Results 1 to 5 of 5

Thread: آیۃ الکرسی اسم اعظم والی

  1. #1
    i love sahabah's Avatar
    i love sahabah is offline Advance Member
    Last Online
    27th December 2022 @ 08:28 PM
    Join Date
    14 Jul 2008
    Location
    Chakwal
    Posts
    982
    Threads
    499
    Credits
    4,100
    Thanked
    409

    Default آیۃ الکرسی اسم اعظم والی

    سعدی کے قلم سے

    اسم اعظم والی
    ایک روایت میں فرمایا گیا ہے کہ… اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم ان دو آیتوں میں ہے
    (۱) اللہ لا الہ الا ھو الحی القیوم ( سورۂ بقرہ)
    (۲) الم اللہ لا الہ الا ھوالحی القیوم ( سورۂ آل عمران)
    ( مسند احمد عن اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا)
    دوسری روایت میں فرمایا گیا کہ اللہ تعالیٰ کا وہ اسم اعظم جس کے ذریعے سے مانگی جانے والی دعاء قبول ہوئی ہے… ان تین سورتوں ( ۱) سورۂ بقرہ (۲) سورۂ آل عمران (۳) سورۂ طٰہٰ میں ہے ( ابن مردویہ)
    پہلی دو سورتوں کی آیات تو اوپر والی روایت میں آ گئیں … جبکہ سورہ طٰہٰ کی آیت مبارکہ یہ ہے
    وعنت الوجوہ للحی القیوم
    ان دو روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے … بعض اہل علم کا قول ہے کہ… اسم اعظم … ’’اللہ لا الہ الا ھو الحی القیوم ‘‘ ہے…جبکہ بعض نے فرمایا ہے کہ…اسم اعظم ’’الحی القیوم‘‘ ہے…
    بہرحال ’’اسم اعظم ‘‘ کے بارے میں کئی اقوال ہیں… مگر یہ بات تو واضح ہے کہ ’’آیۃ الکرسی‘‘ میں اسم اعظم موجود ہے …اور ویسے بھی یہ پوری آیت مبارکہ اللہ تعالیٰ کے ذکر سے بھری ہوئی ہے… اس ایک آیت مبارکہ… یعنی آیۃ الکرسی میں اللہ تعالیٰ کا ذکر سترہ بار آیا ہے… پانچ بار تو ظاہری الفاظ میں… جبکہ گیارہ بار ’’ضمائر ‘‘ میں… اکثر لوگ جب شمار کرنے بیٹھتے ہیں تو ان سے سترہ کا عدد پورا نہیں ہوتا ہے… اس لئے ہم وہ سترہ مقامات یہاں درج کر رہے ہیں…
    (۱) اللّٰہ…اللّٰہ لا الہ الا ھو…
    (۲) ھو… اللّٰہ لا الہ الا ھو
    (۳) الحی
    (۴) القیوم
    (۵) ’’ہ ‘‘ لا تاخذہ
    (۶) ’’ ہ‘‘ لہ ما فی السموات
    (۷) ’’ہ‘‘ من ذاالذی یشفع عندہ
    (۸ٌ) ’’ ہ ‘‘ الا باذنہ
    (۹) ’’ھو‘‘ یعلم ما بین ایدیھم … یعلم میں ’’ھو ‘‘ پوشیدہ ہے
    (۱۰) ’’ہ ‘‘ من علمہ
    (۱۱) ’’ھو‘‘ جو ’’ بما شاء ‘‘ میں پوشیدہ ہے
    (۱۲) ’’ہ ‘‘ کرسیہ السموات والارض
    (۱۳) ’’ھ‘‘ ولا یؤدہ
    (۱۴) ’’ھو‘‘ یہ ’’حفظھما ‘‘
    میں پوشیدہ ہے… کیونکہ جب مصدرمفعول کی طرف مضاف ہو تو فاعل مضمر ہوتا ہے…تقدیر اس طرح ہو گی ولا یؤدہ ان یحفظھما ای ھو
    (۱۵) ’’ھو‘‘ وھو العلی العظیم
    (۱۶) ’’العلی‘‘
    (۱۷) ’’العظیم ‘‘…
    آئیے سترہ بار اللہ تعالیٰ کے ذکر کو دھیان میں رکھ کر ایک بار’’ آیۃ الکرسی‘‘ پڑھ لیتے ہیں
    اللّٰہ لاالہ الاھوالحی القیوم ( الآیہ )
    دس جملے
    ’’آیت الکرسی‘‘ کے مقابلے میں کوئی ’’باطل کلام‘‘ نہیں ٹھہر سکتا… کوئی جادو، کوئی منتر، کوئی تنتر ، کوئی شعبدہ یا کوئی شیطانی تصرف… آیۃ الکرسی کے مقابلے میں ذرہ برابر طاقت نہیں رکھتا… ماضی میں بعض جادوگروں نے سخت محنت کر کے شیطانی طاقتوں کو…اپنے ساتھ لیا اور عجیب شعبدے دکھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی … ان میں سے کوئی آگ میں کود جاتا تھا اور کوئی ہوا میں اڑنے لگتا تھا… مگر جب اہل حق میں سے کوئی اس کے سامنے ’’آیۃ الکرسی‘‘ پڑھتا تو اس کا جادو فوراً ٹوٹ جاتا… کیونکہ جادو سفلی کوڈ ہے… جبکہ آیۃ الکرسی روحانی طاقتوں کا سب سے بڑا کوڈ ہے… آیۃ الکرسی کی تفسیر غورو فکر سے پڑھی جائے تو اس میں علم کا بے کراں سمندر نظر آتا ہے اور اس کا ہر جملہ انسان کو عجیب روحانی ترقی اور پرواز عطاء فرماتا ہے… آیۃ الکرسی کی مکمل تفسیر لکھنے کا تو یہ موقع نہیں…بس مختصر طور پر اس کے دس جملے اور ان کا ترجمہ یہاں پیش کیا جا رہا ہے…
    (۱) اللّٰہ لاالہ الا ھو… اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں … صرف اللہ تعالیٰ ہی ’’الہ‘‘ ہے…
    (۲) الحی القیوم … وہ زندہ ہے، سب کا تھامنے والا… موت اور محتاجی سے پاک
    (۳) لا تاخذہ سنۃ ولا نوم … نہ اس کو اونگھ دبا سکتی ہے نہ نیند… غفلت اور کمزوری سے پاک
    (۴) لہ ما فی السموات وما فی الارض… آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے… ہر چیز کا اصل مالک وہی ہے… ہر چیز پر اسی کا حکم چلتا ہے…
    (۵) من ذاالذی یشفع عندہ الاباذنہ : ایسا کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے ہاں کسی کی سفارش کر سکے…اللہ تعالیٰ کی عظمت ، قہر ، ہیبت اور جلال کہ…قیامت کے دن کوئی اس کی اجازت کے بغیر نہ بول سکے گا اور نہ کسی کی سفارش کر سکے گا…
    (۶) یعلم ما بین ایدیھم وما خلفھم : وہ مخلوق کے تمام حاضر اور غائب حالات کو جانتا ہے… اس کے علم کی وسعت کہ جو ہو چکا ، جو ہو رہا ہے اور جو ہو گا… جو سامنے ہے یا مخلوق سے اوجھل ہے… وہ سب اس کے علم میں ہے… اس کے علم کے سامنے زمانے کا کوئی فرق نہیں … حال ہو یا مستقبل…
    (۷) ولا یحیطون بشیء من علمہ الا بما شاء: اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے … اللہ تعالیٰ کا علم اور معلومات ناقابل تسخیر ہیں …کوئی ان تک نہیں پہنچ سکتا… ہاں یہ اس کا فضل کہ… وہ کچھ علم اور معلومات اپنی مخلوق کو عطاء فرماتا ہے …جتنا وہ چاہتا ہے…
    (۸) وسع کرسیہ السموات والارض:اس کی کرسی نے سب آسمانوں اور زمین کو اپنے اندر لے رکھا ہے…کرسی سے مراد یا تو واقعی ’’کرسی‘‘ ہے اللہ تعالیٰ کے قدموں کی جگہ… جیسا کہ اس کی شان کے مطابق ہو… نہ اس کے قدموں کی کوئی مثال اور نہ اس کی کرسی کی کوئی مثال… یہ عظیم کرسی اتنی بڑی کہ سات آسمان اور سات زمینیں اس میں یوں سما جائیں جس طرح… ایک انگوٹھی کسی صحرا میں … اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان مخلوقات بے شمار ہیں… انسان کی سوچ سے بہت بلند ، بہت دور…
    ( ۹) ولا یؤدہ حفظھما: آسمان و زمین کو سنبھالنا اللہ تعالیٰ کے لئے کچھ دشوار نہیں… اس نے ہی ان کو بنایا… وہی ان کو چلا رہا ہے … وہی ان کی حفاظت فرما رہا ہے… اور وہی جب چاہے گا ان کو ختم فرمائے گا اور یہ سب کچھ اس کے لئے کچھ مشکل نہیں… عظیم قدرت، عظیم طاقت، عظیم شان…
    (۱۰) وھو العلی العظیم : وہ بلند ہے… اور عظیم ہے… ذات بھی بلند، صفات بھی بلند … سب سے اوپر، سب کے اوپر… سب پر غالب … سب پر قاہر… اور سب سے عظیم اور بڑا… اللہ اکبر…
    آئیے ان دس جملوں کو یقین کے ساتھ دل میں اُتارتے ہوئے …آیۃ الکرسی پڑھتے ہیں
    اللّٰہ لاالہ الا ھو الحی القیوم ( الآیہ)
    دو طرفہ تعلق
    سونا قیمتی ہوتا ہے… مگر اُسی کے لئے جس کے پاس ہو… پانی پیاس بجھاتا ہے مگر اسی کی جو اسے پئے… ’’آیۃ الکرسی‘‘ بڑی عظیم نعمت ہے … مگر اسی کے لئے جو اسے پائے… ایک مسلمان ’’آیۃ الکرسی‘‘ سے وہ وہ فائدے اٹھا سکتا ہے جو ارب پتی مالدار اپنے مال سے نہیں اٹھا سکتے … لیکن ’’آیۃ الکرسی‘‘ کا فائدہ اسی کو ملتا ہے جو اس کے مطالبات اور تقاضے پورے کرے… اگر کوئی شخص شرک کرتا ہو… غیر اللہ کے نام کی نذر و نیاز دیتا ہو … مزاروں پر جا کر منتیں مانتا ہو… نجومیوں ، جادوگروں اور عاملوں کے قدموں میں گرتا ہو…طاغوتوں، ظالم حکمرانوں اور منافقوں کے تلوے چاٹتا ہو… ایسے شخص کو ’’آیۃ الکرسی‘‘ سے کیا فائدہ ملے گا؟… آیت الکرسی کا پہلا سبق اور پہلا جملہ ہی یہی ہے کہ…صرف ایک اللہ تعالیٰ سے جڑو… اس کے سوا نہ کسی کو معبود مانو …نہ مشکل کشا اور نہ حاجت روا… جس پر بھی موت آتی ہو وہ معبود نہیں ہو سکتا… آیۃ الکرسی کا پہلا تقاضہ یہ ہے کہ… ہم عقیدہ توحید پر پختہ ہوں … ہم آیۃ الکرسی کے ہر جملے پر مکمل ایمان لائیں … اور دل سے یقین رکھیں…ہم آیۃ الکرسی کو درست تلفظ کے ساتھ پڑھنا سیکھیں … اور پھر ہم یقین اور محبت کے ساتھ آیۃ الکرسی کو اپنا ورد بنا لیں … یاد رکھیں…یہ آیت بہت بڑا خزانہ ہے… جو اسے جتنا اپناتا ہے وہ اسی قدر اس سے فائدہ پاتا ہے… آئیے اخلاص کے ساتھ ایک بار آیۃ الکرسی پڑھ لیں…
    اللّٰہ لاالہ الا ھو الحی القیوم ( الآیہ )

  2. #2
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    jazakALLAH

    Molana masood ki ek Book bhi hai is topic per jo mere pas thee aur jo maine apne Abu ko Gift kar di thee

  3. #3
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    السلام علیکم
    آیت الکرسی کے حوالے سے آپ نے بہت ہی معلوماتی شئیرینگ کی
    جزاک اللہ
    اگرکوئی شخض ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے تو بہت سے انواروبرکات سے نوازہ جائے گا
    دنیا اور آخرت دونوں میں بھلائی پائے گا

  4. #4
    MrDJROMEO is offline Advance Member
    Last Online
    25th April 2020 @ 08:44 AM
    Join Date
    02 Jun 2015
    Location
    Dunyapur
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    2,085
    Threads
    31
    Credits
    19,298
    Thanked
    156

    Default

    Nice info bhai..

  5. #5
    Sh Shahzad is offline Senior Member+
    Last Online
    15th July 2022 @ 01:55 AM
    Join Date
    26 Jun 2012
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    362
    Threads
    0
    Credits
    323
    Thanked
    15

    Default

    Bhuat umada Subhan Allah

Similar Threads

  1. Replies: 2
    Last Post: 28th September 2017, 12:32 AM
  2. Replies: 25
    Last Post: 30th November 2014, 04:02 PM
  3. Replies: 22
    Last Post: 11th March 2014, 05:12 PM
  4. Replies: 12
    Last Post: 10th January 2010, 07:58 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •