Shaheen Latif said:
ماشاء اللہ۔
جزاک اللہ۔
مجھے اس بات کا پورا یقین ہے کہ آپ نے اس میں جو بھی لکھا پوری تحقیق کرنے کے بعد ہی لکھا ہے۔
میرے کچھ کہنے کی گنجائش نہیں ہے۔ اور میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں۔
اللہ تعالی ہماری اور ہمارے ایمان کی حفاظت کرے۔
اور صحیح دین اسلام پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین۔
ثم آمین ۔۔ جزاک اللہ آپ کے اس اعتماد اور محبت کا ۔۔ اللہ پاک کرم کریں ۔۔ آمین ۔۔ فیس بک پر اکثریت مجھ سے متفق ہے لیکن اکا دکا لوگ دوسری رائے بھی دیتے ہیں اور اب بھی ایسا ہوا ۔۔ ہر ممکن حد تک انھیں جواب دے دیا ۔۔ اور انھی ریپلائیز میں سے ایک یہ ہے ۔۔ لازمی پڑھ لیجیے گا۔۔ جزاک اللہ
انصاف سے دیکھا جائے تو میری اس پوسٹ میں کہیں بھی اس واقعہ کی سپورٹ نہیں کی گئی ۔۔ بلکہ میں نے خود کہا کہ دردناک واقعہ ہے ۔۔ درناک کا لفظ استعمال کیا گیا ہے ۔۔ کوئی خوشی ، جشن ، بھنگڑے یا ایسا کوئی لفظ استعمال نہیں ہوا جسکا صاف صاف مطلب یہی ہے کہ میں نے نیوٹرل ہو کر حقائق لکھے اور ویڈیو کا ذکر کیا ۔۔ اور صاف کہا کہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی ایسی ویسی بات کی یا نہیں وہ اداروں کے تلاش کرنے کا کام ہے ۔۔ ہاں اللہ اور خانہ کعبہ و حجر اسود کا ذکر میں نے ضرور کیا کیونکہ اسکی اصل آئی ڈی سے وہ سب ہوا ۔۔ میں نے تو کچھ چیزیں اعتدال کے دائرے میں رہ کر لکھیں اور حقائق بتائے ۔۔ اور مختلف طرح کے کمنٹس بھی آئے ۔۔ اب کوئی بھائی یا دوست میری پوسٹ کا مطلب غلط لے تو اس میں میرا کوئی کردار یا قصور نہیں بلکہ سمجھنے والے کی غلطی ہے۔۔ کیونکہ میری پوسٹ میں ویڈیو کا جو ذکر ہے کہ اس بندے کی اصل آئی ڈی سے اللہ کی توہین ہوئی تو اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں نے ایسا کہا کہ اسے مار ہی ڈالو ۔۔ میں نے تو بار بار یہی کہا کہ پاکستان کے اداروں کا کام ہے اور انھیں چاہیے کہ کریں ۔۔ لیکن اگر لوگوں کا اعتماد ہوتا تو ایسا نہ ہوتا ۔۔ بہرحال ۔۔ میں ہر کسی کو زبردستی دماغ میں باتیں ڈال کر نہیں سمجھا سکتا ۔۔ باقی ہونا یہی چاہیے تھا کہ اسے قانون کے مطابق پکڑا جاتا اور ہر کوئی وہاں نہ گھستا بلکہ جس کا کام تھا وہی کرتا اور وہ کام قانون کا تھا ۔۔ لیکن یہاں جو کچھ ماضی سے اب تک ہو رہا ہے یہ سب اسی کا نتیجہ ہے۔۔ ورنہ یوں معاملات نہ خراب ہوتے ۔۔ اب بھی کچھ کیا جائے گا یا نہیں کیا کہہ سکتا ہوں ۔۔ باقی بہت حد تک متفق ہوں آپ سے ۔۔ لیکن ایک مخصوص ٹولہ جو یہ تاثر دینا چاہ رہا ہے کہ اسکی فیک آئی ڈی ہی سے سب ہوا اور اصل آئی ڈی سے کچھ نہیں ہوا تو وہ خود بھی اندھیرے میں ہیں اور چاہتے ہیں سب اندھیرے میں رہیں ۔۔ جو کہ نہیں ہو سکتا۔۔ اور میں نے تو یہ بھی لکھا کہ جنھوں نے فیک آئی ڈی بنائی انھیں بھی سزا ملنی چاہیے اور وہی انصاف کا تقاضہ ہے۔ سو الحمداللہ میں نے انتہائی اعتدال سے ہر بات مینشن کی اور لکھی بغیر کسی جانبداری کے ۔۔ لیکن پھر بھی کوئی کسی بات کو کسی حساب سے غلط سائڈ پر لے جائے تو اسکا میں کم از کم ذمے دار یا قصوروار نہیں ہوں ۔۔ آلریڈی کہہ چکا کے بہت سی چیزوں میں متفق ہوں آپ سے تو بس پھر یہی ریپلائے کافی ہے میرا کیونکہ اس کے بعد میرا مزید کوئی کرنے ریپلائے کا فائدہ نہیں
Bookmarks