اُسامہ اور مُلاعمر کے بارے میں حکومت پاکستان
میں شامل کچھ لوگوں کو معلومات ہیں

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں ایسے افراد موجود ہیں جن کو اس بات کاعلم ہے کہ اسامہ بن لادن اور ملا عمر کہاں ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق یہ بات انہوں نے ایک خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتےہوئے کہی، ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ یہ لوگ پاکستانی حکومت میں اعلیٰ ترین سطح پر فائز ہیں لیکن مجھے اس بارےمیں یقین ہے کہ حکومت پاکستان میں ایسے لوگ شامل ہیں جویہ جانتے ہیں کہ اسامہ،ملاعمر اور القاعدہ کہاں ہیں ۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا ’ہم نائن الیون حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے سلسلے میں مزید تعاون کے خواہاں ہیں‘۔ اس سوال کے جواب میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سے تعاون کررہا ہے اور وہ پاکستانی حکومت کے اقدامات کو سراہتی ہیں ۔ امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ہمارا دشمن مشرکہ ہے ہمیں ان دشمنوں کیخلاف وقت ضائع کیے بعیر کارروائی کرنی چاہیے ۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم یہ برداشت نہیں کرسکتے کہ پاکستان سے لوگوں کی رہنمائی کی جائے اور انہیں حملہ کرنےکی تربیت دے کر امریکہ بھیجا جائے ۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے پاکستان کو تنبیہ کی گئی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون حملوں میں ملوث افراد کو سزا دلوانے کیلئے پاکستان کو مزید تعاون کرنا چاہیے۔