السلام علیکم پیارے ممبرز

آئی ٹی دُنیا کے بہت سے ممبرز آئی ٹی دُنیا فورم کی ٹیم سے اکثر یہی سوال کرتے ہیں کہ ہمارا تھریڈ کیوں ڈیلیٹ کیا گیا ؟ اس کے ساتھ ساتھ بہت سے ممبرز نا صرف اخلاق سے گرے ہوئے کمنٹس کرتے ہیں بلکہ آئی ٹی دُنیا کو بھی برا بھلا کہتے ہیں۔ حالانکہ قصور سرا سر ممبر کا اپنا ہوتا ہے ۔آئی ٹی دُنیا میں ہر سیکشن میں بڑی محنت کے ساتھ رولز لکھ کر اسٹک کئے ہوئے ہیں اُس کے علاوہ بھی ٹیم ممبرز سمیت بہت سے سینیر ممبرز اس بات کی آگاہی فراہم کرتے ہیں کہ رولز کو فالو کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے لیکن۔۔۔

پیارے دوستوں آئی ٹی دُنیا ڈاٹ کام کی ٹیم کا کام نظم وضبط کو برقرار رکھنا اور رولز کی پاسداری کرنا ہے ۔ہماری کسی بھی ممبر سے کوئی دشمنی نہیں ہے ہم صرف اپنا کام کر رہے اور رولز فالو کر رہے ہیں اُس کے باوجود بھی مورد الزام ہمیں ٹھہرایا جائے تو یہ کہاں کا انصاف ہے ؟

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا تھریڈ آر بی نہ ہو تو برائے کرم درج ذیل ٹیپس پر ضرور عمل کریں
ان شاءاللہ آپ کا تھریڈ آر بی نہیں ہو گا

سب سے پہلے اپنے تھریڈ کے لئے اچھی طرح سوچ بچار کر کے مناسب ترین سیکشن کا انتخاب کریں کیوں کہ غلط سیکشن میں بنائے گئے تھریڈ زیادہ تر آر بی کر دئے جاتے ہے
اس کے علاوہ ٹائٹل ہمیشہ ایسا رکھیں کہ تھریڈ اوپن کئے بنا ہی پتا لگ جائے کہ تھریڈ کے اندر کیا موجود ہے
تھریڈ بناتے وقت اس بات کا لازمی خیال رکھیں کہ آیا اس سیکشن میں رومن اردو الاؤ ہے یا صرف پیور اُردو رسم الخط میں تھریڈ لکھنے کی اجازت ہے

اگر آپ مندرجہ بالا ٹیپس پر عمل کریں گے تو امید ہے آپ کا کوئی بھی تھریڈ آر بی نہیں ہو گا
میری ان تمام دوستوں سے گزارش ہے جو ہیلپ سے متعلق تھریڈ بناتے ہیں
برائے کرم ہیلپ سے ریلیٹڈ تھریڈ صرف اور صرف آسک این ایکسپرٹ اور موبائل ہیلپ زون میں بنائیں

ٹیم ممبرز کا زیادہ تر کام یہی ہوتا ہے کہ وہ تھریڈ موو کرتے ہیں اگر تمام ممبرز تعاون کریں تو ہمارا آدھے سے زیادہ کام کم ہو جائے
تھریڈ کے آخر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آپ کا کوئی بھی تھریڈ آر بی ہو تو اُس کے لاسٹ میں متعلقہ موڈ کی طرف سے ریزن لکھی ہوتی ہے
پہلے وہاں چیک لازمی کریں اگر پھر بھی کوئی کنفیوژن ہو تو متعلقہ ٹیم ممبر کو پی ایم کریں

اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم پر قائم رکھے

والسلام

علی حیدر