فارغ لوگوں کا ذہن سکڑ جاتا ہے



نیویارک : بہت سے سائنس دانوں کا خیال ہے کہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے دماغ سکڑنے لگتاہے لیکن ایک تازہ تحقیق نے اس خیا ل کی نفی کی ہے ۔ ماسٹریج یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالبعلم اور اس تحقیق کے مصنف ، سرتاجی برگامنس، کا کہنا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ صرف ان لوگوں کا دماغ چھوٹا ہوتا ہے جن کی کوئی مصروفیات نہیں ہوتیں مگر جو لوگ خود کو ذہنی طورپر مصروف رکھتے ہیں ان کا دماغ چھوٹا نہیں ہوتا، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ابھی اپنی ابتدائی سطح پر ہے اور اس بات کو درست ثابت کرنے کیلئے مزید ٹھوس تحقیق کی ضرورت ہے تاہم اس نئے انکشاف سے سائنسدانوں کو دماغ کے مطالعے میں بہت مدد ملے گی۔


********انٹرنیٹ نیوز********