دل دل پاکستان جان جان پاکستان

شہید جنید جمشید رحمت اللہ علیہ بہترین مسلمان اور اعلیٰ اخلاق کے حامل بہت ہی اچھے انسان تھے ۔۔ سچے کھرے محب وطن پاکستانی تھے ۔۔۔۔ اب پاکستان ، پاکستانی اداروں اور پاکستانی عوام پر انکا (اور دیگر شہداء کا بھی) بہت بڑا قرض ہے کہ اس بار ڈرامے بازیاں نہ ہوں اور کیس کی صاف شفاف تحقیقات ہوں اور حقائق سامنے لائے جائیں۔

ویسے سچ پوچھیں تو پرسنلی مجھے ایک فیصد امید بھی نہیں کہ یہ کرپٹ مافیا اور پاکستان کو تباہ کرنے والے کچھ کریں گے یا کیس کی تحقیقات کو سامنے لانے والوں کو ٹکنے دیں گے ۔۔ لیکن دعا ہے کہ اللہ پاک جنید جمشید شہید کی قربانی اور اسلام سے بے لوث اٹیچمنٹ کے صدقے کوئی ایسا سبب بنا دیں کہ کرپشن والوں کی رسوائی کا سامان بنے اور پاکستان کسی صحیح ڈگر پر چل پائے ۔۔

ورنہ جس طرح آئے روز دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں اور دیگر پرابلمز ہو رہی ہیں ،، تو اب جہازوں ، ٹرینوں اور دیگر حادثات کا ہونا آپ لوگ ہر دوسرے تیسرے دن دکھیں گے۔ کیونکہ ہر چیز اتنی کھوکھلی کی جا چکی ہے کہ نہ چلنے کے قابل ہے اور نہ اڑنے کے قابل ہے ۔۔

اللہ نہ کرے ایسا ہو لیکن اب بھی پاکستان کے بڑوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ایسا ہوتا آپ دیکھیں گے اور وقت ثابت کر دے گا۔ رہا قوم (میجورٹی کی) یادداشت تو وہ سب کو پتا ہے۔

میرا دل رو رہا ہے۔ حادثہ تو حادثہ ہے لیکن تف ہے کہ نہ ریل گاڑیاں معیاری اور نہ کوئی جہاز ۔۔ کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں ۔۔ بہت بڑا نقصان ہے۔

اللہ پاک سب شہداء کو جنت میں اعلیٰ مقام دیں ۔۔ آمین

اللہ پاک رحم کریں ۔۔ اور مت ووٹ دیں ایسوں کو نہیں تو کسی نہ کسی طرح آپ کا حصہ بھی ایسے حادثات و سانحات میں شامل رہے گا۔

السلام علیکم