السلام علیکم
دوستو آج تفریحی پارکوں کے کچھ خطرناک حادثات بتانے والا ہوں
سنہ 1984 میں نیو جرسی کے سکس فلیگ گریٹ ایڈوینچر امیوزمنٹ پارک میں آگ لگنے سے آٹھ نوجوان ہلاک ہوئے۔
چین کے علاقے شینزن میں سنہ 2010 میں ایک مصنوعی راکٹ کے حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ یہ جھولا کنٹرول کھو کر زمین پر آ گرا۔ اس وقت اس میں 44 افراد موجود تھے۔
سنہ 1972 میں برطانیہ کے بیٹریسا پارک میں جھولا ٹوٹنے سے پانچ بچے ہلاک ہوئے۔
سنہ 2016 میں کوئنز لینڈ آسٹریلیا کے ڈریم ورلڈ ایمیوزمنٹ پارک میں دو کشتیوں کے آپس میں ٹکرا کر الٹ جانے سے چار افراد ہلاک ہوئے۔
کینیڈا کے علاقے البرٹا میں گیلیسکی لینڈ پارک میں تین افراد ہلاک ہوئے جو ایک کار ٹرین کی آحری کار ٹریک سے اتر گئی اور اس میں سوار افراد باہر آ گرے اور یہ کار ایک کنکریٹ کے ستون سے ٹکرا گئی۔
سنہ 2015 میں برطانیہ کے ایلٹن ٹاور پارک میں پیش آنے والے حادثے میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو نوجوان لڑکیوں کی ٹانگ کاٹنی پڑی