Its my 27th Birthday today
الحمداللہ ستائیس سال کا ہو گیا
12-12-2016 -- 12-12-1989
اور فیس بک پر بھی تقریباً پانچ سال مکمل ہوئے
12-12-2016 -- 9-12-2011
جبکہ آئی ٹی دنیا جیسے عظیم فورم پر ساڑھے نو سال ہو چکے ہیں۔
23-6-2007 سے اب تک ۔۔۔۔
اللہ پاک کا بہت کرم ہے کہ مسلمان بنایا اور بہت سی نعمتوں سے نوازا ،، بالخصوص دنیا کی سب سے بڑی دولت قرآن پاک عطا فرمائی ۔۔ بہت سے ایسے کاموں میں رہنمائی کی جنکا میں کچھ نہ جانتا تھا اور پھر اپنے خصوصی فضل و کرم سے انھی کاموں اور مشنز پر مختلف پلیٹ فارمز سے کام کرنے کی سعادت دے کر ان گنت لوگوں تک انھی اہم کاموں اور چیزوں کی روشنی کو پھیلانے کی توفیق دی ۔۔ اللہ پاک کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہی ہوگا۔
الحمداللہ کہ جن جن اداروں میں پڑھا ، علم حاصل کیا ان اداروں اور انکے علاوہ مختلف جگہوں اور پلیٹ فارمز پر خلق خدا کے لیے جو جو کچھ کیا دل و جان سے کیا اور بغیر کسی نفع و لالچ کے کیا ۔۔ اور ان شاءاللہ آئندہ بھی جتنا ممکن ہوا اپنے حصے کا کام دل و جان سے کرتا رہوں گا۔ بس اللہ پاک ہمیشہ حق پر قائم رکھیں اور دین و دنیا کی بھلائیوں اور کامیابیوں سے نوازیں اور خاتمہ بالخیر فرمائیں۔۔ آمین
یہ میری زندگی کی دوسری بارہ دسمبر ہے جس میں میرے ابو جان نہیں ہیں ۔۔ انھیں بھی اپنی دعائوں میں یاد رکھیے گا اور دیگر مسلمانوں کو بھی ۔۔ جزاک اللہ
I will never stop my work for Islam & Khalq e Khuda in sha ALLAH
فصیح الدین محمد ناصر
Bookmarks