Results 1 to 5 of 5

Thread: Zara Samajhye aur Samjhaeye - Must Read

  1. #1
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default Zara Samajhye aur Samjhaeye - Must Read





    ذرا سمجھیے اور سمجھائیے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    وقت کے ہم ذرا پابند نہیں۔ ہماری شادیاں دیکھ لیں، تقریبوں میں اوقات کی بد نظمی دیکھ لیں،کسی سے ملنے جانا ہے تو اس کو دیے گئے وقت کا ستیاناس دیکھ لیں۔ مگر تراویح پڑھتے سمے ہم سے زیادہ وقت کا کوئی پابند نہیں۔ ایک ٹائم سیٹ کردیا کہ عین اس وقت آخری رکعت کا سلام پھیر دیا جائے۔ ہر دو رکعت کے بعد پہلی نظر گھڑی پر ڈالی جاتی ہے آیا نماز تاخیر کا شکار تو نہیں۔

    وجہ کیا ہے؟ ہمیں قرآن میں تدبر کی عادت نہیں۔ نہ ہم نے خود قرآن کو سمجھنے کی کوشش کی نہ اپنی اولاد کو علوم قرآن سے آشنائی بخشی۔ ہمیں اس کلام کی ذرا سمجھ آتی ہو تو مجال ہے نگاہ گھڑی پر جائے۔ پھر گھر جا کریہ نعرہ ضرور لگانا ہوتا ہے کہ آج تو حافظ صاحب نے بڑی لمبی تراویح پڑھائی، تھک ہی گئے۔ یہ سن کر بچوں کے ذہن میں بچپن سے یہ بات بیٹھ جاتی ہے کہ تراویح میں تیز تیز قرآن دوڑانا ہوتا ہے۔ جس دن مقررہ وقت سے سوا دو منٹ اوپر ہوجائیں، ہم حافظ صاحب سے ملتے ہیں، "حافظ جی، سپیڈ تھوڑی بڑھادیں، آج دیر ہوگئی۔ لوگوں نے گھر بھی جانا ہوتا ہے۔"

    ہمیں یہ کہتے قرآن سے شرم بھی محسوس نہیں ہوتی کہ ’سپیڈ بڑھادیں‘۔ گویا خدا کا کلام نہیں پڑھا جارہا، نیڈ فار سپیڈ کھیلی جا رہی ہے۔

    کوئی کہتا ہے،’’حضرت کل تو پانچ منٹ پہلے ختم ہوگئی تھی، کل بھی سوا پارہ ہی تو پڑھا تھا۔‘‘ جناب کل بات کچھ اور تھی آج کچھ اور ہوئی۔ کل مسلسل مضمون تھا، احکام تھے۔ آج مکالمات کی بڑی تعداد تھی، اب حافظ موسی علیہ السلام اور فرعون کی بات ایک ساتھ کیسے رکھ دے، قوم صالح کی تباہی کا ذکر ختم ہونے دو تو قوم عاد کا ذکر شروع کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ بس ایک ہی سانس میں دوزخیوں کو جہنم میں اور کامیاب لوگوں کو جنت میں بھیج دیا جائے۔

    ہم یہ بھی نہیں سوچتے کہ مصلے پر کھڑا حافظ ایک ہی وقت میں قرآن پڑھ رہا ہے، رکعات کی تعداد ذہن میں رکھ رہا ہے، متشابہات سے خود کو بچا رہا ہے، جوش کے مارے آواز کو بلند نہیں ہونے دے رہا، تھکن کے مارے آواز مریل نہیں ہونے دے رہا، رکوع میں جانے کے لیے مضمون کا اختتام ڈھونڈ رہا ہے۔ وہ فقہ کا طالب علم ہے تو آیتوں سے متعلق فقہی مسائل بھی گردش میں ہیں، علم قراءت سے شدبد رکھتا ہے تو مختلف قراءات کے باہمی ربط اور معنی کی ہم آہنگی پر حیران ہے، تفسیر سے شغف رکھتا ہے نظم قرآنی کے چناؤ پر دھیان ہے، علم نحو سے آشنائی ہے تو تراکیب کا حل بھی ساتھ چلنے لگتا ہے۔ وہ سالک ہے تو آیتوں میں موجود تصوف کے مضامین پر اپنی جانچ پڑتال کررہا ہے۔

    اچھا چلیے وہ کچھ نہیں ہے، کسی علم سے واقف نہیں۔ مسلمان اور حافظ تو ہے نا؟ قرآن سے محبت تو ہے نا؟ وہ رب کے کلام سے لطف لینا چاہتا ہے، ہم کہتے ہیں بھائی تو گھڑی پر نظر رکھ

    قرآن کے ساتھ ظلم تو ہے ہی، یہ حافظ کے ساتھ بھی ظلم ہے۔ خدارا محبت میں وقت کو پیش نظر مت رکھیے۔ محبوب کا کلام سننے آئے ہیں تو جلدی مت مچائیے، اللہ کی خاطر دس منٹ مزید لگا دیں۔ وہ آپ کے باقی وقت میں برکتیں ڈال دے گا۔

    یہ مسئلہ فوری حل ہونے کا نہیں، جو لوگ یہ تیز پڑھنے والی سوچ لے کر بوڑھے ہوگئے ان کو سمجھانا مشکل ہے، مگر آپ اگلی نسل تو تیار کر دیجیے، اپنے بچوں کو سمجھادیجیے کہ قرآن کوکیسے پڑھنا اور سننا حق ہے۔ کن باتوں میں ہمیں وقت کو مد نظر رکھنا چاہیے اور کون سے موقع ہیں جب وقت کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہیے۔

    اللہ ہمیں دین کی سمجھ اور قرآن کی قدر عطا فرمائے۔ آمین

    نوٹ ۔ یہ پوسٹ کاپی شئیر کر رہا ہوں ،، لیکن مجھے خود پرسنلی ایسا تجربہ ایک دو بار ہو چکا ہے ۔۔ 2006 میں جب میں قرآن پاک سنا رہا تھا ،، پہلے دو دن ایک بابا جی نے تعریفوں کے پل باندھ دیے کہ بیٹا ماشاءاللہ بہت اچھا پڑھ رہے ہو ٹھہر ٹھہر کے (ایک ایک گھنٹہ لگا تھا دونوں دن) ۔۔ جبکہ ایک انکل نے بولا کہ حافظ جی بہت آئستہ پڑھ رہے ہیں ۔۔ تیسرے دن میں نے پانچ سات منٹ کا وقت کم کیا اس انداز سے کہ میری رفتار بہت تیز بھی نہ ہو کہ کسی کو سمجھ نہ آئے اور بہت آئستہ بھی نہ ہو ۔۔ تیسرے دن اسی بابا جی نے کہا تھا کہ آج تو تیز پڑھا (جنھوں نے پہلے دو دنوں میں تعریف کی تھی) ۔۔ میں نے مختصراً یہی کہا تھا کہ چچا جی میں ہر نمازی کو خوش کرنے یہاں نہیں آیا ۔۔ البتہ اللہ کی ذات کی خوشنودی میرے لیے سب سے مقدم ہے ۔۔ باقی آپ لوگ اپنی سوچ رکھتے ہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ کیسے چل رہا ہوں ۔۔ قصہ مختصر یہ کہ سب لوگوں کو چاہیے کہ اگر مسجد آ جاتے ہیں تو بس تھوڑا سا احساس ، خیال لازمی کرنا چاہیے ۔۔ مجھے یہ آرٹیکل بہت اچھا لگا اسی لیے شئیر کر رہا ہوں اور آخر میں کچھ اپنا نکتہ نظر بھی شامل کر لیا ۔۔ اللہ پاک سب کو سوچنے سمجھنے کی توفیق دیں ۔۔ آمین

    حافظ فصیح الدین محمد ناصر

  2. #2
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,610
    Threads
    2405
    Credits
    107,773
    Thanked
    1656

    Default

    وعلیکم السلام
    بہت ہی خوبصورت آرٹیکل کا انتخاب کیا ہے آپ نے۔ جزاک اللہ۔
    آپ نے اپنے کمنٹ بھی اس میں ایڈ کر دیے جو کہ آپ کہ تجربات میں سے ہیں۔
    ایک مشاہدہ میں بھی اس میں ایڈ کرنا چاہتا ہوں۔ کہ آج کل لوگ اس مسجد کو ڈھونڈتے ہیں اور وہیں تراویح ادا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں تراویح پینتیس چالیس منٹ میں ختم ہو جائے۔
    اللہ تعالی ہمیں دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے۔ آمین

  3. #3
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote Shaheen Latif said: View Post
    وعلیکم السلام
    بہت ہی خوبصورت آرٹیکل کا انتخاب کیا ہے آپ نے۔ جزاک اللہ۔
    آپ نے اپنے کمنٹ بھی اس میں ایڈ کر دیے جو کہ آپ کہ تجربات میں سے ہیں۔
    ایک مشاہدہ میں بھی اس میں ایڈ کرنا چاہتا ہوں۔ کہ آج کل لوگ اس مسجد کو ڈھونڈتے ہیں اور وہیں تراویح ادا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں تراویح پینتیس چالیس منٹ میں ختم ہو جائے۔
    اللہ تعالی ہمیں دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے۔ آمین
    Aameen,, jazakALLAH,, Bilkul saheeh farmaya Aapne,, ye mazaq bananey wali baat hai,, ALLAH PAAK Hidayat den sub ko

  4. #4
    nisarjutt215's Avatar
    nisarjutt215 is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2020 @ 08:28 PM
    Join Date
    06 Sep 2015
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    737
    Threads
    49
    Credits
    2,914
    Thanked
    17

    Default

    ALLAH ham sab ko hidayat dy

  5. #5
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote nisarjutt215 said: View Post
    ALLAH ham sab ko hidayat dy
    Aameen,, jazakALLAH

Similar Threads

  1. Replies: 11
    Last Post: 9th November 2014, 11:36 PM
  2. Zara sochiye, Must read
    By Desert_rose in forum Baat cheet
    Replies: 7
    Last Post: 25th June 2013, 11:01 PM
  3. plz apna time nikal lo zara or mera thread zara deko plz...
    By alikhan7595 in forum Mobile phones problems and Help Zone
    Replies: 5
    Last Post: 1st October 2011, 05:07 PM
  4. Replies: 4
    Last Post: 2nd May 2010, 02:18 PM
  5. Editor Sahab Yeh Read karian Zara ....
    By lasani in forum Tajaweez aur Shikayat
    Replies: 6
    Last Post: 6th May 2009, 12:20 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •