مجھے یقین ہے ہمارے تمام معزز ممبران دوست بہنیں اور بھائی ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے
میری طرف سے میرے تمام بھائیوں اور بہنوں کو رمضان کا پاک اور رونقوں رحمتوں والا مہینہ مبارک ہو
یہ ایسا ماہ مبارک ہے کی جس میں ہر طرف ایک نور اور خوشی کی لہر محسوس ہوتی ہے
شیاطین کو قید کردیا جاتا ہے اور ہمارا کریم رب ہمارے لئے رحمتوں برکتوں اور مغفرت کی سیل لگا دیتا ہے
ہر طرف سے مغفرت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں
ایک انجانی سی خوشی اس ماہ میں مسلمانوں کے دلوں کو مسرور کرتی ہے
خاص طور پر تراویح کا اہتمام پھر روزے رکھنا ذکر و اذکار کرنا مساجد میں تمام دوستوں کا تراویح کے بعد
رمضان کے موضوع پر بیان سننا
صبح فجر کے وقت ایک انجانی سی خوشی کا محسوس ہونا
سحر و افطار کا پر نور اور برکتوں بھرا ٹائم
رمضان کا مہینہ وہ ماہ مبارک ہے جس میں قرآن نازل کیاگیا
غرض کے یہ مہینہ رب کی طرف سے ایک بہت ہی قیمتی تحفہ ہے
اور میرے پیارے بھائیو اور بہنوں ہم سب کو یہ پتہ ہے کہ جب ہم بالغ ہوجاتے ہیں تو ہم پر روزہ فرض کردیا جاتا ہے
بالغ لوگ اگر بغیر کسی شرعی عذر کے روزے چھوڑ دیں تو یہ گناہ عظیم ہے
تو معزز ممبران روزہ ہر حالت میں رکھیں
رمضان کے تین عشروں میں پڑھی جانے والی مخصوص دعائیں بھی بہت پُرتاثیر اور باعث اجر وثواب ہیں۔ ان کے ورد سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پرخاص رحمتوں کا نزول فرماتے ہیں۔ گناہوں کومعاف فرماتا ہے اور درجات میں اضافہ فرماتا ہے۔ تین عشروں کی دعائوں کاانتخاب حسب ذیل ہے
پہلے عشرے کی دعا
اَللّٰھُمَّ رَبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُالرّٰحِمِیْن
دوسرے عشرے کی دعا
اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہ
تیسرے عشرے کی دعا
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عُفُوٌّا تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اس مہینے کا ہمیں خصوصی اہتمام کرنے کی توفیق عطا فرمائے
اس ماہ کے پہلے عشرے کی برکت سے ہر مسلمان کو اپنی رحمت کی آغوش میں رکھے اور ہمیں تمام گناہوں سے پاک کردے
آمین
اس ماہ کے دوسرے عشرے کی برکت سے ہر مسلمان کی مغفرت کردے
آمین
اس ماہ کے تیسے عشرے کی برکت سے تمام مسلمانوں کو جہنم سے خلاصی عطا فرمائے
آمین
بہت سی دینی وروحانی کتب میں مذکور ہے کہ روزہ افطار کرنے سے قبل جو دعائیں کی جاتی ہیں، وہ مستجاب ہوتی ہیں۔ لہٰذا روزہ افطار کرنے سے پہلے خوب گڑ گڑا کر اللہ سے اپنی نیک حاجات، صحت وتندرستی، اسلاف و آباء کی بخشش ومغفرت اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے علاوہ آخرت میں سرخرو ہونے اور حضور ﷺ کی شفاعت نصیب ہونے کی دعاکی جائے۔ اللہ تعالیٰ قبول کرنے والا ہے۔ بندہ عاجز کو بھی دعائوں میں یاد رکھیں۔
کچھ اور اذکار بھی حاضر خدمت ہیں
ایک بار پھر ہمارے معزز ممبران کو رمضان کا ماہ بہت بہت مبارک ہو
اللہ آپ سب کی مغفرت فرمائے درجات بلند کرے
مصیبتوں سے بچائے
اور جنت میں جگہ عطا فرمائے
اپنے اس بھائی کو اپنی دعاؤں میں ضرور ضرور یاد رکھیں
اور مجھے دیں اجازت انشااللہ رمضان المبارک میں اس حوالے سے تھریڈز ضرور بناؤں گا
اور مجھے امید ہے ہمیں آپکے تھریڈز بھی دیکھنے کو ملیں گے
تمام بھائی اور بہنیں رمضان کے حوالے سے شیئرنگ کریں گے مجھے امید ہے
اور اب اجازت چاہتا ہوں
آپکا بھائی
عبدالباسط
اللہ حافظ
Bookmarks