وہ سچ ہے لیکن جو تشریح اس آرٹیکل میں بیان کی گئی ہے
    آج کے دور کے حساب سے یہ بھی درست لگتی ہے
    ہم نہ حدیث کے عالم ہیں نہ ہی دین کے اور نہ ہی قرآن پاکی کی آیات مبارکہ کی تشریحات کرنا ہمارے بس میں ہے
    اب سو چنے والی بات یہ ہے کہ آج کے اس مشینی دور میں بھی دجال اسی طرح نکلے گا گدھے پربیٹھ کر یا پھر اس طرح نکلے گا جس کی تشریح اس آرٹیکل میں دی گئی ہے
    اب آپ آرٹیکل پڑھیں اور پھر اس پر تبصرہ کریں

    Name:  Screenshot_1.jpg
Views: 388
Size:  59.0 KB

    Name:  Screenshot_2.jpg
Views: 384
Size:  52.8 KB

    Name:  Screenshot_3.jpg
Views: 425
Size:  44.0 KB

    Name:  Screenshot_4.jpg
Views: 396
Size:  46.4 KB

    Name:  Screenshot_5.jpg
Views: 408
Size:  38.1 KB

    Name:  Screenshot_6.jpg
Views: 357
Size:  37.5 KB

    Name:  Screenshot_7.jpg
Views: 411
Size:  61.1 KB

  2. #2
    Sahil_Jaan's Avatar
    Sahil_Jaan is offline V.I.P
    Last Online
    13th April 2024 @ 08:40 PM
    Join Date
    05 Jan 2008
    Gender
    Male
    Posts
    14,710
    Threads
    673
    Credits
    11,234
    Thanked
    1925

    Default

    Name:  Screenshot_8.jpg
Views: 354
Size:  43.3 KB

    Name:  Screenshot_9.jpg
Views: 351
Size:  56.0 KB

    Name:  Screenshot_10.jpg
Views: 341
Size:  45.4 KB

  3. #3
    sabinkarim's Avatar
    sabinkarim is offline Advance Member
    Last Online
    26th December 2022 @ 12:43 PM
    Join Date
    23 Feb 2009
    Location
    Multan
    Age
    60
    Gender
    Male
    Posts
    1,839
    Threads
    29
    Credits
    1,432
    Thanked
    88

    Default

    Allah hamain is fitna sey bachaye

  4. #4
    Join Date
    06 Jan 2014
    Location
    Saudi , Makkah
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    3,178
    Threads
    304
    Credits
    2,092
    Thanked
    443

    Default

    bhai is maamle main ham kuch nahi keh sakte, neche main mustanad refrence k sath hadeesain pesh karta hoon,
    inshaAllah Is se hamari kafi rehnumai hogi.

    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1807 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 18 متفق علیہ 10
    ابراہیم بن منذر، ولید، ابوعمرو، اسحاق، انس بن مالک (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کوئی شہر ایسا نہیں ہے جس کو دجال پامال نہ کرے گا مگر مدینہ اور مکہ۔ کہ وہاں داخل ہونے کے جتنے راستے ہیں ان پر فرشتے صف بستہ ہوں گے اور ان کی نگرانی کریں گے۔ پھر مدینہ کی زمین مدینہ والوں پر تین بار کانپے گی اللہ تعالیٰ ہر کافر اور منافق کو وہاں سے باہر کردے گا۔

    صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2832 حدیث مرفوع مکررات 2 متفق علیہ 2
    قتیبہ بن سعید عبدالعزیز ابن محمد ثور ابن زید دیلی ابی غیث حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی نے فرمایا کیا تم نے ایک شہر کاسنا ہے جس کی ایک جانب خشکی میں اور دوسری طرف سمندر میں ہے صحابہ نے عرض کیا جی ہاں اے اللہ کے رسول آپ نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ بنو اسحاق میں سے ستر ہزار آدمی جنگ نہ کرلیں جب وہ وہاں آئیں گے تو اتریں گے وہ نہ ہتھیاروں سے جنگ کریں گے اور نہ تیر اندازی کریں گے وہ کہیں گے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَکْبَرُ تو اس سے اس شہر کی ایک طرف گر جائے گی ثور نے کہا میں سمندر کی طرف کے علاوہ کوئی دوسری طرف نہیں جانتا پھر وہ دوسری مرتبہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَکْبَرُ کہیں گے تو ان کی لئے کشادگی کر دی جائے گا اور وہ اس میں داخل ہوجائیں گے اور مال غنیمت لوٹ لیں گے پس اسی دوران کہ وہ مال غنیمت آپس میں تقسیم کر رہے ہوں گے کہ انہیں ایک چیخ سنائی دے گی جو کہہ رہا ہوگا کہ دجال نکل چکا ہے تو وہ ہر چیز چھوڑ کر لوٹ جائیں گے۔

    سنن ابوداؤد:جلد دوم:حدیث نمبر 719 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 2 متفق علیہ 1
    موسی بن اسماعیل، حماد، قتادہ، مطرف، حضرت عمران بن حصین (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میری امت میں سے ایک گروہ ہمیشہ ایسا رہے گا جو حق کی خاطر لڑتا رہے گا۔ یہاں تک کہ آخر میں ایک گروہ دجال سے قتال کرے گا۔

    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1808 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 15 متفق علیہ 8
    یحیی بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، حضرت ابوسعید خدری (رض) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دجال کے متعلق ایک طویل حدیث بیان کی اس میں یہ بھی بیان کیا کہ دجال مدینہ کی ایک کھاری زمین پر آئے گا اور اس پر مدینہ کے اندر داخل ہوناحرام کردیا گیا ہے۔ اس دن اس کے پاس ایک شخص آئے گا جو بہترین لوگوں میں سے ہوگا۔ اور کہے گا میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی دجال ہے جس کے متعلق رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے حدیث بیان کی ہے۔ دجال کہے گا اگر میں اس شخص کو قتل کر کے پھر وہ زندہ کر دوں تو پھر میرے معاملہ میں تجھے شک تو نہ ہوگا، لوگ کہیں گے نہیں، چنانچہ وہ اس کو قتل کرے گا اور پھر وہ زندہ کرے گا جب وہ اس کو زندہ کرے گا تو وہ شخص کہے گا واللہ آج سے پہلے مجھے اس سے زیادہ متعلق حال معلوم نہ تھا تو وہی دجال ہے پھر دجال کہے گا میں اسے قتل کرتا ہوں لیکن اسے قدرت نہ ہوگی۔

    صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 858 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 2 متفق علیہ 1
    یحیی بن ایوب، قتیبہ بن حجر، اسماعیل، ابن جعفر، علاء، حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مسیح دجال مشرق کی طرف سے آئے گا اور مدینہ میں داخل ہونے کا ارادہ کرے گا یہاں تک کہ احد پہاڑ کے پچھلی طرف اترے گا پھر فرشتے اس کا منہ وہیں سے شام کی طرف پھیر دیں گے اور وہ وہیں ہلاک ہوجائے گا۔

    صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2847 حدیث مرفوع مکررات 15 متفق علیہ 8
    عبیداللہ بن عمر قواریری محمد بن مثنی، عبدالاعلی داؤد ابی نضرہ حضرت ابوسعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ میں مکہ میں ابن صائد کے ساتھ رہا تو اس نے مجھے کہا میں جن لوگوں سے ملا ہوں وہ گمان کرتے ہیں کہ میں دجال ہوں کیا تو نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نہیں سنا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ دجال کی کوئی اولاد نہ ہوگی میں نے کہا کیوں نہیں اس نے کہا حالانکہ میری تو اولاد ہے پھر اس نے کہا کیا تو نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ وہ مکہ اور مدینہ میں داخل نہیں ہوسکے گا میں نے کہا کیوں نہیں اس نے کہا میں تو مدینہ میں پیدا ہوچکا ہوں اور یہ کہ میں اب مکہ کا ارادہ کرتا ہوں پھر اس نے اپنی آخری بات میں مجھے کہا اللہ کی قسم میں دجال کے پیدا ہونے اور اس کے رہنے اور اس کے رہنے کی جگہ کو اور اس وقت وہ کہاں ہے جانتا ہوں اس اخیری کلام نے معاملہ کو مجھ پر مشتبہ کردیا۔

  5. #5
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Exclamation

    ساحل بھائی،، دجال ایک انسان ہوگا جسکا میں نے دجال پارٹ ون میں بتایا تھا، آج اصل مسئلہ یہ ہے بہت لوگوں کو دجال کا پتہ ہی نہیں جیسا کہ علماء نے بھی منبر و محراب سے اسکا ذکر ختم کر دیا ہے حدیث کے مطابق اور آج اکثر علماء اس اہم ترین فتنے سے لوگوں کو نہیں بتاتے جو کہ غلط ہے-

    پھر جن لوگوں کو دجال کا کچھ پتہ ہے وہ بھی غلط استدلال یا تاویلات پیش کرتے ہیں جیسا کہ اسی مضمون میں ہے- دجال کوئی ملک یا ڈالر نہیں ہوگا یا کوئی قوم نہیں ہوگی بلکہ ایک بندہ ہی ہوگا- یہ مضمون جس نے بھی لکھا ہے میرے سامنے ہوتا تو میں اسے بتاتا اور ایک ویڈیو بنوا کر اپلوڈ بھی کرواتا تاکہ ہزاروں لوگ دیکھتے-

    آپ ایک بار میرے دجال سیریز کے مضامین غور سے دیکھیں اور جن کتابوں کا میں نے وہاں ذکر کیا تھا اور ہزاروں لوگوں کو لنکس دیے آپ بھی انھیں ڈائونلوڈ کر کے پڑھیں، دجال کون کہاں کب بائے مفتی ابو لبابہ صاحب، برمودا تکون اور دجال، تیسری جنگ عظیم اور دجال بائے مولانا عاصم عمر- کچھ دن پہلے ہی آپ نے خود برمودا تکون اور دجال سے کچھ چیزیں شئیر بھی تو کی تھیں-

    باقی مجھے لگ رہا ہے جس نے بھی یہ لکھا ہے وہ کوئی قادیانی یا انکا ہمدرد ہے کیونکہ آخر میں وہ کس مسیح موعود کا تذکرہ کر رہا تھا?? ہم جانتے ہیں کہ قادیانی ہی مسیح موعود مرزا غلام قادیانی کو کہتے ہیں- نیچے اٹیچمنٹ پر دیکیھں-

    اگر میں اس مضمون پر مکمل بات کروں گا تو بہت سارے صفحات میری باتوں کے ہی ہو جائینگے لیکن اگر آپ میرے دجال کے متعلق زیادہ تھریڈز اسی فورم پر دیکھیں تو آپکے بھی اشکالات یا کنفیوزنز دور ہو جائینگی ان شاء اللہ، جیسا کہ لد کو لڑنے والے افراد کہا گیا ہے جو خود ایک لغو بات ہے،، کیونکہ لد اسرائیل کا ایک مقام ہے جہاں سے دجال بھاگتے ہوئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ہاتھوں مارا جائیگا اور وہاں اسرائیل کا ایک جدید ترین ائیر پورٹبھی ہے جسکا ایک تھریڈ بھی میں شئیر کیا تھا- دجال کا گدھا صاف ظاہر ہے جدید ترین اور تیز ترین کوئی جہاز ہوگا-

    اس لیے میرا مشورہ ہے اس موضوع پر صرف مستند کتابیں ہی پڑھیں اور ایسے ہی مضامین اور لوگوں کی لاعلمی پر میں نے دجال کے اپنے لکھے ہوئے مضامین میں کافی کچھ بتا دیا تھا،، آپ ایک بار پہلا حصہ ہی پڑھ لیں تو آپکومیری بات کی مزید وضاحت ہو جائیگی، آپ دیکھیں گے وہیں میں نے ایک بچے کی تصویر شئیر کی تھی جسے اس عرصہ میں لوگ دجال کہہ رہے تھے کہ جی دجال پیدا ہو گیا جبکہ اصل اسلامی عقیدہ ہی ہے دجال کسی جزیرے میں قید ہے جسکا بہت امکان برمودا ٹرائی اینگل کے جزیروں میں سے کوئی جزیرہ ہے- نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو بعد میں ابن صیاد کا کلیر ہو گیا تھا کہ وہ دجال نہیں ہے کیونکہ بعد میں حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ کے سمندری سفر والا واقعہ پیش آیا تھا اور انکی ملاقات بھی ہوئی تھی دجال سے ایک جزیرے پر،، اسکے بعد انھوں نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی تھی اور وہ مسلمان ہو گئے تھے- وہ دجال سے ملے تھے اتفاق سے اس سمندری سفر پر جہاز کے تباہ ہونے کے بعد تو تب تک وہ عیسائی تھے-

    امید ہے میری ان کچھ باتوں سے کلیر ہوا ہوگا بہرحال میرے دجال سیریز کے مضامین پڑھیں گے تو سب سمجھ آ جائیگی ان شاء اللہ،، اینٹی دجال مشن کا اصل مقصد بھی لوگوں تک مستند مواد کی ترسیل ہی ہے تاکہ ایسی کنفیوزنز ختم ہوں
    Attached Images Attached Images  

  6. #6
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Exclamation

    Pehle meri oper wali post dekhen sahil bhai ke thread mein,, uske baad neeche mere thread dajjal part-1 ko dekhye ga,, sub clear ho jaega in sha ALLAH

    Sahil_Jaan

    SHonas

    ahadi958

    IqraIqbal

    Saima_Anwar

    Dajjal Kon Ho Ga ? Dajjal Ka Fitna Kesa Ho Ga ? By Faseeh Ud Din (must See)
    http://www.itdunya.com/t81783/

  7. #7
    Shehzad Iqbal's Avatar
    Shehzad Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    26th November 2023 @ 06:28 PM
    Join Date
    16 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    28,463
    Threads
    2271
    Credits
    11,705
    Thanked
    5385

    Default

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ساحل بھائی دجال کے بارے میں ہمارا عقیدہ تو وہی ہے جو کہ علماء حق سے ہم نے سنا پڑھا ۔۔
    جس نے یہ مضمون بنایا ہے وہ میرے حساب سے اگر قادیانی نہیں بھی تو بھی کم از کم قادیانیت سے حد درجہ متاثر ضرور ہے اور بظاہر اس کا مقصد یہی لگ رہا ہے کہ کسی طرح دجال کے معاملے پہ اور ابہام پیدا ہو شکوک وشبہات پیدا ہوں یا پڑھنے والے غلط لائن پہ لگیں۔۔
    میری رائے میں تو دینی معاملات پہ اگر ہم کسی کے مضامین شئیر کریں تو اس بات کا مکمل یقین ہو کہ وہ کسی مستند عالم کا تحریر شدہ ہے ورنہ یہاں ہمیں مختی بہت ملیں گے اس لئے ایسی مضامین جن کا راوی مستند ہی نہ ہو اس کو مزید شئیر کرنے سے گریز کرناچاہیے۔۔
    واللہ اعلم

  8. #8
    Sahil_Jaan's Avatar
    Sahil_Jaan is offline V.I.P
    Last Online
    13th April 2024 @ 08:40 PM
    Join Date
    05 Jan 2008
    Gender
    Male
    Posts
    14,710
    Threads
    673
    Credits
    11,234
    Thanked
    1925

    Default

    Quote Shehzad Iqbal said: View Post
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ساحل بھائی دجال کے بارے میں ہمارا عقیدہ تو وہی ہے جو کہ علماء حق سے ہم نے سنا پڑھا ۔۔
    جس نے یہ مضمون بنایا ہے وہ میرے حساب سے اگر قادیانی نہیں بھی تو بھی کم از کم قادیانیت سے حد درجہ متاثر ضرور ہے اور بظاہر اس کا مقصد یہی لگ رہا ہے کہ کسی طرح دجال کے معاملے پہ اور ابہام پیدا ہو شکوک وشبہات پیدا ہوں یا پڑھنے والے غلط لائن پہ لگیں۔۔
    میری رائے میں تو دینی معاملات پہ اگر ہم کسی کے مضامین شئیر کریں تو اس بات کا مکمل یقین ہو کہ وہ کسی مستند عالم کا تحریر شدہ ہے ورنہ یہاں ہمیں مختی بہت ملیں گے اس لئے ایسی مضامین جن کا راوی مستند ہی نہ ہو اس کو مزید شئیر کرنے سے گریز کرناچاہیے۔۔
    واللہ اعلم
    Quote Fasih ud Din said: View Post

    ساحل بھائی،، دجال ایک انسان ہوگا جسکا میں نے دجال پارٹ ون میں بتایا تھا، آج اصل مسئلہ یہ ہے بہت لوگوں کو دجال کا پتہ ہی نہیں جیسا کہ علماء نے بھی منبر و محراب سے اسکا ذکر ختم کر دیا ہے حدیث کے مطابق اور آج اکثر علماء اس اہم ترین فتنے سے لوگوں کو نہیں بتاتے جو کہ غلط ہے-

    پھر جن لوگوں کو دجال کا کچھ پتہ ہے وہ بھی غلط استدلال یا تاویلات پیش کرتے ہیں جیسا کہ اسی مضمون میں ہے- دجال کوئی ملک یا ڈالر نہیں ہوگا یا کوئی قوم نہیں ہوگی بلکہ ایک بندہ ہی ہوگا- یہ مضمون جس نے بھی لکھا ہے میرے سامنے ہوتا تو میں اسے بتاتا اور ایک ویڈیو بنوا کر اپلوڈ بھی کرواتا تاکہ ہزاروں لوگ دیکھتے-

    آپ ایک بار میرے دجال سیریز کے مضامین غور سے دیکھیں اور جن کتابوں کا میں نے وہاں ذکر کیا تھا اور ہزاروں لوگوں کو لنکس دیے آپ بھی انھیں ڈائونلوڈ کر کے پڑھیں، دجال کون کہاں کب بائے مفتی ابو لبابہ صاحب، برمودا تکون اور دجال، تیسری جنگ عظیم اور دجال بائے مولانا عاصم عمر- کچھ دن پہلے ہی آپ نے خود برمودا تکون اور دجال سے کچھ چیزیں شئیر بھی تو کی تھیں-

    باقی مجھے لگ رہا ہے جس نے بھی یہ لکھا ہے وہ کوئی قادیانی یا انکا ہمدرد ہے کیونکہ آخر میں وہ کس مسیح موعود کا تذکرہ کر رہا تھا?? ہم جانتے ہیں کہ قادیانی ہی مسیح موعود مرزا غلام قادیانی کو کہتے ہیں- نیچے اٹیچمنٹ پر دیکیھں-

    اگر میں اس مضمون پر مکمل بات کروں گا تو بہت سارے صفحات میری باتوں کے ہی ہو جائینگے لیکن اگر آپ میرے دجال کے متعلق زیادہ تھریڈز اسی فورم پر دیکھیں تو آپکے بھی اشکالات یا کنفیوزنز دور ہو جائینگی ان شاء اللہ، جیسا کہ لد کو لڑنے والے افراد کہا گیا ہے جو خود ایک لغو بات ہے،، کیونکہ لد اسرائیل کا ایک مقام ہے جہاں سے دجال بھاگتے ہوئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ہاتھوں مارا جائیگا اور وہاں اسرائیل کا ایک جدید ترین ائیر پورٹبھی ہے جسکا ایک تھریڈ بھی میں شئیر کیا تھا- دجال کا گدھا صاف ظاہر ہے جدید ترین اور تیز ترین کوئی جہاز ہوگا-

    اس لیے میرا مشورہ ہے اس موضوع پر صرف مستند کتابیں ہی پڑھیں اور ایسے ہی مضامین اور لوگوں کی لاعلمی پر میں نے دجال کے اپنے لکھے ہوئے مضامین میں کافی کچھ بتا دیا تھا،، آپ ایک بار پہلا حصہ ہی پڑھ لیں تو آپکومیری بات کی مزید وضاحت ہو جائیگی، آپ دیکھیں گے وہیں میں نے ایک بچے کی تصویر شئیر کی تھی جسے اس عرصہ میں لوگ دجال کہہ رہے تھے کہ جی دجال پیدا ہو گیا جبکہ اصل اسلامی عقیدہ ہی ہے دجال کسی جزیرے میں قید ہے جسکا بہت امکان برمودا ٹرائی اینگل کے جزیروں میں سے کوئی جزیرہ ہے- نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو بعد میں ابن صیاد کا کلیر ہو گیا تھا کہ وہ دجال نہیں ہے کیونکہ بعد میں حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ کے سمندری سفر والا واقعہ پیش آیا تھا اور انکی ملاقات بھی ہوئی تھی دجال سے ایک جزیرے پر،، اسکے بعد انھوں نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی تھی اور وہ مسلمان ہو گئے تھے- وہ دجال سے ملے تھے اتفاق سے اس سمندری سفر پر جہاز کے تباہ ہونے کے بعد تو تب تک وہ عیسائی تھے-

    امید ہے میری ان کچھ باتوں سے کلیر ہوا ہوگا بہرحال میرے دجال سیریز کے مضامین پڑھیں گے تو سب سمجھ آ جائیگی ان شاء اللہ،، اینٹی دجال مشن کا اصل مقصد بھی لوگوں تک مستند مواد کی ترسیل ہی ہے تاکہ ایسی کنفیوزنز ختم ہوں

    جی شہزاد بھائی اور فصیح بھائی درست فرمایا آپ نے یہ واقعی کسی قادیانی کی تحریر ہی دکھائی پڑتی ہے میرا اس کو شئیر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس طرح کے آرٹیکلز لوگوں کو شبہات میں مبتلا کرتے ہیں اس لیے ان کا سد باب ہونا ضروری ہے
    دوسری بات فصیح بھای نے فرمایا کہ مولوی حضرات نے دجال کا بیان ختم کر دیا ہے تو پھر عام بندے کو کیسے پتا چلے کہ دجال کون ہے وہ تو ایسے آرٹیکل پڑھ کر گمراہ ہو سکتا ہے
    اس لیے ہماری کوشش ہے کہ ایسے جوبھی آرٹیکل دکھائی دے اس کا جواب ہمیں دینا ضروری ہے تاکہ لوگوں کے شبہات دور ہو سکیں اس لیے ہم ان آرٹیکلز کو نظر انداز نہیں کر سکتے

    میرے خیال سے ہمیں سب کو اپنے علاقے میں مہم چلانی چاہیے کہ مولوی حضرات منبر پر اس کا بیان کیا کریں تاکہ سبھی کو پتا چل سکے کہ دجال کون ہے

  9. #9
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote Shehzad Iqbal said: View Post
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ساحل بھائی دجال کے بارے میں ہمارا عقیدہ تو وہی ہے جو کہ علماء حق سے ہم نے سنا پڑھا ۔۔
    جس نے یہ مضمون بنایا ہے وہ میرے حساب سے اگر قادیانی نہیں بھی تو بھی کم از کم قادیانیت سے حد درجہ متاثر ضرور ہے اور بظاہر اس کا مقصد یہی لگ رہا ہے کہ کسی طرح دجال کے معاملے پہ اور ابہام پیدا ہو شکوک وشبہات پیدا ہوں یا پڑھنے والے غلط لائن پہ لگیں۔۔
    میری رائے میں تو دینی معاملات پہ اگر ہم کسی کے مضامین شئیر کریں تو اس بات کا مکمل یقین ہو کہ وہ کسی مستند عالم کا تحریر شدہ ہے ورنہ یہاں ہمیں مختی بہت ملیں گے اس لئے ایسی مضامین جن کا راوی مستند ہی نہ ہو اس کو مزید شئیر کرنے سے گریز کرناچاہیے۔۔
    واللہ اعلم
    baja farmaya Aap ne & is mazmoon mein itni wawelian hain ke kya kahun,, maine oper khud bhi kuch Points bata diye & specially MASEEH MO'OOD wala,, qadyani he aisa kehtey hain so jis ne bhi ye likha usee tabqa ka hai

  10. #10
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Thumbs up

    Quote Sahil_Jaan said: View Post
    جی شہزاد بھائی اور فصیح بھائی درست فرمایا آپ نے یہ واقعی کسی قادیانی کی تحریر ہی دکھائی پڑتی ہے میرا اس کو شئیر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس طرح کے آرٹیکلز لوگوں کو شبہات میں مبتلا کرتے ہیں اس لیے ان کا سد باب ہونا ضروری ہے
    دوسری بات فصیح بھای نے فرمایا کہ مولوی حضرات نے دجال کا بیان ختم کر دیا ہے تو پھر عام بندے کو کیسے پتا چلے کہ دجال کون ہے وہ تو ایسے آرٹیکل پڑھ کر گمراہ ہو سکتا ہے
    اس لیے ہماری کوشش ہے کہ ایسے جوبھی آرٹیکل دکھائی دے اس کا جواب ہمیں دینا ضروری ہے تاکہ لوگوں کے شبہات دور ہو سکیں اس لیے ہم ان آرٹیکلز کو نظر انداز نہیں کر سکتے

    میرے خیال سے ہمیں سب کو اپنے علاقے میں مہم چلانی چاہیے کہ مولوی حضرات منبر پر اس کا بیان کیا کریں تاکہ سبھی کو پتا چل سکے کہ دجال کون ہے

    بہت سے مولوی حضرات کو خود نہیں پتہ فتنہ دجال کا تو بے چارہ سادہ عوام کو کیا بتائیں گے، میں نے اگر کسی مولوی یا عالم صاحب کو اسکا ذکر کرتے سنا بھی تو بہت سطحی باتیں ہی سنیں، میں نے جو مشن آٹھ سال پہلے شروع کیا تھا اسکا بنیادی نکتہ فتنہ دجال کے بارے میں امت مسلمہ تک حقائق پہنچانے ہی تھے کیونکہ یہ ایک فتنہ ہی ایسا ہے جس سے بہت سارے فتنے ملحق ہیں جیسا کہ قادیانی، گوہر شاہی اور دیگر،، جب اصل فتنے کا لوگوں کو بہت حد تک پتہ چل جائے تو اسکے بچے بچیوں کا بھی سمجھ آ جائیگا، اور مجھے اب بھی اپ ڈیٹس ملتی رہتی ہیں دجال پارٹ ون کے بارے میں، بہت لوگوں نے کہا کہ فصیح بھائی آپکے اس پہلے ہی پارٹ سے بے تحاشہ لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے، باقی جہاں تک بات ہے مہم کی تو ہم اتنا ضرور کر سکتے ہیں کہ قریبی مولوی حضرات اور علماء کی توجہ اس سائڈ پر مرکوز کریں کہ تھوڑا کام اس پر بھی کریں بجائے ہر وقت دوسری چیزوں پر بات کرنے کے،، رہا ایسے آرٹیکلز کا جواب تو اب تک میرے اینٹی دجال مشن کے جتنے مضامین ہیں آپ جب ایک بار ان سب کو غور سے پڑھیں گے تو آپ کو وہ سب ایسے غلط بندوں کے غلط مضامین کے جواب بھی بہت حد تک محسوس ہونگے ان شاء اللہ- میں جانتا ہوں بیچ میب میرا یہ کام بہت سلو ہوا اور کم ہوا لیکن اب ان شاء اللہ سب کچھ ہوگا اور بہت اچھے طریقے سے ہوگا، بس ایک ٹیم چاہیے اور میں نے اینٹی دجال مشن ایک پیغام آپک کے نام پر ایک تھریڈ بھی پانچ سال پہلے لکھا تھا اس پر میں نے لوگوں کو صاف بتایا تھا کہ اس مشن میں آپ کیا کردار ادا کر سکتے ہیں، بہت لوگوں نے کیا بھی لیکن اب ہماری کوشش رہے گی باقاعدہ اور منظم طریقے سے ہو، آپ سب کو جلد اسکا لنک شئیر کروں گا،، وہاں اپنے خیالات و جوابات سے آگاہ فرمائیے گا

  11. #11
    Join Date
    06 Jan 2014
    Location
    Saudi , Makkah
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    3,178
    Threads
    304
    Credits
    2,092
    Thanked
    443

    Default

    Quote Fasih ud Din said: View Post
    Pehle meri oper wali post dekhen sahil bhai ke thread mein,, uske baad neeche mere thread dajjal part-1 ko dekhye ga,, sub clear ho jaega in sha ALLAH

    Sahil_Jaan

    SHonas

    ahadi958

    IqraIqbal

    Saima_Anwar

    Dajjal Kon Ho Ga ? Dajjal Ka Fitna Kesa Ho Ga ? By Faseeh Ud Din (must See)
    http://www.itdunya.com/t81783/

  12. #12
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote ahadi958 said: View Post

    Aameen,, Shukriya

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 13
    Last Post: 29th July 2018, 05:42 PM
  2. Replies: 13
    Last Post: 1st November 2016, 03:19 PM
  3. ماں کی دعا ایک سازش ہے
    By IT_DOCTOR in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 14
    Last Post: 10th December 2010, 10:50 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •