اسلام علیکم معزز آئی ٹی ڈیانز
سب سے پہلے تو میگزین ٹیم کو بہت مبارکباد اس کامیاب سفر پر اللہ آگے بھی اس سلسلے کو کامیاب رکھے آمین۔۔۔۔
اس میگزین کے لئے مستقل لکھنے والوں کا بہت بہت شکریہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے ہمارے میگزین کے لئے وقت نکالا اور مستقل لکھنے والوں میں ۔۔۔آصف ستاروی اور رانا صاحب کی تحریر کی بہت کمی محسوس ہوئی امید ہے آپ دونوں جلد ہی ہمارے اس سفر میں ہمارا ساتھ دینے کے لئے موجود ہوں گے ۔۔۔۔اور نئے لکھنے والوں کے ہم بہت شکر گزار ہیں اسی طرح اپنی تحریریں بھیجتے رہیں اور میگزین کی رونق بڑھاتے رہیں ۔۔۔۔اور باقی ممبران سے بھی امید ہے اگلے ماہ میں وہ سب اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے۔۔۔۔اگلا شمارہ انشآاللہ حج، عید الاضحیٰ اور ۶ اور ۱۱ستمبر کے حوالے سے ہوگا