Results 1 to 10 of 10

Thread: ملک شام کے حالات اور ہمارے نبی کی پیشگوئیا

  1. #1
    Shaheen Latif's Avatar
    Shaheen Latif is offline I.T.D Team
    Last Online
    25th April 2024 @ 04:41 PM
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,608
    Threads
    2403
    Credits
    107,753
    Thanked
    1656

    Default ملک شام کے حالات اور ہمارے نبی کی پیشگوئیا

    السلام علیکم۔
    آئی ٹی ڈی کے معزز ممبران ۔ آج ایک تحریر میری نظروں سے گزری تو سوچا آپ سے شئیر کروں۔

    *مُلکِ شام کے حالات ، امام مہدی كا ظہور اور نبی صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم كی پیشن گوئیاں*

    اللّٰه کے رَسُول صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم نے قیامت کے نشانات بتلاتے ہوئے فرمایا: کہ
    اُونٹوں اور بَکریوں کے چَروَاہے جو بَرہَنَہ بَدَن اور ننگے پاؤں ہونگے وہ ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہوئے لمبی لمبی عمارتیں بنوائیں گے اور فخر کریں گے۔ (صحیح مسلم 8)

    عمارتوں کایہ مقابلہ آج اپنے عُروج پرپہنچ گیا، دبئی میں ’’برج خلیفہ‘‘ کی عمارت دنیا کی سب سے اُونچی عمارت بن گئی تو ساتھ ہی شہزادہ ولید بن طلال نے جَدَّہ میں اس سے بھی بڑی عمارت بنانے کا اعلان کر دیا ہے جو دھڑا دھڑ بنتی چلی جا رہی ہے، یعنی مقابلہ اپنی اِنتہا پر پہنچ چکا ہے کہ عرب دنیا کی عمارتیں سارے جہان سے اونچی ہو چکی ہیں۔
    بتلانے کا مقصد صرف یہ کہ میرے پیارے رسول حضرت مُحمَّد کریم صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم نے جو فرمایا وہ پُورا ہو چکا ہے اور پیشگوئی پُوری ہو کر اپنے نُکتۂ کمال کو پہنچ چکی ہے.

    اس کے بعد اُصولِ دُنیاوی ’’ہر کمال رَا زَوَال اَست‘‘ کہ ہر کمال کے لئے زوال ہے، زوال کا آغاز بھی ہوچکا ہے کہ گاڑیاں صِرف تیل پر نہیں رہیں بلکہ گیس، بیٹری اور سولر انرجی وغیرہ سے بھی چلنا شروع ہو گئیں۔
    تیل دیگر ملکوں سے بھی بہت زیادہ نکلنا شروع ہو گیا اور ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ
    عرب کا سب سے زیادہ تیل خریداری کرنے والے امریکہ نے صَدَّام کو ختم کرکے تیل کی دولت سے سَیراب مُلک عِرَاق پر اپنی کٹ پُتلی حکومت بنا کر تیل کے کنوؤں پر قبضہ جما لیا ہے اور لاکھوں بیرل مُفت وصول کر رہا ہے تو پھر تیل کی گِرتی مانگ نے تیل کی قیمتوں کو نچلی سطح پر پہنچا دیا جس سے عرب ممالک کا سُنہرا دَور خاتمے کے قریب ہے۔
    سوال پیدا ہوتا ہے اس زوال کے بعد کیا ہے؟

    اللّٰه کے رَسُول صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم کی ایک اور حدیث ہے کہ قیامت سے پہلے سَرزَمینِ عرب دوبارہ سَرسَبز ہو جائیگی۔۔۔ (صحیح مسلم)

    کون سوچ سکتا تھا کہ سَرزمینِ عرب کے صحراء اور خُشک پہاڑ کہ جسے اللّٰه تعالیٰ نے خُود حضرت ابراہیم عَليهِ السَّلام کی زبان سے ’’بِوَادٍ غَیر ذِی زَرع‘‘ بے آب و گیاہ وَادِی قرار دیا۔ وہ سَبزے سے لہلا اٹھے گی......
    چُنانچہ پُوری دُنیا میں گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے نَقَّارے بَجنے لگے، نتیجہ یہ نکلا ہے کہ سعودی عرب اور امارات میں بارشیں شروع ہو چکی ہیں۔ اتنی بارشیں اور ہوائیں کہ سیلاب آنا شروع ہو گئے ہیں، مَکَّہ اور جَدَّہ میں سَیلاب آ چکے ہیں۔
    ایک سَیلاب چند دن پہلے آیا ہے جس سے چند افراد لُقمۂ اَجَل بھی بن چکے ہیں، اس تبدیلی کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ عرب سرزمین جسے پہلے ہی جدید ٹیکنالوجی کو کام میں لا کر سرسبز بنانے کی کوشش کی گئی ہے وہ قدرتی موسم کی وجہ سے بھی سرسبز بننے جا رہی ہے۔ سعودی عرب گندم میں پہلے ہی خودکفیل ہو چکا ہے، اب وہاں خشک پہاڑوں پر بارشوں کی وجہ سے سبزہ اُگنا شروع ہو چکا ہے، پہاڑ سرسبز ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے آخرکار حکومت کو ڈیم بنانا ہوں گے جس سے پانی کی نہریں نکلیں گی، ہریالی ہو گی، سبزہ مزید ہو گا، فصلیں لہلہائیں گی، یُوں یہ پیشگوئی بھی اپنے تکمیلی مَرَاحِل سے گزرنے جا رہی ہے اور جو میرے حضور صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم نے فرمایا اسے ہم اپنی آنکھوں سے دیکھتے جا رہے ہیں.

    اگر احادیث پر غور کریں تو مَشرقِ وُسطیٰ کے زوال کا آغاز مُلکِ شام سے شروع ہوا لیکن شاید عرب حُکمران یا تو یہود و نصاریٰ کی چال سمجھ نہ سکے یا بے رخی اختیار کی لیکن وجہ جو بھی ہو یا نہ ہو سرکار صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم کی بتائی ہوئی علامات کو تو ظاہر ہو نا ہی تھا حدیث کے مطابق

    چُنانچہ حدیث پاک میں ارشاد ہے
    ﺭﺳﻮﻝ اللّٰه صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
    ﺟﺐ ﺍﮨﻞِ ﺷﺎﻡ ﺗﺒﺎﮨﯽ ﻭ ﺑﺮﺑﺎﺩﯼ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﯿﺮ ﺑﺎﻗﯽ ﻧﮧ ﺭﮨﮯ ﮔﯽ۔
    (ﺳﻨﻦ ﺍﻟﺘﺮﻣﺬﯼ 2192: ﺑﺎﺏ ﻣﺎ ﺟﺎﺀ ﻓﯽ ﺍﻟﺸﺎﻡ، ﺣﺪﯾﺚ ﺻﺤﯿﺢ)

    یاد ﺭﮐﮭﯿﮟ! ﺍَﺣﺎﺩﯾﺚِ ﻣُﺒَﺎﺭﮐﮧ ﮐﯽ ﺭُﻭ ﺳﮯ ﺷﺎﻡ ﻭ ﺍﮨﻞِ ﺷﺎﻡ ﺳﮯ ﺍُﻣَّﺖِ ﻣُﺴﻠﻤﮧ ﮐﺎ ﻣُﺴﺘﻘﺒﻞ ﻭَﺍﺑﺴﺘﮧ ﮨﮯ، ﺍﮔﺮ مُلکِ شام ایسے ہی ﺑﺮﺑﺎﺩ ﮨﻮتے رها ﺗﻮ
    ﭘُﻮﺭﯼ ﺍُﻣَّﺖِ ﻣُﺴﻠﻤﮧ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﺧﯿﺮ ﻧﮩﯿﮟ۔۔ ویسے تو 90 فیصد برباد ہو چکا.........

    اب جبکہ پانچ سالہ خُونریزی میں 8 لاکھ بےگناه بَچّے، بُوڑھے، عَورتیں شہید اور لا تعداد دُوسرے مُلک کی سرحدوں پر زندگی کی بھیک مانگتے ہوئے شہید ہو رہے ہیں اور اتنے ہی تعداد میں زخمی یا معذور ہو چکے
    لہٰذا شام مُکمَّل تباہی کے بعد اب نزع کی حالت میں ہے.
    اس حدیث کے حساب سے عرب ممالک کے سُنہرے دَور کے خاتمہ کی اہم وجہ مُلکِ شام کے مَوجُودَہ حالات ہيں.
    گویا نبی صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم کی ایک اور پیشگوئی کی عَلامَت ظاہر ہو رہی ہے یا ہو چکی........

    یاد رکھیں! کہ مُلکِ شام کے مُتعلّق اِسرائیل، رُوس، امریکہ جو بھی جھوٹے بہانے بناے لیکن ان سب کا اَصل ہَدَف جَزیرَةُالعَرَب ہے کیونکہ کُفَّار کا عقیدہ ہے کہ دَجَّال مَسِیحَا ہے اس وجہ سے یہ لوگ دَجَّال کے اِنتظامات مُکمَّل کر رہے ہیں جس کے لیے عرب ممالک میں عَدمِ اِستحکام پیدا کرنا ہے کیونکہ مُلکِ شام پر یہود و نصاریٰ قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور یہ ہو کر رہیگا حضرت مہدی عَلیهِ السَّلام کے ظہور سے قبل...
    چُنانچہ کتابِ فِتَن میں ہے کہ
    آخری زمانے میں جب مُسلمان ہر طرف سے مَغلوب ہوجائیں گے، مُسلسل جَنگیں ہوں گی، شام میں بھی عیسائیوں کی حکومت قائم ہوجائے گی، عُلماء کرام سے سُنا کہ سَعُودی، مِصر، ترکی بهى باقى نہ رہیگا ہر جگہ کُفَّار کے مظالم بڑھ جائیں گے، اُمَّت آپسی خَانہ جَنگی کا شِکار رہےگی.
    عرب(خلیجی ممالک سعودی عرب وغیرہ) میں بھی مسلمانوں کی باقاعدہ پُرشوکت حکومت نہیں رہےگی، خَیبَر (سعودی عرب کا چھوٹا شہر مَدینةُالمُنَوَّره سے 170 کم فاصلے پر ہے) کے قریب تک یہود و نصاریٰ پہنچ جائیں گے، اور اس جگہ تک ان کی حکومت قائم ہوجائے گی، بچے کھچے مسلمان مَدِینةُالمُنَوَّرَه پہنچ جائیں گے، اس وقت حضرت امام مہدی عَليهِ السَّلام مدینہ منورہ میں ہوں گے،

    دُوسری طرف دریائے طبریہ بھی تیزی سے خُشک ہو رہا ہے جو کہ مہدی عَلیہِ السَّلام کے ظہور سے قبل خُشک ہو گی...

    اسلئے جب مَشرقِ وُسطیٰ کے حالات کو خُصُوصاً مُسَلمانوں اور ساری دُنیا کے حالات کو دیکھتے ہیں تو صاف نظر آتا ہے کہ دُنیا ہولناکیوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔
    فرانس میں حَالیہ حَملوں کے بعد فرانس اور پوپ بھی عالمی جنگ کی بات کر چکے ہیں۔ سوال پیدا ہوتا ہے اس عالمی جنگ کا مرکز کون سا خطہ ہو گا...؟ وَاضِح نظر آ رہا ہے، مَشرقِ وُسطیٰ ہی مُتَوَقّع ہے....

    یہاں بھی ہند و پاک کی رَنجِشیں اور کشمکش کے بڑھتے حالات سے بھی لگتا ہے کہ غَزوۂ ہند کی طرف رُخ کر رہے ہیں کیونکہ

    حضرت ابو ہریرہ رَضِىَ اللّٰهُ تَعَالىٰ عَنه سے روایت ہے کہ رَسُولُ اللّٰه صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا:
    ’’میری قوم کا ایک لشکر وَقتِ آخِر کے نزدیک ہند پر چَڑھائی کرے گا اور اللّٰه اس لشکر کو فتح نصیب کرے گا، یہاں تک کہ وہ ہند کے حُکمرانوں کو بیڑیوں میں جَکڑ کر لائیں گے۔ اللّٰه اس لشکر کے تمام گناہ معاف کر دے گا۔ پھر وہ لشکر وَاپس رُخ کرے گا اور شام میں موجود عیسیٰ ابنِ مَریم عَليهِ السَّلام کے ساتھ جا کر مِل جائے گا۔‘‘
    حضرت ابو ہریرہ رَضِىَ اللّٰه تعالىٰ عَنه نے فرمایا،
    ’’اگر میں اُس وقت تک زندہ رہا تو میں اپنا سب کچھ بیچ کر بھی اُس لشکر کا حِصَّہ بَنُوں گا۔ اور پھر جب اللّٰه ہمیں فتح نصیب کرے گا تو میں ابو ہریرہ (جہنم کی آگ سے) آزاد کہلاؤں گا۔ پھر جب میں شام پہنچوں گا تو عیسیٰ ابنِ مَریم عَليهِ السَّلام کو تلاش کر کے انہیں بتاؤں گا کہ میں مُحَمَّد صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم كا ساتھی رہا ہوں۔‘‘
    رسول پاک صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم نے تَبَسُّم فرمایا اور کہا، ’’بہت مشکل، بہت مشکل‘‘۔
    کتاب الفتن۔ صفحہ ۴۰۹

    آنے والے اَدوَار بڑے پُرفِتن نظر آتے ہیں اور اس کے مُتعلّق بھی سَرکار صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم نے فرمایا تھا کہ میری اُمَّت پر ایک دَور ایسے آئیگا جس میں فِتنے ایسے تیزی سے آئینگے جیسے تسبیح ٹوٹ جانے سے تسبیح کے دانے تیزی سے زمین کی طرف آتے ہیں.

    لہٰذا اپنی نَسلوں کی ابھی سے تربیت اور ایمان کی فِکر فرمایئے، موبائل كے بےجا استعمال سے, دیر رات تک جاگنے, فیشن اور یہودی انداز اپنانے سے, نمازوں کو تَرک کرنے سے روكئے... ورنہ آزمائش کا مقابلہ دُشوار ہو گا -

  2. #2
    AHMADBAKKI is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd September 2022 @ 08:38 PM
    Join Date
    22 Nov 2013
    Location
    Grw lovely city
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    568
    Threads
    46
    Credits
    2,259
    Thanked
    21

    Default

    bht achi bat btae bte apny Allah haqq sach ka sath nseeb frmae ameen
    Allah hmary gunah maaf kr day aamin

  3. #3
    islamic tv is offline Junior Member
    Last Online
    16th May 2017 @ 07:52 PM
    Join Date
    16 May 2017
    Location
    multan pakistan
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    6
    Threads
    1
    Credits
    101
    Thanked
    0

    Default

    بہت اچھا ہے

  4. #4
    ALi.HaiDEr's Avatar
    ALi.HaiDEr is offline ITD Army
    Last Online
    20th April 2024 @ 09:48 PM
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Default

    اللہ اکبر
    اگر اوور آل دیکھا جائے تو تمام نشانیاں پوری ہو چکی ہیں
    اللہ ہمیں سمجھنے کی ہمت طاقت توفیق عطا فرمائے
    الہٰی آمین
    Last edited by ALi.HaiDEr; 17th May 2017 at 09:47 PM.

  5. #5
    Shaheen Latif's Avatar
    Shaheen Latif is offline I.T.D Team
    Last Online
    25th April 2024 @ 04:41 PM
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,608
    Threads
    2403
    Credits
    107,753
    Thanked
    1656

    Default

    Quote ALi.HaiDEr said: View Post
    اللہ اکبر
    اگر اوو آل دیکھا جائے تو تمام نشانیاں پوری ہو چکی ہیں
    اللہ ہمیں سمجھنے کی ہمت طاقت توفیق عطا فرمائے
    الہٰی آمین
    بے شک ایسا ہی ہے۔

  6. #6
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    وعلیکم السلام ۔۔ جزاک اللہ

    بالکل زیادہ تر نشانیاں پوری ہو چکی ہیں ۔۔ جنھیں علامات صغریٰ یا چھوٹی علامات / نشانیاں کہا جاتا ہے اور اب بڑی نشانیوں کاظہور بہت قریب ہے ۔۔ اس آرٹیکل میں بھی جن نشانیوں کا تذکرہ ہے ان میں سے زیادہ تر میں نے اپنی مضامین سیریز دجال کون ہوگا کے پانچ پارٹس میں بیان کر دی تھیں بہت تفصیل اور مدلل گفتگو سے ۔۔ الحمداللہ کہ اللہ پاک نے صحیح راہ پر چلنے کی توفیق دی ۔۔ اور اپنی راہ میں قبول کیا اور دعا ہے کہ ہمیشہ صحیح راہ پر چلنے اور اپنے دین کا کام مزید محنت و جذبے سے کرنے والا بنائیں ۔۔ آمین

  7. #7
    ishwi is offline Senior Member+
    Last Online
    30th July 2021 @ 03:39 PM
    Join Date
    31 Dec 2013
    Age
    53
    Gender
    Male
    Posts
    41
    Threads
    5
    Credits
    88
    Thanked
    0

    Default

    بہت خوب

  8. #8
    Saimjee7's Avatar
    Saimjee7 is offline Advance Member
    Last Online
    2nd December 2019 @ 08:37 AM
    Join Date
    21 Apr 2012
    Location
    Udaas Thal
    Gender
    Male
    Posts
    3,407
    Threads
    128
    Credits
    2,225
    Thanked
    82

    Default

    جزاک اللہ

  9. #9
    Raza 834 is offline Advance Member
    Last Online
    22nd July 2021 @ 06:46 PM
    Join Date
    10 Dec 2013
    Location
    talwandi kasur
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    1,615
    Threads
    64
    Credits
    2,452
    Thanked
    96

    Default

    Quote ALi.HaiDEr said: View Post
    اللہ اکبر
    اگر اوور آل دیکھا جائے تو تمام نشانیاں پوری ہو چکی ہیں
    اللہ ہمیں سمجھنے کی ہمت طاقت توفیق عطا فرمائے
    الہٰی آمین
    agree

  10. #10
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default

    جزاک اللہ
    یہ تمام نشانیاں پوری ہو رہی ہیں
    اللہ پاک ہم سب کو کامل ایمان والا بنائے آمین

Similar Threads

  1. Replies: 24
    Last Post: 14th January 2023, 11:25 AM
  2. Replies: 11
    Last Post: 4th April 2020, 07:42 PM
  3. Replies: 8
    Last Post: 1st January 2017, 12:14 AM
  4. Replies: 6
    Last Post: 5th September 2009, 01:53 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •