السلام علیکم دوستوں.کیسے ہو آپ سب؟ امید کرتا ہوں کہ خیریت سے ہونگے. دوستوں آج میں ایک بہت ہی اہم ٹاپک کے حوالے سے آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں. اس ٹاپک پر خود میرے ذہن میں بہت سے سوالات پیدا ہوتے ہیں. کہیں پر بھی خود کش حملہ ہوتا ہے تو اگلے دن ہی حکومت کی طرف سے بیان آ جاتا ہے کہ طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی ہے.آئیے اب ہم اس بات پر سوچتے ہیں کہ آخر ان خود کش حملے کروانے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ سب سے پہلے میں بات شروع کرتا ہوں امریکہ سے جہاں سے ابتداء ہوئی تھی. میں بات کر رہا ہوں ورلڈٹریڈ سنٹر والے واقعے کی.حملے کے فوری بعد امریکہ نے طالبان پر اس کی ذمہ داری ڈال دی کے یہ سب کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہے. لیکن اب یہ بات سب پر واضح ہو چکی ہے کہ طالبان کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں تھا. یہ سب امریکہ کا کیا دھرا ہے. جس نے دنیا پر قبضے کے لیئے یہ سب ایک ڈرامہ رچایا.اور پھر افغانستان پر حملہ کیا- اور پھر اس جنگ کے بعد ہی پاکستان میں خود کش حملے پاکستان میں ہونے لگے. اور اس کی ذمہ داری بھی طالبان پر ڈالی جا رہی ہے. اور اسی کو ایشو بنا کر کے پاکستان میں دشت گرد ہیں پاکستان میں ڈرون حملے کئے جا رہے ہیں. میرے بھائیوں آخر طالبان کس مقصد کے تحت پاکستان میں حملے کر رہے ہیں؟ اس کی وجہ کیا ہے. کیا واقعی اس سب کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہے یا پھر کوئی اور ہے جو یہ سب کر رہا ہے.پہلےمیں بات شروع کرتا ہوں ایجنسیز کی.پاکستان میں اس وقت امریکن ایجنسیز سے کون نا واقف ہو گا. اسرائیلی ایجنسیز یہاں پر موجود ہیں. انڈین ایجنسیز یہاں پر موجود ہیں.کیا یہ سب پاکستان کے دوست ممالک ہیں یا دشمن ممالک ہیں؟ یقینا آپ سب کا یہی جواب ہو گا کہ یہ سب پاکستان کہ دشمن ہیں دوست نہیں ہیں. طالبان کی حکومت کو کتنا عرصہ ہو گیا ہے. ان کی حکومت کے دوران کبھی کسی طالبان نے پاکستان میں خود کش حملہ نہیں کیا پھر اب کیوں کر رہے ہیں. کیا کوئی فائدہ مل رہا ہے. اگر ہم دیکھیں تو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ان سب کو ہم بھی مسلمان ہیں اور وہ بھی مسلمان ہیں. اگر غیر مسلم مسلمان کو دہشت گرد کہیں تو آپ سب جانتے ہیں کہ مسلمان دشت گرد نہیں ہیں.دہشت گرد غیر مسلم تھے، ہیں اور رہیں گے. تو بھائیوں طالبان کو تو کوئی فائدہ نہیں مل رہا. فائدہ ہو رہا ہے تو صرف امریکہ کو اس کی وجہ جو مجھے سمجھ میں آتی ہے اب وہی بیان کرنے لگا ہوں.میرے مرحوم والد کہتے تھے کہ پاکستان دنیا کے اس نقطے پر واقعہ ہے کہ پاکستان میں بیٹھ کر دنیا پر حکومت کی جا سکتی ہے. اگر امریکہ دنیا پر حکومت کرنا چاہتا ہے تو اس کو پاکستان پر قبضہ کرنا پڑے گا. پھر ہی وہ اپنی خواہش کو پوری کر سکے گا ورنہ نہیں. میرے مرحوم والد یہ بھی کہا کرتے تھے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے پاکستان کی آدھی طاقت ہے. اور آدھی طاقت حکومت ہے. یہ دونوں مل کر ہی پاکستان کی پوری قوت بنتے ہیں.اگر امریکہ پاکستان پر حکومت کرنا چاہتا ہے. قبضہ کرنا چاہتا ہے تو اس کو سب سے پہلے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر حملہ اور قبضہ کرنا پڑے گا. آپ سب کو بتاتا چلوں کے میرے میرے مرحوم والد احمد تنویرصاحب جنگ اخبار کے نمائندے رہ چکے ہیں اور وہ شاعر بھی تھے. ملکی حالات پر بہت گہری نظر رکھتے تھے. اور آنے والے وقت کو بھانپ لیا کرتے تھے.شائد وہ امریکہ کے ارادوں کو بھانپ گئے تھے اسی لیئے تو وہ یہ سب باتیں کرتے تھے، کس لیئے کرتے تھے کے وہ ان علاقوں کی پاکستان کے حوالے سے اہمیت بیان کیا کرتے تھے.چلیں اب اپنی بات کی طرف آتا ہوں میں