احمد بخاطر کی نشید " لاسٹ بریتھ - آخری سانس " اور میرے دوست نجیب بھائی :/
جمعہ بائیس دسمبر کو واہ کینٹ میں تھا ۔ جب 4:30 پر واہ کینٹ سے واپسی ہوئی تو گاڑی میں ہی میں نے ہینڈزفری لگا کر کچھ نعتیں سنیں اور پھر گھر آنے تک چار بار احمد بخاطر کی انگلش زبان میں پڑھی گئی نشید لاسٹ بریتھ چار بار سنی اور اسکی ویڈیو دیکھی ۔۔ یہ نہیں علم تھا کہ اسی صبح (جمعہ) کو ہی میرے بہت اچھے دوست اور پہلے فورم آئی ٹی دنیا کے بہت اچھے بھائی کا لاسٹ بریتھ ختم ہو چکا ۔۔ اللہ اکبر :/ ۔۔ البتہ طبیعت میں بہت بے چینی سی تھی اور جب کل (ہفتے) کو دن کے وقت میں یہ نیوز ملی فیس بک سے ہی تو پھر جو ہوا اسکا ذکر ایک تھریڈ میں شئیر کر چکا ہوں :/
اللہ پاک نجیب بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دیں ۔۔ آمین
Bookmarks