وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترمہ کوہ نور صاحبہ ۔۔ سب سے پہلے تو میں اللہ پاک کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہوگا کہ اس نے مسلمان بنایا اور اسلام کی شناخت عطا کی۔۔ اور پھر ایک اچھے راستے پر چلنے کی توفیق دی۔۔ الحمداللہ۔۔ اللہ پاک کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہو گا کہ آئی ٹی دنیا جیسے پلیٹ فارم پر اس نے لایا اور یوں جو کام میں نے کرنے تھے انکی ابتداء بھی یہیں سے کی۔۔ الحمداللہ۔۔
پھر میں آپ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اس اہم دن پر میرے لیے انتہائی خلوص سے یہ اتنا اچھا تھریڈ تشکیل دیا۔۔ جزاک اللہ۔
پھر نہ صرف تھریڈ بنایا بلکہ میرے کچھ اہم ترین تھریڈز کے لنکس بھی ساتھ شامل کر لیے تاکہ نئے و پرانے ممبران کے لیے مزید آسانی ہو۔۔ اور ساتھ ہی ساتھ محترم شہزاد بھائی کے بھی بہت اہم تھریڈ کا لنک دیا جو گزشتہ سال انھوں نے میرے لیے بنایا تھا۔۔ جزاک اللہ۔
آپ نے جتنی بھی دعائیں کی ہیں میرے لیے۔۔ اللہ پاک انھیں اپنی پاک بارگاہ میں قبول کریں۔۔ آمین۔۔ ایک بار پھر جزاک اللہ۔
اللہ پاک سے میری بھی دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو دین و دنیا کی بھلائیوں اور کامیابیوں سے نوازیں اور آپکی تمام جائز حاجات و خواہشات کو پورا فرمائیں۔۔ آمین۔۔ جو کچھ آپ چاہتی ہیں زندگی میں ،، وہ آپ کو ملے اور آپ کے دین و دنیا سنورے رہیں۔ آمین۔
جہاں تک بات ہے اینٹی دجال مشن کی ۔۔ تو ہر سچے مسلمان لڑکے و لڑکی کا یہ مشن ہونا چاہیے۔۔ کیونکہ فتنہ دجال اور اس سے ملحقہ فتنے بہت زیادہ گمراہ کر رہے ہیں لوگوں کو۔۔ گو کہ ابھی اصل دجال سامنے نہیں آیا لیکن اس کے بے شمار چیلے ان گنت جگہوں پر اس کا ہی کام کر رہے ہیں۔۔ دنیا کے حالات آپ سب کے سامنے ہیں۔ جو بھی ان اہم ترین چیزوں کو جانے گا ، سمجھے گا ، علم حاصل کرے گا اور دوسروں تک پہنچائے گا ، اور ہر قسم کے فتنوں سے بچنے کی دعا و اہتمام کرتا رہے گا ، تو ان شاءاللہ اللہ پاک اسے ضرور اہنے کرم سے تمام فتنوں سے بچائیں گے۔
میں یہ تو نہیں کہتا کہ میں کوئی بہت نیک اور بڑی ہستی ہوں۔۔ ایک عام سا لڑکا ہوں۔۔ لیکن جتنی کوشش ہو سکی ان شاءاللہ آخری وقت تک لگا رہوں گا۔۔ سب کچھ ایک میرے کرنے سے تو ٹھیک نہیں ہو سکتا لیکن جتنا بھی کر سکا ضرور کرتا رہوں گا۔۔ چاہے اس سے جتنا بھی آوٹ پٹ نکلے۔۔ ویسے بھی اللہ پاک نے بندے کی نیت اور اخلاص دیکھنے ہوتے ہیں۔۔ باقی اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہم سب کو ہمیشہ صحیح راہ پر چلنے اور تادم قائم رہنے والا بنائیں۔۔ آمین
جزاک اللہ
Bookmarks