ارشادِ باری تعالیٰ :
يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّـٰهَ وَقُوْلُوْا قَوْلًا سَدِيْدًا○
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کہو-"
(سورۃ الاحزاب- آیت : 70)
وَقُلْ لِّعِبَادِىْ يَقُوْلُوا الَّتِىْ هِىَ اَحْسَنُ ۚ اِنَّ الشَّيْطَانَ
يَنْزَغُ بَيْنَـهُـمْ ۚ اِنَّ الشَّيْطَانَ كَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِيْنًا○
اور میرے بندوں سے فرماؤ وہ بات کہیں جو سب سے
اچھی ہو بیشک شیطان ان کے آپس میں فساد ڈالتا ہے
بیشک شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے-"
{سورۃ بنی اسرائیل- آیت : 53}
وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَآ
اِلَى اللّـٰهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَّقَالَ اِنَّنِىْ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ○
اور اس سے بہتر کس کی بات ہے جس نے
لوگوں کو اللہ کی طرف بلایا اور خود بھی اچھے کام کیے
اور کہا بے شک میں بھی فرمانبرداروں میں سے ہوں۔"
{سورۃ فصلت- آیت : 33}
خُذِ الْعَفْوَ وَاْمُرْ بِالْعُرْفِ وَاَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِيْنَ○
اے محبوب ﷺ! معاف کرنا اختیار کرو
اور بھلائی کا حکم دو اور جاہلوں سے منہ پھیر لو-"
{سورۃ الاعراف- آیت : 199}
وَاِذَا سَـمِعُوا اللَّغْوَ اَعْرَضُوْا عَنْهُ وَقَالُوْا لَنَـآ
اَعْمَالُنَا وَلَكُمْ اَعْمَالُكُمْۖ سَلَامٌ عَلَيْكُمْۖ لَا نَبْتَغِى الْجَاهِلِيْنَ○
اور جب بے ہودہ بات سنتے ہیں تو اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
اور کہتے ہیں ہمارے لیے ہمارے اعمال تمہارے لیے تمہارے اعمال،
تم پر سلام ہو، ہم بے سمجھوں کو نہیں چاہتے-"
{سورۃ القصص- آیت : 55}
وَعِبَادُ الرَّحْـمٰنِ الَّـذِيْنَ يَمْشُوْنَ
عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا وَاِذَا خَاطَبَهُـمُ الْجَاهِلُوْنَ قَالُوْا سَلَامًا○
اور رحمنٰ کے بندے وہ ہیں جو زمین پر دبے پاؤں چلتے ہیں
اور جب ان سے بے سمجھ لوگ بات کریں تو کہتے ہیں سلام ہے۔"
حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو
وہ اچھی بات زبان سے نکالے ورنہ خاموش رہے-"
{صحیح البخاری- حدیث : 6018}
حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم نے فرمایا: وہ
بدترین آدمی ہے جسے اس کی بدکلامی کے ڈر سے لوگ چھوڑ دیں-
{صحیح البخاری- حدیث : 6054}
Bookmarks