برمی مسلمانوں پر کیے جانے والے ظلم عظیم پر دنیا + دجالی میڈیا خاموش ہے ۔ بالفرض ان ( برمی مظلوم مسلمانوں نے ) ہتھیار اٹھا لیے اور جہاد برحق کا علم تھام لیا تو اسی وقت شور شروع ہو جائیگا کہ برمی دہشت گرد مسلمانوں نے یہ کر دیا ، وہ کر دیا ، بدھ مت والے پرامن لوگوں کو مار دیا ، دہشت گردی کی انتہاء کر دی ، اور ایسی بے شمار فضول ترین بکواسیں + سٹوریز بہت زیادہ تعداد ( تھوک کے حساب ) سے سامنے آ جائیں گی ( جیسا کہ افغانستان اور دیگر جگہوں پر کیا جاتا ہے ) ۔۔ امریکہ سمیت ہر یہودی نصرانی دجال کا چیلا شروع ہو جائے گا بشمول پستی کے آخری درجے کو پہنچے لبرلز و سیکولرز اور سپیشلی ڈالرز کی بھوکی این جی اوز والی بھوکی و اندھی آنٹیاں

یہ وہ بدترین لوگ ہیں جو سوات کی جعلی ویڈیو پر ریلیاں ، جلوس اور جلسے نکالنے میں پیش پیش تھے کہ کسی طرح سوات آپریشن شروع کروایا جائے اور اب برما کی اصلی تصویروں کو جعلی ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

آپ مانیں یا نہ مانیں کہ دنیا بہت تیزی سے دو خیموں اور گروہوں میں تقسیم ہو رہی ہے

ایک ایمان والا ہے ( حدیث کے مطابق ) جس میں کوئی نفاق نہیں اور دوسرا نفاق والا جس میں کوئی ایمان نہیں

آج جو لوگ ان سب چیزوں ، فتنوں ، سازشوں ، چالوں ، ڈراموں اور ظلم کو نہیں سمجھتے یا جان بوجھ کر انجان بن جاتے ہیں تو سوچ لیجیے کہ یہی لوگ دجال اکبر کو کیسے خدا نہ مانیں گے اور سیدنا مہدی ، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو معاذاللہ غلط کیوں نہیں مانیں گے ؟؟

سیدھی بات یہی ہے کہ جو فتنہ دجال کو سمجھ گیا وہ پھر تمام فتنوں ، سازشوں ، چالوں اور ڈراموں کو بھی ان شاءاللہ سمجھ لے گا کیونکہ صرف بصارت ہی کافی نہیں ہوتی بلکہ بصیرت ، شعور اور ایمان کی حرارت بھی بہت ضروری چیزیں ہیں

باقی رہے اسلامی ممالک کے کچھ مخصوص اداروں کے سو کالڈ اتحاد تو ان اتحادوں کا کوئی فائدہ نہیں جب تک اصل اسلام پر اور قران پر عمل نہ کر لیا جائے

بس سب نے اپنے اپنے مفاد بنا رکھے ہیں اور اپنی پوزیشنز بچا کے رکھی ہوئی ہیں اور بے شمار خوشامدی بھرتی کر رکھے ہیں جنکا کام دن رات ان لوگوں پر نگاہ رکھنا ہوتا ہے جنکی کوئی غلطی بھی نہ ہو ، ہاں بس اللہ رسول کا نام لیں یا سچ بات کرنے والے ہوں

اگر یہ سب واقعی اسلام کی حقانیت اور اللہ کے دین کے لیے اتحاد وغیرہ بناتے تو بتائیں کس میں جرات ہوتی مسلمانوں کو یوں شہید کرنے کی ؟؟

خیر اب تو دنیا کے حالات ایسے ہیں کہ خود مسلمانوں کو مسلمان ہی مار کر فتوحات سمیٹ رہے ہیں تو برمی مسلمانوں کی مدد کے لیے یہ سب کس طرح آگے آئیں گے ؟؟

اللہ پاک ہمارے حالات پر کرم کریں

ہو سکے تو ایک بار علامات قیامت کا مطالعہ ضرور فرما لیجیے گا تاکہ حقائق کا علم ہو سکے

مشن بیداری امت مسلمہ ۔ اینٹی دجال مشن

حافظ فصیح الدین محمد ناصر