اسلام علیکم ایڈمن، آفریدی بھائی۔
میں نے اس فورم کے بارے میں یہ سنا ہے کہ ایک ایسی فورم ہے، جس پھ ہر ایک شخص کو اپنے خیالات کا اظہار لیکن اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر کرنے کی اجازت ہے۔ تو میں بھی تو ایسا ہی کر رہا ہوں۔ آج جس طرح میری دو وڈیو تھریڈس تلف کی گئی ہیں، مجھے وجہ سمجھہ میں نہیں آرہی ہے۔ کیا اس میں کوئی غلط چیز تھی۔ ایک تھریڈ سپریم کورٹ پر حملے کی فوٹیج پر مبنی تھی تو دوسری تھریڈ مشہور دانشور کے بارے میں رائے تھی۔ اس فورم پر اکثر ایسی تھریڈس پوسٹ ہوتی رہتی ہیں، کبھی مشرف کے بارے میں، کبھی زرداری کے بارے میں، کبھی الطاف کے بارے میں، تو کبھی کسی کے خلاف۔ اب میں نے یہ ایک پوسٹ کی ہے تو کیا میں نے غلط کیا ہے اور کیا قانون اور اصولوں کا اطلاق میرے تھریڈز پر ہی ہوتا ہے؟ کیا ان میں کوئی غلط چیز تھی۔ اگر یہ اختلافات کے دائرے میں آرہی ہیں تو پھر اس فورم پر سے وہ سارے تھریڈس ڈلیٹ کردیں، جن میں کسی سیاسی یا مذہبی شخصیت کو برا بھلا کہا جاتا ہے۔ اور وہ تو بنا ثبوت کے ہوتی رہتی ہیں، اور میں نے تو وڈیو تھریڈ پوسٹ کی ہیں۔ آپ لوگوں سے گذارش ہیں کہ جانبداری کا مظاہرا نا کریں۔ ان چیزوں پر بحث ہو تو اچھا ہے لیکن اخلاقیات کے دائرے میں ہو۔ برائے مہربانی میری بات کو مثبت انداز میں لیجیئے گا۔
Bookmarks