السلام علیکم
پیارے دوستو ۔۔ یہ گیم غالباً سن نائنٹی فور میں فرسٹ ٹائم کھیلی تھی۔۔ جب ابو نے سعودیہ سے پہلی بار ویڈیو گیم لائی تھی۔۔ ایک ویڈیو گیم تھی اور میرے چاچو ، بھائی ، کزنز اور ہر بڑا چھوٹا لگا رہتا تھا اس سے۔۔ ہاہاہاہا۔ میں چونکہ چھوٹا تھا تو باری کم ہی ملتی تھی۔۔ لیکن جب ملتی تھی تو جتنا ہو سکتا تھا میں کھیلتا تھا۔۔ ہاہاہاہا۔۔ ماریو اس زمانے کی ایک بہت اچھی اور مشہور گیم ہے۔۔ بعد میں جب میں نے پانچویں کا امتحان پاس کیا تھا تو ابو نے دوبارہ ویڈیو گیم لے کر دی۔۔ بس کیا تھا پھر۔۔ مدرسے جانے سے پہلے جتنی بھی چھٹیاں تھی میں لگا رہتا تھا مختلف گیمز کھیلنے میں۔۔ سپیشلی اپنی فیورٹ ماریو والی گیم۔۔ مدرسے پڑھا اور بعد میں بھی لیکن یہ گیم ہمیشہ دل میں رہی۔۔ جو مشنز میری فیملی کے ممبرز اور دیگر دوست اس گیم سے پار نہیں کر سکے اور خفیہ راز اور پردے جن سے وہ واقف نہیں تھے میں نے نہ صرف انھیں بہترین طریقے سے حل کیا بلکہ پرنسس تک بھی پہنچ گیا
ہاہاہاہا۔۔ گیم والی پرنسس۔۔ جسے ورلڈ ایٹ فور میں ماریو آزاد کرواتا تھا۔۔ ہاہاہاہا۔۔ الٹے سیدھے رستے اور مڑ مڑ کے وہی پرانی راہیں جو کہ گیم بنانے والے نے سیٹ کی ہوئی تھیں لوگوں کو چکرانے کے لیے۔۔ لیکن میں نے سب کچھ پار کر لیا تھا۔ ہاہا۔۔
پچھلے دو تین دن سے نیٹ سے بھی کھیل رہا ہوں۔۔ سوچا بچپن کی کچھ یادیں تازہ ہو جائیں گی۔۔ ویسے بھی ابھی کون سا بزرگ بن گیا ہوں۔ ہاہاہا۔۔ اور سوچا آئی ٹی دنیا کے دوستوں کے ساتھ شئیر کر لوں۔۔ آپ میں سے بھی بہت سے دوست یقیناً یہ گیم کھیل چکے ہونگے۔۔ سپیشلی وہ لڑکے لڑکیاں جن کی تاریخ پیدائش نائنٹیز میں ہوگی۔۔ یہ میرا اندازہ ہے۔ نیچے ماریو گیم کی کچھ تصویریں دیکھ لیں
Bookmarks