Results 1 to 12 of 40

Thread: Najeeb Bhai Ab Nahi Rahey

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default Najeeb Bhai Ab Nahi Rahey


    إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

    پیارے نجیب بھائی ہم سب سے دور چلے گئے :/

    نجیب بھائی میرے بہت پرانے اور بہت ہی اچھے دوست تھے ۔۔ آئی ٹی دنیا فورم سے سن دو ہزار نو سے انکی اور میری دوستی ہوئی ۔۔ ہنس مکھ اور انتہائی بہترین اخلاق کے حامل ایک زبردست انسان <3 ۔۔ اسلامی علم اور معلومات کے دلدادہ تھے ۔۔ چونکہ میں اس آئی ٹی دنیا فورم (اور دیگر فورمز پر) کچھ مخصوص اسلامی ٹاپکس پر بالخصوص اور دیگر موضوعات پر بالعموم شئیرنگز کرتا تھا تو انکا اور میرا دوستی کا ایک بہترین تعلق قائم ہو گیا ۔۔ پھر جب دو سال پہلے میں نے اپنی ویب سائٹ کو لانچ کیا تو آئیڈیا سے لے کر اسکے بننے تک ہر معاملے پر انکا مجھ سے رابطہ رہا ۔۔ ہر بار عید الفطر اور عید الاضحیٰ پر مجھ سے کہتے کہ فصیح بھائی ، اپنی کچھ اچھی اچھی تصویریں بھیجیں اور پھر عید مبارک کے کارڈز ڈیزائن کر کے بہت خلوص اور محبت سے بھیجتے اور عید کے موقع پر شئیر کرنے کا کہتے :/ <3 <3 <3 <3 ۔۔ میں انکا بہت احترام ، قدر اور عزت کرتا تھا ،، کرتا ہوں اور ان شاءاللہ ہمیشہ کرتا رہوں گا ۔

    اگرچہ محمد نجیب اللہ بھائی سے میری کبھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی لیکن ہمارا ایک مضبوط اسلامی و روحانی تعلق تھا ۔۔ میں اپنی زندگی میں صرف ایک ہی بار لاہور گیا ،، وہ بھی اکیس دسمبر دو ہزار تیرہ کو اور ہماری کلاس کا تڑپ تھا اور ہم محدود وقت کے لیے لاہور گئے تھے ۔۔ سو میں نے فورمز کے دو تین دوستوں سے لاہور آنے کا شئیر کیا تھا اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔۔ جیسے ان بھائیوں دوستوں سے ملنے کا مجھے اشتیاق تھا ایسے ہی جذبات ادھر بھی تھے ۔۔ ان میں ایک نجیب بھائی تھے <3 ،، دوسرے میرے عزیز بھائی اور دوست حافظ حماد بھائی تھے اور ایک ذیشان بھائی تھے جو اس وقت خود شمالی علاقہ جات کے ٹرپ کے لیے تھے ۔۔ نجیب بھائی اور حماد بھائی سے ملاقات ہو بھی جاتی کچھ وقت کے لیے لیکن اس دن شدید بارش تھی اور بس کچھ وجوہات کی بنا پر ملاقات نہ ہو سکی ۔۔ اللہ اکبر ۔

    نجیب بھائی پچھلے کچھ عرصہ سے شدید بیمار تھے ۔۔ تقریباً تین ماہ قبل انھیں علم ہوا کہ وہ خون کے کینسر جیسی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں اور انھوں نے مجھ سے شئیر کیا تھا اور دعائوں کا کہا تھا ۔۔ میں نے انھیں پاکستان کے کچھ اچھے اور اللہ والے لوگوں کا بتایا تھا اور دعائیں تو ہر وقت انھی کے لیے تھیں ۔۔ وہ شوکت خانم میں بھی گئے تھے اور اسکے علاوہ ایک دوسرے ہسپتال سے بھی علاج کروا رہے تھے ۔

    میری ان سے وقتاً فوقتاً بات بھی ہوتی رہتی تھی ۔۔ کل کا سارا دن میں واہ کینٹ میں مصروف تھا اور فیس بک کم استعمال کی ۔۔ ابھی آج (تئیس دسمبر) کو اچانک میرے سامنے انکی آئی ڈی آئی اور جو کچھ میں نے وہاں دیکھا تو میں بہت پریشان ہو گیا ہوں ۔۔ نجیب بھائی کل بائیس دسمبر سے ہم سب سے دور چلے گئے لیکن افسوس مجھے ابھی علم ہوا اور وہ بھی انکے چاہنے والوں کی پوسٹس دیکھ کر ۔۔ میں اپنے جذبات کا اب کیسے اظہار کروں کیونکہ میں خود صدمے میں ہوں ۔۔ اللہ اکبر ۔

    اللہ پاک میرے پیارے نجیب بھائی اور دوست کو جنت الفردوس کے اعلی ترین درجوں سے نوازیں اور انکی فیملی کو صبر دیں ۔۔ آمین ۔۔ وہ میرے لیے بھی بہت اہم تھے لیکن افسوس ۔۔ اللہ پاک کی یہی مرضی تھی ۔

    پیارے نجیب بھائی ۔۔ آپ ہمیشہ میری دعائوں میں اور یادوں میں زندہ رہیں گے ۔۔ آپ کو میں کبھی نہیں بھول سکتا کیونکہ آپ جیسے انسان میں نے بہت کم دیکھے ہیں ۔۔ آپ کی مجھ سے خصوصی محبت ، شفقت ، دوستی اور ہمارے اسلامی مشن میں خصوصی حصے داری کو میں کیسے فراموش کر سکتا ہوں یا کر سکوں گا ؟؟ آہ ۔۔ اللہ پاک آپ کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی وفاداری اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے بڑے دشمن مسیح دجال سے دشمنی رکھنے کے طفیل جوار رحمت میں جگہ دیں ۔۔ آمین ۔

    حافظ فصیح الدین محمد ناصر

    شدید رنج و دکھ سے لکھی گئی ٹوٹے پھوٹے الفاظ سے ایک تحریر

    Bhai ki purani id ITD_lover thee ,, Jabke baad mein inhon ne n2cute kar li

    NAJEEB BHAI'S ID LINK ON ITDUNYA FORUM
    Attached Images Attached Images      
    Last edited by Fasih ud Din; 23rd December 2017 at 07:14 PM.

Similar Threads

  1. najeeb bahi please help
    By Shaheen34 in forum Satellite stuff & info
    Replies: 5
    Last Post: 15th April 2015, 11:45 PM
  2. logo 4 NaJEEB
    By NaJEEB863 in forum Design Stuff
    Replies: 9
    Last Post: 18th January 2015, 06:32 PM
  3. inbox Messages na to show ho rahey aur nahi delete ho rahey hain!!!
    By khan_sahil in forum Tajaweez aur Shikayat
    Replies: 2
    Last Post: 28th March 2010, 09:30 PM
  4. Alfaaz guftagu key liey nahi rahey ab..
    By Hamid Afridi in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 5
    Last Post: 5th October 2009, 08:30 AM
  5. Replies: 4
    Last Post: 7th November 2007, 11:26 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •