Page 1 of 4 1234 LastLast
Results 1 to 12 of 47

Thread: Taliban Reh Rahey Hain - Must Read

  1. #1
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default Taliban Reh Rahey Hain - Must Read





    طالبان رہ رہے ہیں ۔۔ پوسٹ کا مقصد کوئی فرقہ واریت نہیں اس لیے ایک بار غور سے پڑھیں

    الحمداللہ میں ایم ایس کر رہا ہوں اور چونکہ میری کلاسس رات کو ہوتی ہیں تو پہلے دو سیمیسٹرز کے لیے میں نے اپنی رہائش واہ کینٹ میں ایک ہاسٹل میں رکھی۔۔ اور پہلے سیمیسٹر میں جمعہ کا دن میرا وہیں آ جاتا تھا اس لیے جمعہ کی نماز وہیں کسی مسجد میں ادا کرتا تھا۔

    آج سے ایک سال قبل جب ہاسٹل کا انچارج ملا تو باتوں باتوں میں اس نے کہا کہ کچھ دن پہلے ایک بندہ تمہارے بارے میں بری بری باتیں کر رہا تھا۔۔ میں نے کہا مثلاً کیا باتیں؟؟ ہاسٹل انچارج نے بتایا کہ وہ بریلوی ہے اور کہہ رہا تھا کہ بھائی صاحب آپ کے ہاسٹل میں طالبان رہ رہے ہیں ۔ ہاہا ،، میں نے ہاسٹل انچارج سے کہا کہ اگر میرے متعلق وہ ایسا کہہ رہا تھا تو میری ذات کو ایسی باتوں سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ لوگوں اور بالخصوص جاہلوں کا منہ بند کرنا کسی کے بس کی بات تو ہے نہیں۔۔ انچارج نے کہا کہ فصیح بھائی آپ اہلحدیث کی مسجد میں جمعہ پڑھتے ہیں 1:30 بجے اور چونکہ آپ ہاسٹل کے قریب ان کی دو مساجد چھوڑ کر آگے اہلحدیث کی مسجد جاتے ہیں شائد اسی لیے اس نے ایسا کہا۔

    میں نے جواب دیا کہ بات یہ ہے ان حضرات کی مساجد میں جمعہ کی نماز دو بجے اور سوا دو بجے ہوتی ہے۔۔ جبکہ میں جلدی پڑھ لیتا ہوں تو اس سے کسی کو کوئی تکلیف یا مسئلہ تو ہونا نہیں چاہیے۔۔ اور اگر میں فرقہ واریت کا شیدائی ہوتا تو زیادہ دور جا کر تبلیغی مسجد یا دیوبند حضرات کی مسجد جاتا کیونکہ میرا زیادہ رحجان وہیں کا ہے لیکن میں چھوٹی باتوں میں نہیں پڑتا۔ جہاں تک بات ہے اس بندے کی میرے بارے میں ڈسکشن کی تو سیدھی بات ہے کہ ایک تو اسے یہ خار ہے میں انکی مسجد میں کیوں نہیں آتا اور دوسرا یہ کہ اتفاق سے ان دنوں میرے بال کچھ بڑے ہیں اور جمعہ کے وقت میں نے سر پر ایک عدد ٹوپی پہنی ہوتی ہے،، تو اگر اس نے بڑے بالوں کی وجہ سے طالبان بنا دیا تو حیرت کی بات نہیں ہے۔۔ ویسے بھی اس قوم کی مجموعی طور پر جو ذہنی حالت ہے اسکے نمونے روز سامنے آتے ہی رہتے ہیں۔

    میں نے ہاسٹل انچارج سے سلام دعا کی اور واپس آ کر اپنا کام کرنے لگا۔۔ لیکن اس بندے کے حق میں دعا کی کہ اللہ پاک اسے کنویں کا مینڈک بننے سے بچائیں اور اسکی سوچ اور ذہن بہتر ہو۔

    صرف بال بڑھا لینے سے کوئی طالبان بن جانا ہے؟؟ ایسا ہے تو سنگر سلمان کے اتنے بڑے بڑے بال ہیں لیکن وہ تو گانے گا رہا ہوتا ہے۔۔ ایسی اور بھی سینکڑوں مثالیں ہیں۔۔ رہا مسجد کا تو میری مرضی میں جہاں جا کر نماز پڑھوں اور عبادت کروں۔ اور رہا طالبان کا معاملہ تو بڑے بال ، بڑی داڑھیاں ، اونچی شلواریں اب بات اس سے بہت آگے نکل چکی ہے۔۔ کیونکہ ریزر انکے پاس بھی ہو سکتے ہیں اور پینٹ شرٹس انکی دسترس سے باہر نہیں اور حکمت عملی کے تحت اپنی چالیں یہاں کوئی بھی چل سکتا ہے۔۔ اس لیے اب کوئی پتہ نہیں کہ کون کیا ہے اور کیسا ہے۔۔ میری اس بات کو سمجھدار لوگ سمجھ جائیں گے۔ لیکن جاہلوں کی سوچ بس ٹوپی اور بالوں میں اٹکی ہے۔

    اس قوم کی حالت تب تک نہیں سدھر سکتی جب تک اس کے لوگوں کا ذہن مثبت اور فکر بہتر نہیں ہوگی۔۔ بیماری والا ذہن اور شودی سوچ سے بندہ ذلیل ہی ہوتا ہے اور قومیں رسوا ہوتی ہیں جیسا کہ یہاں چل رہا ہے۔

    اللہ پاک مجھے اور سب کو صحیح راہ پر چلنے والا بنائیں اور حق بات کرنے، سننے، سمجھنے، پھیلانے اور عمل کرنے والا بنائیں۔۔ آمین

  2. #2
    Yaseen Ahmad is offline Member
    Last Online
    18th January 2024 @ 05:00 PM
    Join Date
    30 Nov 2013
    Location
    Janat
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    3,565
    Threads
    288
    Thanked
    698

    Default

    جزاکﷲ۔۔۔آپ نے بہت گہری باتیں کی ہیں اور فصیح بھائ

    آپ کا بہت شکریہ

  3. #3
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote Yaseen Ahmad said: View Post
    جزاکﷲ۔۔۔آپ نے بہت گہری باتیں کی ہیں اور فصیح بھائ

    آپ کا بہت شکریہ
    آمین۔۔ شکریہ

  4. #4
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Default

    وعلیکم السلام فصیح الدین بھائی جان
    بقول آپ کے
    بیماری والا ذہن اور شودی سوچ سے بندہ ذلیل ہی ہوتا ہے

    بلکل درست کہا ہے آپ نے
    جاہل لوگوں کو اور کچھ نہیں ملتا تو دوسروں میں نقص ڈھونڈنے لئے چل نکلتے ہیں
    اللہ آپ سمیت ہم سب کو صراط مستقیم پر گامزن رہنے کی ہمت طاقت توفیق عطا فرمائے

  5. #5
    Join Date
    04 Apr 2012
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,988
    Threads
    239
    Credits
    1,442
    Thanked
    140

    Default

    یار مجھے تو یہ با ت اب تک سمجھ نہیں آ ئی کہ لو گ ا بھی تک طا لبا ن کے پیچھے کیو ں پڑ ے ہو ئے ہیں جب کہ با ت طا لبا ن سے کہیں آ گے جا کر کے ا ب د ا عش تک جا چکی ہے کیا طا لبا ن د ا عش سے بھی بر ے لو گ ہیں مسلما نو ں کے د شمن مسلما نو ں میں سے لڑ نے و ا لے طبقے سے بہت خو فز د ہ ہیں جو کہ با عمل بھی ہو ں چا ہے و ہ کسی بھی فر قے سے تعلق ر کھتے ہو ں یہی وہ طبقہ ہے جس نے حضو ر ﷺ کی سر بر ا ہی میں د نیا میں ا سلا م پھیلا یا تھا گھر میں بیٹھ کر دعا ئیں کر نے سے ا گر د نیا میں ا سلا م پھیلتا تو حضو ر ﷺ ہمیں جہا د کا حکم نہیں د یتے

  6. #6
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote sarwarbobby said: View Post
    یار مجھے تو یہ با ت اب تک سمجھ نہیں آ ئی کہ لو گ ا بھی تک طا لبا ن کے پیچھے کیو ں پڑ ے ہو ئے ہیں جب کہ با ت طا لبا ن سے کہیں آ گے جا کر کے ا ب د ا عش تک جا چکی ہے کیا طا لبا ن د ا عش سے بھی بر ے لو گ ہیں مسلما نو ں کے د شمن مسلما نو ں میں سے لڑ نے و ا لے طبقے سے بہت خو فز د ہ ہیں جو کہ با عمل بھی ہو ں چا ہے و ہ کسی بھی فر قے سے تعلق ر کھتے ہو ں یہی وہ طبقہ ہے جس نے حضو ر ﷺ کی سر بر ا ہی میں د نیا میں ا سلا م پھیلا یا تھا گھر میں بیٹھ کر دعا ئیں کر نے سے ا گر د نیا میں ا سلا م پھیلتا تو حضو ر ﷺ ہمیں جہا د کا حکم نہیں د یتے
    مسئلہ دہشت گردی کا ہے۔۔ اسلام پھیلنا ہی چاہیے اور الحمداللہ پھیل بھی رہا ہے لیکن یہاں اتنے گروہ اور جماعتیں قائم ہو چکی ہیں جن سے مسلمان خود بھی محفوظ نہیں۔۔ اللہ پاک دہشت گردوں کو نیست و نابود کریں اور اپنے دین کے اصل چاہنے والوں کو صحیح معنوں میں کامیاب کریں۔۔ آمین

    باقی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا دین ان شاءاللہ قیامت تک رہے گا

  7. #7
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote ALi.HaiDEr said: View Post
    وعلیکم السلام فصیح الدین بھائی جان
    بقول آپ کے
    بیماری والا ذہن اور شودی سوچ سے بندہ ذلیل ہی ہوتا ہے

    بلکل درست کہا ہے آپ نے
    جاہل لوگوں کو اور کچھ نہیں ملتا تو دوسروں میں نقص ڈھونڈنے لئے چل نکلتے ہیں
    اللہ آپ سمیت ہم سب کو صراط مستقیم پر گامزن رہنے کی ہمت طاقت توفیق عطا فرمائے
    آمین ،، شکریہ

    کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ بغیر سوچے سمجھے کسی دوسرے کے بارے میں منہ سے کچھ بھی نکال دے۔۔ کوئی اخلاقیات اور انسانیت بھی ہونی چاہیے۔۔ پوری قوم پر نظر ڈالیں تو جابجا اور ہرسو ایسے ہی کیسز نظر آتے ہیں

  8. #8
    Join Date
    04 Apr 2012
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,988
    Threads
    239
    Credits
    1,442
    Thanked
    140

    Default

    ا للہ پا ک ہر مسلما ن بھا ئی کو ا س د و ر پر فتن میں صر ا طِ مستقیم پہ رہنے کی تو فیق عطا فر ما ئے
    ا و ر رہی با ت د ہشت گر دی کی تو اس کی اجا ز ت ہما ر ے مذ ہب میں بلکل بھی نہیں ہے جو مذ ہب ہمیں ایک د ر خت کو کا ٹنے سے بھی منع کر تا ہے و ہ مذ ہب ہمیں کبھی بھی د ہشت گر دی کی ا جا ز ت د یتا ہے نہ عو ر تو ں ا و ر بچو ں کو نشا نہ بنا نے کی ا جا ز ت ہے صر ف ا ن سے لڑ نے کی ا جا ز ت ہے جو آ پ سے لڑ نے کے لیئے آ ئیں
    ا ب یہا ں جو ہم سے لڑ نے آ ئے ا س سے جو لڑ ے و ہی د ہشت گر د کہلا تا ہے بہت افسو س ہو تا ہے مجھے کہ ہما ر ے ا پنے ملک میں د ہشت گر دی تشر یح ٹھیک نہیں ہے
    کبھی ا پنے د ل پہ ہا تھ ر کھ سو چیں تو پتہ چلتا ہے کہ کبھی ہمیں ا للہ کے د ین کے لیئے لڑ نا پڑ ے تو ہم جا ئیں گے یا پھر بہا نے بنا ئیں گے د ین تو قر با نی حسین ہے
    بقو ل شا عر
    حق با ت پہ کٹتی ہے تو کٹ جا ئے ز با ں میر ی
    ا ظہا ر تو کر جا ئے گا جو ٹپکے گا لہو میر ا

  9. #9
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote sarwarbobby said: View Post
    ا للہ پا ک ہر مسلما ن بھا ئی کو ا س د و ر پر فتن میں صر ا طِ مستقیم پہ رہنے کی تو فیق عطا فر ما ئے
    ا و ر رہی با ت د ہشت گر دی کی تو اس کی اجا ز ت ہما ر ے مذ ہب میں بلکل بھی نہیں ہے جو مذ ہب ہمیں ایک د ر خت کو کا ٹنے سے بھی منع کر تا ہے و ہ مذ ہب ہمیں کبھی بھی د ہشت گر دی کی ا جا ز ت د یتا ہے نہ عو ر تو ں ا و ر بچو ں کو نشا نہ بنا نے کی ا جا ز ت ہے صر ف ا ن سے لڑ نے کی ا جا ز ت ہے جو آ پ سے لڑ نے کے لیئے آ ئیں
    ا ب یہا ں جو ہم سے لڑ نے آ ئے ا س سے جو لڑ ے و ہی د ہشت گر د کہلا تا ہے بہت افسو س ہو تا ہے مجھے کہ ہما ر ے ا پنے ملک میں د ہشت گر دی تشر یح ٹھیک نہیں ہے
    کبھی ا پنے د ل پہ ہا تھ ر کھ سو چیں تو پتہ چلتا ہے کہ کبھی ہمیں ا للہ کے د ین کے لیئے لڑ نا پڑ ے تو ہم جا ئیں گے یا پھر بہا نے بنا ئیں گے د ین تو قر با نی حسین ہے
    بقو ل شا عر
    حق با ت پہ کٹتی ہے تو کٹ جا ئے ز با ں میر ی
    ا ظہا ر تو کر جا ئے گا جو ٹپکے گا لہو میر ا

    میں خود مجاہدین کا حامی ہوں کیونکہ جہاد اسلام کا ایک بنیادی اور اہم حصہ ہے۔۔ لیکن میں ان کے خلاف ہوں جو جہاد کے نام پر عام اور بے گناہ لوگوں کو مار رہے ہیں۔۔ اور اس سے میری مراد کوئی بھی ہو سکتا ہے۔۔ چاہے وہ بے گناہوں کو ماررنے والا اپنے اختیارات کا غلط فائدہ اٹھائے۔۔ چاہے جعلی پولیس مقابلوں میں قیدیوں کو مار کر نمبر بنائے،، یا پھر مذہبی لبادے میں کسی کو مارے۔۔

    آپ آئی ٹی دنیا فورم میں میرے بہت سے مضامین جہاد اور علامات قیامت پر پڑھ سکتے ہیں۔۔ بالخصوص دجال کون ہوگا ۔ دجال کا فتنہ کیسا ہوگا کے پانچ پارٹس لازمی پڑھ لیں جو حالات حاضرہ سیکشن میں ہیں۔

    الحمداللہ یہ مضامین اتنے مشہور ہیں کہ آپ گوگل پر لکھیں
    DAJJAL KON HOGA

    تو خود بخود آئی ٹی دنیا کے لنکس شو کر دے گا۔۔

    ان مضامین میں تفصیل سے میں نے افغان مجاہدین کا بتایا اور دیگر فتائن اور نشانیوں کا۔۔ ایک بار ضرور پڑھیں۔

    میری اپنی ویب سائٹ اینٹی دجال مشن ڈاٹ کام میں بھی بہت سے اہم ترین مضامین موجود ہیں۔

    باقی آپ کی یہ بات کہ ہم اسے دہشت گرد کہتے ہیں جو یہاد اس خطہ میں گھسنے والوں سے لڑ رہے ہیں تو ایسا نہیں ہے۔۔ اصل دہشت گرد تو بلاشبہ امریکہ اور اس کے ساتھی اور غنڈے ہی ہیں۔

    باقی ان شاءاللہ پاکستان میں بھی اسلام ہر لحاظ سے آئے گا اور پوری دنیا میں بھی۔۔ یہاں کی سیاسی جماعتوں میں بھی دہشت گردی ہے۔۔ لہٰذا ضروری نہیں جو لوگ طالبان کے خلاف دہشت گردی کی رٹ لگا رہے ہوں انکی اپنی سیاسی جماعتوں اور لوگوں میں دہشت گرد نہ ہوں۔

    لیکن پھر بات وہی آ جاتی ہے کہ ہم سب کی کوشش یہی ہونی چاہیے کہ عام اور بے گناہ لوگ ہماری زبان اور ہاتھ سے محفوظ رہیں۔

    اللہ پاک ہم سب پر اپنا کرم کریں۔۔ آمین

    اس تھریڈ کا اصل مقصد کچھ چھوٹی سوچ کے لوگوں کا بتانا تھا جو کسی کو بھی کسی بھی جگہ اور کسی وقت کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔۔ جبکہ انھیں اپنے آپ کو دیکھنا چاہیے کہ وہ خود کیا ہیں۔

  10. #10
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default

    وعلیکم السلام
    بہت شکریہ ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا
    بس جی پتہ نہیں لوگوں کے ذہن کہاں تک پہنچ گے ہیں
    اللہ اسے لوگوں کو نیک ہدایت دے، آمین

    رواں اپنی تلاش میں ۔۔۔۔۔۔۔

  11. #11
    Join Date
    04 Apr 2012
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,988
    Threads
    239
    Credits
    1,442
    Thanked
    140

    Default

    بس د و ستو ا یک با ت ذ ہن میں ر کھنی ہے کہ و قت پڑ نے پر ہم تما م مسلما نو ں کو ا پنا گھر با ر چھو ڑ نا پڑ ا ا و ر ا للہ کی ر ا ہ میں نکلنا پڑ ے لبیک کہتے نکل پڑ یں

  12. #12
    Join Date
    08 Apr 2016
    Location
    Itdunya
    Gender
    Male
    Posts
    89
    Threads
    10
    Thanked
    78

    Default

    Thank's for share...

Page 1 of 4 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Kon Zinda Rahey Ga?? Must Read
    By Fasih ud Din in forum Islam
    Replies: 14
    Last Post: 5th December 2014, 02:09 PM
  2. ~*~Hum IT-DUNYA jaa rahey hain~*~
    By Derwaish in forum Photo Gallery
    Replies: 31
    Last Post: 23rd January 2014, 02:42 AM
  3. inbox Messages na to show ho rahey aur nahi delete ho rahey hain!!!
    By khan_sahil in forum Tajaweez aur Shikayat
    Replies: 2
    Last Post: 28th March 2010, 09:30 PM
  4. Replies: 6
    Last Post: 11th December 2009, 01:26 AM
  5. Replies: 16
    Last Post: 25th September 2009, 05:08 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •