وعلیکم السلام شاہین لطیف صاحب
ویلڈن بہت زبردست ۔۔
یقیناََ اس میں آپ کی بہت زیادہ محنت شامل ہے ۔
آپ نے صرف مبارکبادی تھریڈ بنانے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ یہ ایک بھر پور معلوماتی تھریڈ بھی ہے
اللہ تعالیٰ اس فورم کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔
بہت شکریہ علی حیدر
جی بلکل اس پر میرا ایک مہینہ صرف ہوا۔
آپ کو یاد ہو گا کہ میں نے ایک سیمپل آپ کو بھیجا تھا۔ بس اسی وقت سے اس تھریڈ کی تیاری میں لگا ہوا تھا۔
کئی مرتبہ تھریڈ مکمل کیا پھر اس میں تبدیلیاں کیں۔ آپ یہ اندازہ لگا لیں کہ اگر ایک منٹ کی یہ ویڈیو ہو تو کم از کم
ایک گھنٹہ لگتا ہے اس کو تیار کرنے میں۔ فائنلی یہ پندرہ منٹ اور پچیس سیکنڈ کی ویڈیو بنی ہے۔
اور کافی مرتبہ اس کو فائنل کرنے کے بعد بھی تبدیلیاں کرنی پڑیں۔ جب آپ اس میں ایک بھی تبدیلی کریں
تو ساری ویڈیو دوبارہ رینڈر کرنی پڑتی ہے۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ یہ ٹائم پر ہی مکمل ہو گئی ہے۔
جی بلکل میں جانتا ہوں ویڈیو ایڈٹنگ نہایت مشکل کام ہے اور ذرا بھی تبدیلی اگر کرنی ہو تو مطلب از سر نو ویڈیو بنانا
کیونکہ میں ویڈیو بناتا رہتا ہوں اور اس میں کیا کیا مشکلا ت آتی ہیں
میں سب سے آگاہ ہو ں
بیشک یہ آپ کی محنت کا ہی شاہکار ہے
وعلیکم اسلام
ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھی ویڈیو بنائی ہے ویڈیو ایڈٹنگ واقعی ایک مشکل کام ہے
بہت شکریہ آپ کا آپ نے سارے ممبر کیلئے یہ ویڈیو تیار کی
Pakistan zindabaad Pak Army zindabaad
nice
وعلیکم السلام!!
بہت خوب۔۔ عمدہ تھریڈ بنایا۔۔ محنت و محبت واضح ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔۔
بلاشبہ انھوں نے بہت ہی زبردست تھریڈ بنایا ہے ۔۔ بہت محنت ، خلوص اور حسن نیت سے کام کیا گیا ہے اور سب کچھ نظر آ رہا ہے ۔۔ بارہویں سالگرہ کا دیکھ کر مجھے نومبر دو ہزار سات پر سیکنڈ سالگرہ یاد آ گئی ۔۔ کتنے جلدی دس سال بیت گئے ۔۔ اللہ اکبر ۔۔ اس طرح کی بہترین تحاریر جو ایسے اہم ترین مواقع پر بنائی جاتی ہیں ، سے قدرتاً مجھے بہت لگائو اور محبت ہے کیونکہ میں خود آئی ٹی دنیا کی تیسری اور مزید کئی اینیورسریز میں ایسی تحاریر لکھ کر شئیر کر چکا ہوں سو مجھے اندازہ ہے کس قدر محبت سے انھوں نے یہ لکھا اور تیار کیا ہے ۔۔۔ اور میری طرف سے آپ کے ، تمام سابقہ ٹیم ممبران کے اور تمام دیگر ممبرز کے آج تک کے کیے گئے تمام کام کو دل سے سلام ۔۔ رہا آپ کا تو آپ اس فورم کی انتہائی اہم ممبر اور ٹیم ممبر " سپر موڈریٹر " رہی ہیں ۔۔ میری جوائننگ ڈیٹ تئیس جون دو ہزار سات اور آپ کی چوبیس جون دو ہزار سات کی تھی ۔۔ ہم تقریباً ساتھ ممبر بنے اور آج بھی یاد ہے کہ اس وقت میری عمر سترہ سال شو ہوتی تھی اور آپ کی انیس سال ۔۔ ابھی میری ستائیس سال شو ہوتی ہے جبکہ آپ کی انتیس سال ۔۔ جو کچھ دنوں میں اٹھائیس اور تیس ہو جائے گی ان شاءاللہ ۔۔ آپ سے خلوص اور احترام کا بہت پرانا تعلق ہے ۔۔ آپ کی خدمات کا اللہ پاک آپ کو بہترین بدلہ دیں ۔۔ آمین ۔۔ خوش رہیں آباد رہیں
ڈئیر ذارا
آپ کے کمنٹس کا بہت شکریہ۔
آپ کے متعلق فصیح بھائی سے جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی اس فورم پر سپر موڈریٹر رہ چکی ہیں۔ میں معزرت چاہوں گا کہ آپ کو اس تھریڈ میں شامل نہ کر سکا۔ لیکن اس میں میرا کوئی قصور بھی نہیں ہے ۔ کیوں کہ آپ کا مجھے اس فورم پر کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔ جن ممبران کو اس تھریڈ میں شامل کیا گیا وہ سب ریکارڈ اسی فورم سے حاصل کیا گیا۔
Bookmarks