ایک عالمہ بی بی نے مرد کی ایک سے زیادہ شادیوں کے فضائل اور محاسن پر بلیغ و مدلل خطبہ دیا۔
خطبے کے اختتام پر حاضرات خواتین میں سے ایک خوبرو خاتون نے کھڑے ہو کر سوال کیا: بی بی محترمہ، کیا آپ بذات خود بھی مردوں کی ایک سے زیادہ شادی کی حوصلہ افزائی فرماتی ہیں؟
عالمہ بی بی نے کہا: الحمد للہ
سوال کرنے والی بی بی نے تھوڑا سا لجاتے ہوئے کہا: اللہ کا لاکھ شکر ہے، ورنہ میں تو آپ سے اپنا تعارف کراتے ہوئے بھی ڈرا کرتی تھی۔ در اصل میں آپ کے خاوند کی دوسری بیوی ہوں۔
عالمہ بی بی یہ سنتے ہی غش کھا کر دھڑام سے گر پڑی، بڑی مشکل سے جب ہوش میں لایا گیا تو اس سوال کرنے والی عورت نے مسکراتے ہوئے کہا؛
بی بی، میں نا تو آپ کے خاوند کو جانتی ہوں اور نا ہی آپ سے پہلے کبھی ملی ہوں۔ میں تو بس آپ کو اتنا سا پیغام دینا چاہتی تھی کہ: بند کر اپنا یہ بے اثر خطاب، جس پر تو خود عمل تو دور کی بات، سننا بھی برداشت نہیں کر پائی۔
Bookmarks