Results 1 to 11 of 11

Thread: ’یہ بڑھاپا سہا نہیں جاتا

  1. #1
    Zaara's Avatar
    Zaara is offline Advance Member
    Last Online
    26th December 2022 @ 06:33 PM
    Join Date
    24 Jun 2007
    Age
    36
    Gender
    Female
    Posts
    10,423
    Threads
    728
    Credits
    611
    Thanked
    1484

    Default ’یہ بڑھاپا سہا نہیں جاتا

    ’شوہر ہوتے تو کیا یہاں ہوتی، شوہر کے پاس گھر پر ہوتی، جس کا کوئی سہارا نہیں ہوتا اس کا اللہ سہارا ہوتا ہے۔‘ یہ الفاظ دو بیٹوں اور پانچ بیٹیوں کی ماں ریحانہ بیگم کے ہیں جو ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت قائم خواتین کے ایک مرکز میں لاوارثوں کی مانند زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

    ریحانہ بیگم کی طرح بہت سے ضیعف العمر افراد جن میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں، ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں قائم مختلف مراکز میں اپنی باقی ماندہ زندگی گزار رہے ہیں۔

    شوہر کے انتقال کے بعد ریحانہ بیگم کو ان کی بیٹی نے بفرزون میں واقع ایدھی خواتین سینٹر میں دو سال قبل داخل کرایا تھا۔ ان کے بقول دو سال میں بیٹوں نے پلٹ کر نہیں دیکھا کہ ان کی ماں کن حالات میں ہے۔ ان کے بقول دونوں بیٹوں کی بیویاں انہیں گھر پر رکھنے کے حق میں نہیں۔

    بیٹا فوج میں میجر ہے لیکن گھر پر رکھنے کا روادار نہیں کیونکہ بہو نہیں چاہتی کہ وہ ساتھ رہیں۔ 'میں ان کے لئے بڑی اداس ہوں، دل کرتا ہے تو انہیں یاد کرکے رو لیتی ہوں، نماز میں دعا مانگتی ہوں، اللہ مجھے موت دے دے، اب اس بڑھاپے میں اور مجھ سے نہیں سہا جاتا
    ارشاد سلٰمی
    ’ایک ماں بیس سال تک بیٹے کو پڑھاتی ہے لیکن بیٹا نہیں سیکھتا اور بیوی کی ایک رات کی پڑھائی اُسے سکھا دیتی ہے کہ ماں کو گھر سے نکالو۔‘ ریحانہ بیگم نے آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ کپکپاتے لہجے میں کہا ’بیٹا ابھی آپ ہیں، کیا آپ جنت کو ٹھکراسکتے ہیں۔ جو ماں بچے کو نو ماہ پیٹ میں رکھتی ہے، دکھ اور مصیبت اٹھاتی ہے کیا اس ماں کے ساتھ یہی سلوک ہوتا ہے؟ خدا نے کیا یہی بتایا ہے کہ ماں کو بے عزت کرکے گھر سے نکال دو؟ کیا آپ کو احساس ہورہا ہے کہ کیا گذر رہی ہے میرے دل پر؟‘

    ’بیٹا آپ بھی کسی کی اولاد ہیں۔ اگر آپ کی بیوی آپ کی ماں کو مارے گی تو آپ کیا کریں گے۔‘ ریحانہ بیگم کے اِس جملے کے آخری الفاظ جیسے ان کے گلے میں اٹک گئے ہوں اور وہ جذبات سے اس قدر لبریز ہوگئیں کہ پھر ان سے اس موضوع پر بات نہ ہوسکی۔

    ارشاد سلمٰی کو لاہور کے ایدھی سینٹر میں داخل کیا گیا۔ وہاں سے انہیں ملتان اور پھر کراچی سینٹر منتقل کردیا گیا۔ ان کے بقول ان کا بیٹا فوج میں میجر ہے لیکن انہیں گھر پر رکھنے کا روادار نہیں کیونکہ بہو نہیں چاہتی کہ وہ ساتھ رہیں۔ انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ ’میں ان کے لئے بڑی اداس ہوں۔دل کرتا ہے تو انہیں یاد کرکے رو لیتی ہوں۔ نماز میں دعا مانگتی ہوں، اللہ مجھے موت دے دے، اب اس بڑھاپے میں اور مجھ سے نہیں سہا جاتا۔‘

    انیس احمد درانی پانچ بیٹوں اور دو بیٹیوں کے والد ہیں اور وہ کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں واقع بلقیس ایدھی اولڈ ہاؤس میں رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے صحافت میں ماسٹرز کیا ہے اور وہ بینک افسر کی حیثیت سے سنہ انیس سو چورانوے میں ریٹائر ہوئے اور گھر چھوڑ کر ایدھی سینٹر آگئے۔

    بوڑھے افراد کو زیادہ تر ان کی اولادیں چھوڑ کر جاتی ہیں اور کچھ خود ہی آجاتے ہیں، اس کی وجوہات جائیداد کا مسئلہ، کبھی بہو سے ناراضگی کبھی بیٹا نہیں رکھنا چاہتا وغیرہ ہوتی ہیں
    الیاس احمد
    ان کا کہنا تھا ’پہلے میرے بچے مجھ سے بہت ڈرتے تھے۔ اب میں بوڑھا ہوگیا ہوں اس لیے اب وہ مجھ سے کیوں ڈریں۔ ایک بیٹے کو میں نے ہی بینک میں لگایا تھا اور اب وہ مینیجر ہوگیا ہے۔ ریٹائرمنٹ پر جو رقم ملی تھی اس سے تین منزلہ مکان بھی بنایا ہے جس میں سب رہتے ہیں۔ بچوں نے اپنی ماں کو ساتھ رکھا ہوا ہے ہوسکتا ہے سمجھتے ہوں کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے لیکن باپ کے پیروں تلے تو نہیں ہے۔‘

    بلقیس ایدھی اولڈ ہاؤس کے انچارج الیاس احمد نے بتایا کہ بوڑھے افراد کو زیادہ تر ان کی اولادیں چھوڑ کر جاتی ہیں اور کچھ خود ہی آجاتے ہیں۔ اس کی وجوہات جائیداد کا مسئلہ، کبھی بہو سے ناراضگی، کبھی بیٹا نہیں رکھنا چاہتا وغیرہ ہوتی ہیں۔ ان کے بقول یہاں علاج معالجہ کی سہولیات موجود ہیں اور انہیں ضرورت پڑنے پر ہسپتال بھی بھیجا جاتا ہے جبکہ کھانے پینے اور سونے کا خیال بھی رکھا جاتا ہے۔


    اولڈ ہاؤس کی تعمیر کے دوران ہی مجھے ڈیفنس اور کلفٹن سے فون آرہے ہیں کہ ان کے ماں باپ کو وہاں رکھا جائے:مفتی محمد نعیم
    جامعہ بنوریہ میں بھی ایک اولڈ ہاؤس کی تعمیر کا کام شروع ہے۔ جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم سمجھتے ہیں کہ معاشرے میں بگاڑ کی وجہ مذہبی تعلیم سے دوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے مطابق اگر ایک شخص عبادت میں مشغول رہتا ہو لیکن اس کے ماں باپ اس سے ناخوش ہوں تو اسے جنت کی خوشبو تک نہیں آئے گی۔

    ’یہ مغربی تہذیب کا حصہ ہے جہاں اولڈ ہاؤس ہوتے ہیں۔‘ انہوں نے بتایا کہ وہ امریکہ کے اپنے حالیہ دورے میں یہ دیکھ کر حیران ہوئے کہ ان اولڈ ہاؤس میں موجود بڑی تعداد مسلمانوں کی بھی ہے۔ واپسی پر انہوں نے اُن افراد کے لئے کراچی میں اولڈ ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا۔

    مفتی محمد نعیم کے بقول سو کمروں پر مشتمل سات منزلہ پاکستان کا پہلا باقاعدہ اولڈ ہاؤس جامعہ بنوریہ کے احاطے میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’دوران ِتعمیر ہی مجھے ڈیفنس اور کلفٹن سے فون آ رہے ہیں کہ ان کے ماں باپ کو وہاں رکھا جائے۔ جنہوں نے اپنی اولاد کو فیکٹریاں لگا کردیں اب وہ اولاد اپنے ماں باپ کو ساتھ رکھنے کے لئے تیار نہیں تو یہ اولڈ ہاؤس بننے سے پہلے ہی بھر گیا ہے‘۔

    معاشرے کے اس پہلو پر اپنی رائے دیتے ہوئے کراچی یونیورسٹی کے شعبۂ سماجیات کی سربراہ ڈاکٹر رعنا صبا سلطان نے کہا کہ یہ وہ تبدیلی ہے اور وہ ہوا ہے جو مغرب سے آ رہی ہے اور اس تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

    ان کے بقول پہلے سماجی اقدار اور روایات کی پاسداری تھی لیکن وقت کے ساتھ طور طریقے بدل گئے، مہنگائی بھی بڑھ گئی اور گھر میں دونوں میاں بیوی کو گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے تو وہ چاہتے ہیں کہ وہ جلد ہی اپنے بچوں کو ڈے کیئر سینٹر میں داخل کرا دیں۔


    پہلے سماجی اقدار اور روایات کی پاسداری تھی لیکن وقت کے ساتھ طور طریقے بدل گئے ہیں : رعنا صبا
    ان کا کہنا ہے کہ اگر آج آپ اپنے بچوں کو ڈے کیئر سینٹر میں داخل کرائیں گے تو کل وہ آپ کو اولڈ ہاؤس میں داخل کرائیں گے، یہ ہی مکافات عمل ہے۔

    ان کے بقول آج بھی ایسے افراد ہیں جو اپنے بوڑھے ماں باپ کی عزت کرتے ہیں۔ ان کے بقول یہ آپ کے خاندان کے رکھ رکھاؤ پر منحصر ہے کہ آپ نے اپنے خاندان کو کیسے بندھن سے باندھ رکھا ہے۔اگر آج آپ اپنے بچوں کو اپنے سے باندھ کے رکھیں گے تو کل وہ آپ کو بھی اپنے سے باندھ کے رکھیں گے لیکن اگر ہم نے ان کو اپنے سے دور رکھا ہے تو وہ بھی ہم کو اپنے سے جدا رکھیں گے۔

  2. #2
    MOHAMMEDIMRAN's Avatar
    MOHAMMEDIMRAN is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2016 @ 11:52 AM
    Join Date
    19 Dec 2008
    Posts
    2,722
    Threads
    161
    Credits
    1,056
    Thanked
    313

    Default

    padhkar dukh hua ki kuchh GUMRAH log apne waliden ko saath nahi rakhte unhen dukh dete hain..aur apne se juda kar dete hain..
    ALLAH mua'f farmaye..

    VERY SAD...
    Sallallahu Alaa Muhammed, Sallallahu Alaihi Wasallam..

  3. #3
    Sultana's Avatar
    Sultana is offline Advance Member
    Last Online
    5th November 2022 @ 02:49 PM
    Join Date
    02 Feb 2009
    Location
    ☼☼&
    Gender
    Female
    Posts
    36,591
    Threads
    1438
    Credits
    1,255
    Thanked
    4214

    Default

    ab main kya kahun?
    jin k pass mom dad jaysi namet ha woh yun gawatey phirtey haan
    hum say pochu jin k pass nahi haan
    hum din raat rotey haan.qiyamt ki nishani ha or khuch nahi
    kion k
    maan apney paet say apny aaka ko janam daay gi
    tu bus wohi ho raha ha.
    ALLAH RAHEM KARY
    AMEEN

  4. #4
    sheri's Avatar
    sheri is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd August 2015 @ 06:52 PM
    Join Date
    23 Nov 2008
    Location
    App ke dil main rehta hoon ,,
    Gender
    Male
    Posts
    4,231
    Threads
    355
    Credits
    0
    Thanked
    104

    Default

    jee zara aap ne ik buhat aham mesle ki nishandehi ki hai

    ,, kitne badqismat hai wo log jin ke walean hon aur wo unki khedmat kar ke janat hasil na ker sakian ,,

    zara jee pata nahi aajkal ki nojawan nasal ko kia ho giya hai ,,

    kyun un ke dil se khuf e khuda nikal gia hai ,, aur kyun wo
    pyaare nabi (s.a .w ) ke ahkamat ko bhol gay hain ,,

    Allah pak sab ko hadayt de ameen

    sultana jee aap ke bare ye jan kar buhat dukh howa ke aap is nahmat se mehroom ho,,
    Allah pak unko janat main jaga de ,,
    Last edited by sheri; 7th July 2009 at 09:58 PM.

  5. #5
    oioioioioi's Avatar
    oioioioioi is offline Senior Member+
    Last Online
    24th August 2012 @ 02:38 PM
    Join Date
    04 Jun 2009
    Location
    Behind Enemy Lines
    Gender
    Male
    Posts
    2,937
    Threads
    283
    Credits
    0
    Thanked
    502

    Default

    Qayamat ki aik bari nishaaniyoon main se hai keh

    Insaan Maa ka Nafarmaan aur Biwi ka fermabardaar hoga ...

    Allah hum sab ko Walidain ki khidmat kernay aur jannat hasil kernay k tofeeq ata fermaye ameeeen

  6. #6
    nasirnoman is offline Senior Member
    Last Online
    25th November 2017 @ 05:24 PM
    Join Date
    17 Dec 2008
    Posts
    912
    Threads
    55
    Credits
    1,074
    Thanked
    518

    Default

    السلام علیکم دوستوں

    یہ حالات جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشن گوئیوں میں سے ہیں اور قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔

    ہم سب کو یہ فکر کرنی چاہیے کہ قیامت کی نشانیاں پوری ہوتی جارہی ہیں اور ہمیں اپنی اپنی اصلاح کی فکر کرنی چاہیے
    ہم میں سے جس کسی کے ماں باپ زندہ ہیں ہمیں ان کی دن رات خدمت کرنی چاہیے
    اور جو لوگ ایسا نہیں کرتے وہ بلاشبہ اپنے لئے عذاب اکھٹا کر رہے ہیں

    ان لوگوں کو دنیاوی نقطہ نگاہ سے بھی یہ سوچنا چاہیے کہ ہم بھی کسی کے باپ ہیں یا ایک نہ ایک دن ہم نے بھی باپ بننا ہے
    اور نیم کا پیڑ لگا کر ہم آم نکلنے کی تمنا نہیں رکھ سکتے
    آج ہم اپنے والدین سے ایسا سلوک کررہے ہیں تو کل کو ہمیں بھی اپنی اولادوں سے اچھی تمنائیں نہیں رکھنی چاہیے

    اللہ تعالیٰ ہم سب کو والدین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے آمین
    [URL="http://www.itdunya.com/showthread.php?p=1482439&posted=1#post1482439"][SIZE="4"]Pakistan k masail or un ka yaqini or mustaqil hal
    Once Must Read
    Hosakta hai apko apkey masail k Hal bhi mil jaey[/SIZE][/URL]

  7. #7
    mnbvcxz's Avatar
    mnbvcxz is offline Junior Member
    Last Online
    4th March 2012 @ 06:56 AM
    Join Date
    02 Apr 2009
    Posts
    19
    Threads
    5
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default



    اللہ تعالیٰ ہم سب کو والدین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے آمین

  8. #8
    faraz101's Avatar
    faraz101 is offline Senior Member+
    Last Online
    20th August 2020 @ 11:06 AM
    Join Date
    03 Oct 2008
    Location
    mujhe khud nahin pata
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    1,318
    Threads
    48
    Credits
    1,198
    Thanked
    96

    Default

    jub log maghrib per tanqeed kertay hain tou mujhe apne mulk ke halat yaad aa jatey hai aur sar sharm se jhuk jata hai
    maghrib ne kam az kam old house tou bana diye hamare mulk main road per bheek mangtay hoye maine dekha hai aik officer ke boorhay maan baap ko.
    ALLAH hamari halton per rehm farmaye AAMEEN.
    hamare Nabi-e-pak (S.W.S) ke irshad-e-pak ka mafhoom hai "baap ki razaa ALLAH ki razaa hai aur baap ki narazgi ALLAH ki narazgi"
    aur aik aur hadees shareef ka mafhoom hai "kisi ne Hazrat Mohammad (S.W.S) se daryaft kiya Ya Rasoolullah (S.W.S) mere ache salook ka sub se ziada haqdar kon hai. tou Aap (S.W.S) ne irshad farmaya (jis ka mafhoom hai) " teri maan" 3 baar isi tarah farmaya aur 4th baar poochney per farmaya (jis ka mafhoom hai) "tera baap".
    kaash aj ye hadees shareef hamari zindagion main hoteen, kaash

  9. #9
    Zaara's Avatar
    Zaara is offline Advance Member
    Last Online
    26th December 2022 @ 06:33 PM
    Join Date
    24 Jun 2007
    Age
    36
    Gender
    Female
    Posts
    10,423
    Threads
    728
    Credits
    611
    Thanked
    1484

    Default

    AAP sab k Detailed aur Positive Replies ka Shukriya

  10. #10
    Join Date
    12 Feb 2009
    Location
    Islamabad
    Age
    53
    Posts
    1,461
    Threads
    548
    Thanked
    292

    Default

    Jazak Allah its very touchy article.
    Jo olad apnay waldain ke respect nahi karti aur onko aik boj samjti hain, bot juld onki olad bhi onki respect nahi karti aur onko bot bara boj samaj kay OUT kar daiti hai.
    G han, farman-e-Rasool SAWW kay mutabiq "Janat maa kay qadmo may hai" aur Nabi SAWW kay aik aur farman-e-zeshan kay mafhoom kay mutabiq "Allah tum say kitna razi hai agar issko check karna ho tu daikho keh Walid (baap) tum say kitna razi hai."
    Khush Naseeb hain vo log jo apnay waldain ko borhapay may paatay hain aur phir onkee khoob khidmat kar kay janat ko hasil kar laitay hain. Allah inn khush nasibon may hum ko shamil farma'ay amen. Shukriya.

  11. #11
    Zaara's Avatar
    Zaara is offline Advance Member
    Last Online
    26th December 2022 @ 06:33 PM
    Join Date
    24 Jun 2007
    Age
    36
    Gender
    Female
    Posts
    10,423
    Threads
    728
    Credits
    611
    Thanked
    1484

    Default

    Agreed with you... Shukriya for Comment..

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 15th January 2014, 06:41 PM
  2. میں چاہتا ہی نہ تھا اُسے لاجواب کرنا
    By Shehzad Iqbal in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 3
    Last Post: 1st March 2013, 11:15 PM
  3. Replies: 44
    Last Post: 6th December 2011, 12:39 AM
  4. Replies: 5
    Last Post: 14th March 2011, 05:18 AM
  5. Replies: 10
    Last Post: 26th December 2010, 06:37 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •