مسلمانوں میں تفرقات ڈالنے کے لیے نماز تروایح کا ایک نیا طریقہ ایجاد کر لیا گیا ہے میں نے یہ روزنامہ پاکستان پر دیکھا تو سوچا سب کے ساتھ شئیر کر دوں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمانوں کے دشمن مذہب کو بدنام کرنے کے لیے طرح طرح کی حجتیں کرتے ہیں جن کی آڑمیں مسلمانوں کوبدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، نماز بھی اللہ تعالیٰ نے ہرمسلمان پر فرض کی ہے اوراس کی ادائیگی کے بھی کچھ آداب ہیں لیکن بعض اوقات اسلام دشمن عقائد اسلام کی حالت بگاڑ کر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ،مبینہ طورپرمسلمان ملک ملائیشیاءکی ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس کا مقصد تومعلوم نہیں ہوسکا لیکن اس عجیب و غریب طریقے سے نماز تراویح کی ادائیگی اس سے قبل کسی نے نہیں دیکھی ہوگی ۔اس ویڈیو کے مطابق 23 رکواۃ نماز تراویح سات منٹ میں مکمل ہوتی ہے ، عمومی طورپر بیس رکواۃ تراویح اداکی جاتی ہے اوراس کیلئے وقت مختص نہیں ہوتا، سکون سے نماز پڑھی جانی چاہیے ۔
Bookmarks