حضرت محمدﷺ بحیثیت شوہر۔
بحیثیتِ شوہر آپﷺ کا اخلاق اتنا واضع ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ سب سے اچھا اخلاق اُس کا ہے جو اپنے اہلِ خانہ (بیوی) کے ساتھ بااخلاق ہے اور میں تم سب سے زیادہ اِس معاملے میں بااخلاق ہوں۔
گھر کے کام کاج میں مدد کرناآپ ﷺ کا معمول تھا۔
بحیثیت شوہر اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کیا جائے تو بیوی کیساتھ محبت کا ایسا پاکیزہ انداز پڑھنے کو ملتا ہے کہ
جب کائنات کے مومنین کی ماں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا جس برتن سے منہ لگا کر پانی نوش فرماتیں تھیں‘ اُسی برتن میں اُسی جگہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنا منہ مبارک لگا کر پانی نوش فرماتے تھے۔
بیوی کیساتھ محبت و شفقت کا ایسا مثالی و عملی نمونہ پیش کرکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کائنات پر بسنے والی جمیع انسانیت کو اپنی اپنی بیویوں سے محبت و شفقت کا طریقہ بتا دیا۔
Bookmarks