السلام علیکم پیارے ممبرز

امید ہے تمام ممبرز خیر خیریت سے ہونگے ۔
جیسا کہ آپ سب ممبرز کو معلوم ہے کہ میگزین ٹیم اپنے میگزین سلسلے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ماضی قریب میں ہی جون میگزین آنلائن کیا گیا تھا ۔
جس کو آپ نے کافی پسند کیا اور اپنی تجاویز بھی ارسال کیں۔
میگزین ٹیم اپنے میگزین میں مزید نکھار پیدا کرنے میں ہمہ تن مصروف ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یہ تھریڈ بھی آپ کے سامنے ہے۔
چونکہ میگزین ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جولائی اور اگست کا شمارہ اکٹھا آنلائن کیا جائے گا تو اسی سلسلہ میں آپ ہمیں اپنا تحاریر ارسال کر سکتے ہیں۔
اگست میں پاکستان کی آزادی بذات خود ایک بہت بڑا ٹاپک ہے تو لکھنے والوں کے لئے کوئی قید نہ ہو گی۔
اس کے علاوہ آپ ہمیں حمد، نعت، اسلامی تحریر،کسی سافٹ وئیر کا ریوو، سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی تحاریر، غزلیں، اشعار، ٹوٹورئیل ، لطیفے، کہانیاں، پہلیاں وغیرہ بھیج سکتے ہیں ۔

تحاریر بھیجنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں
لنک

تحاریر بھیجنے کی آخری تاریخ 25 جولائی ہے اور ان شاء اللہ میگزین 5 اگست کو آنلائن کر دیا جائے گا۔
ہمیں آپ کی تحاریر اور آراء کا انتظار رہے گا

والسلام

آئی ٹی دُنیا میگزین ٹیم

#ITDMAG