۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آلو کے پنیری بالز

اجزا
آلو :ابلے اور بھرتہ کئے ہوئے ؛ آدھا کلو
پنیر کدو کش کیا ہوا 150 گرام
دھنیا
لہسن
ہری مرچ
لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
پسا ہوا سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
میدہ چھنا ہو آدھی پیالی
انڈے 4 عدد،
ڈبل روٹی کا چورہ ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ،
تیل تلنے کے لئے،
سلاد کے پتے سجانے کے لیے
ٹماٹو کیچپ آلو کے پنیری بالز کے ساتھ پیش کرنے کےلئے۔
٭٭٭
ترکیب
تو جی اس کو بنانے کا طریقہ کچھ یوں ہے
سب سے پہلی ایک باؤل یعنی پیالی لیں ؛ اور پھر اس میں
پنیر، دھنیا، لہسن، ہری مرچیں، زیرہ اور نمک ملالیں
اور پھر اپنی ہتھیلی کو گیلا کرکے تھوڑے سے آلو رکھیں
اور اس کے درمیان میں پنیر کا تھوڑا سا آمیزہ بھرکرگیند کی شکل دے دیں
گیند کو پہلے میدے، اور پھر انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ لیں
اور اسی طرح جب تمام آلو کے بالز بن جائیں تو پھر
کڑاہی میں تیل گرم کریں اور بالز کو سنہری ہونے تک تل کر نکال لیں
ڈش کو سلاد پتوں سےسجاکرآلوکے پنیری بالزاس پر رکھیں اور ٹماٹو کیچپ کے ہمراہ پیش کریں
***
شکریہ